DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Cattle killed in low voltage cable accident in Sui Cheemian

بیول,ہائی وولٹیج کی تار ٹوٹ کر گرنے سے لاکھوں روپے کی گائے جاں بحق

بیول(پوٹھوار ڈاٹ کوم)مبین ہاشمی۔۔۔۔واپڈا سب ڈویثرن بیول کی غفلت و لاپرواہی، ہائی وولٹیج کی تار ٹوٹ کر گرنے سے لاکھوں روپے کی گائے جاں بحق ہوگئیں ، واپڈا کا عملہ اطلاع پا کر بھی درستگی سے غفلت برتتا رہا،لائن سپرٹنڈنٹ اور لائن مین کاٹکا جواب، اہلیان علاقہ کا واپڈا سب ڈویثرن بیول کے عملہ کے خلاف نوٹس لینے اور نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ۔ گزشتہ شام ہونے والی آندھی سے بیول کے نواحی گاؤں سوئیں چیمیاں میں 11000وولٹیج کی تار ٹوٹ گئی جسے دیکھ کر اہلیان علاقہ نے فوری طور پر عامر نامی لائن مین کو اطلاع دی جس نے اطلاع کو اہمیت نہ دی اہلیان دیہہ نے سب ڈویثرن بیول میں رابطہ کیا اور بجلی کی سپلائی مذکورہ تار سے منقطع کرنے یا تار کوفوری درست کرنے کی اپیل کی مگر لائن مین عامردفتر میں سویا رہا اور فون سننے کی زحمت گوارا نہ کی جبکہ لائن سپرٹنڈنٹ غضنفر نے جواب دیا کہ ہمیں فون آتے رہتے ہیں کیا ہر فون پر ہم دوڑ پڑیں شام چار بجے ٹوٹنے والی تار ساری رات اسی طرح ٹوٹی ہوئی زمین پر پڑی رہی صبح ساڑھے آٹھ بجے چار عدد گائے کرنٹ سے جاں بحق ہوگئیں جن میں بیوہ عورت کی گائے بھی شامل تھیں واپڈا کا عملہ پھر بھی ٹس سے مس نہ ہو ادن گئے ٹوٹی ہوئی ہائی وولٹیج کی تار درست کی گئی اس دوران گاؤں کے لوگ موقع پر ڈیوٹی دیتے رہے اورواپڈا سب ڈویثرن بیول سے درستگی کی اپیل کرتے رہے اہلیان علاقہ نے واپڈا سب ڈویثرن بیول کے عملہ کے خلاف کاروائی کرنے اور نقصان کے ازالے کامطالبہ کیاہے ۔

The WAPDA officials have been blamed for their negligence after low hanging cable wires hit local cattle in Sui Cheemian, causing the owners for loss of large sum of money.

 

Show More

Related Articles

Back to top button