AJKDailyNews

AJK; Pir M Habub Ur Rehman eid address in Faiz pur shareef

مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن نے عید الفطر کے اجتماع سے خطاب

چکسواری(نمائند ہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔ عالمی مبلغ اسلام پیرطریقت رہبرشریعت حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے عید الفطر کے عظیم الشا ن اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے سرتاپاؤں زندگی کے آداب سکھاتاہے اسلام شکل وصورت لے کرلباس تک رہنمائی کرتاہے زندگی کے ہرقدم پرشریعت محمدیہ ﷺ پرصدق دل سے عمل کرنے میں کامیابی وکامرانی پنہاں ہے اسلام امن وآشتی کامذہب ہے اسلام اللہ تعالی کاپسندیدہ دین ہے جوامن وسلامتی کاپیغا م دیتاہے اسلام کسی قسم کی دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتاحضو رنبی کریم ﷺ رحمت عالم بن کرآئے دہشت گردی کواسلام کے ساتھ نتھی کرنااسلام دشمن پاوز کی گہری سازش اوربہت بڑی جاہلیت ہے اسلام افراط وتفریط کی اجازت نہیں دیتامومن کی رگ وپے میں ایمان داخل ہوتاہے اس کے خون کے قطرے قطرے میں ایمان کی دولت ہوتی ہے ہمیں اپنی زندگی میں وعدے معاہدے پرقائم رہناچاہیے نبی کریم ﷺ نے صلح حدیبیہ کے معاہد ے پرعمل کرکے اس کی اعلی وارفع مثال اورنمونہ قائم کیاجوامت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے اورامت مسلمہ کو زندگی کے ہرقدم اورموڑ پراس پرعمل کرناچاہیے غیرمسلموں نے اسلامی تعلیمات اخذ کی ہیں اسلام زبانی کلامی مذہب نہیں ہے عملی دین ہے مکمل ضابط حیات ہے امت مسلمہ کوصدق دل سے اسلام کی آفاقی تعلیمات پرعمل کرناچاہیے اسی میں اس کی نجات ہے انہوں نے ان خیالات کااظہارآستانہ عالیہ فیض پورشریف کی جامع مسجدانوار حرم میں عیدالفطر کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے عیدالفطر اور رمضا ن المبارک کی اہمیت پرسیرحاصل روشنی ڈالی انہوں نے صلح حدیبیہ اورفتح مکہ کے موضوعات پر بھی سیر حاصل خطاب کیا انہوں نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پرامت مسلمہ کوعیدالفطر کی مبارک بادپیش کی اورنماز پنجگانہ کی پابندی کے ساتھ ادائیگی کوہرحال میں یقینی بنانے کی تلقین کی رمضان المبارک کی طرح سال کے باقی گیارہ مہینوں میں عبادت وریاضت کومقدم رکھنے کی نصیحت کی برائیوں سے بچنے اورنیکیوں میں سبقت حاصل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے اجتماع کے آخرمیں حضرت مولاناپیرمحمدعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ کے درجات کی بلندی اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی مسلمانوں کی کامیابی افواج پاکستان کی سرفرازی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے خصوصی دعاکرائی

حاجی غلام محمداورمحمدسعیدسے ان کے گھرپرجاکرملاقات کی اورانہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پرمبارک باد

چکسواری(نمائند ہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماچودھری اللہ دتہ بسمل اورپروفیسر چودھری محمدگل بہار مرکزی راہنماپاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر نے گزشتہ روزحاجی غلام محمداورمحمدسعیدسے ان کے گھرپرجاکرملاقات کی اورانہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پرمبارک بادپیش کی

چودھری کرامت حسین مرحوم کاختم چہلم شریف

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چودھری خادم حسین چودھری طالب حسین چودھری ناظم حسین چودھری معظم حسین کے والدمحترم اورچودھری محمدموسی کے سسرچودھری کرامت حسین مرحوم ومغفور کاختم چہلم شریف نئی آبادی بوعہ اندراڑشریف ڈھوک چوہدریاں ڈھانگری بہادر میں اداکیاگیامرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی کی گئی دعائے مغفرت کرائی گئی عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے دعاکرائی مولانامحمدعرسان نے ختم شریف پڑھادعائیہ تقریب میں راجہ عبدالحمیدخادم دربارعالیہ فیض پورشریف چودھری پرویز اخترچودھری اللہ تہ بسمل حاجی چودھری لیاقت علی سابق کونسلر چودھری جاویداقبال سعیدحاجی چودھری محبو ب الرحمن انجم مولانامحمدشبیرقادری چودھری خالدمحمودوقار سکندر چودھری محمداقبا ل خواجہ محمداسحاق خواجہ محمداقبال چودھری محمدصغیرچودھری ثاقب علی لیاقت چودھری محمدجہانگیر چودھری شمریزجہانگیراورصحافی حافظ شہریاربسمل سمیت سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات اورعوام علاقہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی

عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی کی سرپرستی میں آزادکشمیر کی عظیم دینی علمی وروحانی درسگاہ

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف( ڈھانگری شریف) ضلع میرپور آزادکشمیر کی سرپرستی میں آزادکشمیر کی عظیم دینی علمی وروحانی درسگاہ دارالعلم والعمل الجامعہ الحیات علیہ الرحمہ آستانہ عالیہ فیض پورشریف میں ریاست جموں وکشمیر کے نونہالوں اورہونہاروں کے لئے خوشخبری اعلی دینی وعصری علوم حاصل کرنے کاسنہری موقع انشاء اللہ 11شوال کوآغازہورہا ہے داخلے جاری ہیں 11 شوال کو افتتاحی تقریب منعقدہوگی ریاست جموں وکشمیر کے نونہال اورہونہار ناظرہ حفظ تجویددرس نظامی کیساتھ سکول کی اعلی تعلیم فری حاصل کرنے کے سنہری موقع سے استفادہ کریں کلاسزکاآغاز 11شوال گیارہویں شریف کے موقع پرہوگا

آستانہ عالیہ فیض پورشریف میں ہفتہ وار محفل ذکرواذکار ہفتہ کی رات 8بجے منعقدہوگی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)عالمی مبلغ اسلام پیرطریقت رہبرشریعت حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف کی سرپرستی میں 8 شوال بروز ہفتہ رات 8بجے دارالعلم و العمل الجامعہ حضرت الحیات علیہ الرحمہ فیض پورشریف آستانہ فیض پورشریف (ڈھانگری شریف) میں ہفتہ وارمحفل ذکرواذکار منعقدہوگی جس میں قرآن وحدیث وفقہ اور اقوال صوفیاء کی روشنی میں اصلاحی دروس ہوں گے تمام احباب اپنی اوراپنے بچوں کی علمی عملی اورروحانی اصلاح کے لئے ذکرپاک کی ہفتہ وار محفل پاک میں شرکت یقینی بناکراپنے ایمان کوجلابخشیں 

 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button