DailyNews

Kahuta; Raja M Ali gets support from elected Chairmen

حلقہPP-7سے مسلم لیگ ن کا امیدوار راجہ محمد علی ہی جتیں گئے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
لیگی رہنماؤں ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،چوہدری صداقت حسین ، راجہ ندیم احمد ، راجہ سخاوت علی ، راجہ علی اصغر ، راجہ رفاقت ،راجہ علی اصغر اور عاصی جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں نے اپنے بیان میں کہا کہ مخالف سیاسی جماعتیں کسی خوش فہمی میں ناں رہیں انشاء اللہ آنے والا دور بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا ہو گا۔حلقہPP-7سے مسلم لیگ ن کا امیدوار راجہ محمد علی ہی جتیں گئے الیکشن2018 میں انشاء اللہ حلقہ پی پی سیون سے کامیابی راجہ محمد علی کے قدم چومے گئی سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہPP-7راجہ محمد علی نے حلقہ پی پی سیون کی19یونین کونسلوں کے لیے کروڑوں روپے فنڈزسے ترقیاتی کام کرائے۔ راجہ محمد علی نے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کر کے عوام کے دل جیت لیے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی راجہ محمد علی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یں گئے ملک میں آئندہ بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی ہی حکومت ہو گئی ۔قائد عوام میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف اور راجہ محمد ظفر الحق کی قیادت میں ملک تر قی کی راہ پر گامزن ہے ۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،چیئر مین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین ، چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ،معروف مسلم لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ، مسلم لیگی رہنماء راجہ سعید احمد،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر رفاقت جنجوعہ ، مسلم لیگی رہنماء راجہ علی اصغر اور یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائدمسلم لیگ ن سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ،سابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اورچیئر مین پاکستان مسلم لیگ راجہ محمد ظفر الحق کی قیادت میں ملک تر قی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی ائے راجہ محمد علی عرصہ پانچ سال میں عوام کے مسائل حل کر نے کے لیے دن رات کوشاں رہے ہیں انہوں نے اپنے اس دور حکومت میں بھی بے تر قیاقی کام کرائے سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی حلقے کی غیور عوام کے توقعات پر پورااترئے ہیں اور انشاء اللہ آمدہ حلقے کے ایم پی اے بھی راجہ محمد علی ہی ہونگے۔

عید الفطر کادن ہمیں امن و محبت اورپیار کا درس دیتا ہے , راجہ ارشد محمودآف چھنی کہوٹہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ ارشد محمودآف چھنی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماہ مقدس کا آخری عشرہ ہے عید الفطر قریب آرہی ہے ۔ عید الفطر کادن ہمیں امن و محبت اورپیار کا درس دیتا ہے ۔ ماہ رمضان کے بعد عید الفطر کا دن آتا ہے جس میں ہر مسلمان دوسرے مسلمان سے ملتا ہییہ دن خوشیاں بانٹنے کا دن ہوتا ہے اس لیے ہمیں چاہے کہاپنے اردگردغریب و غرباء پر نظر رکھیں اور ان کی مدد کریں تاکہ وہ بھی ان خوشیوں میں شامل ہو جائیں ۔موجودہ حالات کے پیشے نظر اپنے ارد گرد نظر رکھنے چاہے اور اگر کوئی مشکوک شے دیکھے تو انتظامہ کو اطلاع کر ئیں ۔ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمودآف چھنی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ رحمتوں پر بر کتوں کے ماہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ بھی گزرنے کو ہے اس کے بعد عید الفطر کا دن ہو گا ۔عید الفطر کا یہ مبارک دن ہمیں امن و محبت اورپیار کا درس دیتا ہے ۔ ماہ رمضان کے بعد عید الفطر کا دن آتا ہے جس میں ہر مسلمان دوسرے مسلمان سے ملتا ہییہ دن خوشیاں بانٹنے کا دن ہوتا ہے اس لیے ہمیں چاہے کہاپنے اردگردغریب و غرباء پر نظر رکھیں اور ان کی مدد کریں تاکہ وہ بھی ان خوشیوں میں شامل ہو جائیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی محترم بلاو ل بھٹو پر مکمل اعتماد کا اظہار

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
پی پی پی کے رہنماء بریسٹر ظفر اقبال چوہدری ،راجہ محمد شکیل کیانی ، راجہ محمد نویداور اشرف کیانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنوں ، ور کروں ، جیالوں کو چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی محترم بلاو ل بھٹو پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے ان میں ان کے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہید جموریت محتر مہ بے نظیر بھٹو کی جھلک نظر آتی ہے محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی جس نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹوپاکستان کے پسے ہوئے طبقے کو ایک سمت دی۔ کسانوں کو ان کے حقوق دلوائے اور پاکستانی قوم کو ان کی منزل کی طرف رواں دواں کیا۔ پیپلزپارٹی پاکستان میں اداروں کی بقاء اور ملکی سا لمیت کیلئے جانوں کانذرانہ ادا کرتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پاڑتی کے بزرگ رہنماء بریسٹر ظفر اقبال چوہدری ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی ،پی پی پی کے ضلعی رہنماء راجہ محمد نویداور بزرگ سیاسی کارکن اشرف کیانی پیپلزپارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی پاکستان کے غریب عوام کی پارٹی ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کی بلکہ عوامی حقوق کی بازیابی کے لیے جدوجہد کی ہے ۔ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو اور بھٹو خاندان کی لازوال قربانیوں کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔پیپلزپارٹی ایک تحریک اور نظریہ کا نام ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عقیدے ونظریے کی سیاست پریقین رکھتی ہے ہم نے عوام کے حقوق کے تحفظ اور آئین کی پاسداری کا حلف دے رکھا ہے عوام کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button