
گوجرخان مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر بڑا دھڑا تحریک انصاف میں شامل سٹی کونسلر سابق امیدوار برائے چیئرمین ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شولیت کا اعلان کر کے تحریک انصاف کے ووٹ بنک میں اضافہ کر دیا گزشتہ روز پوٹھوہارمارکی میں ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں ثاقب علی بیگ راجہ عبدالغفور کیانی لیڈی کونسلر عفت عائشہ ودیگر سینکڑوں افراد نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر الحاج چوہدری محمد عظیم چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ راجہ طارق کیانی راجہ طارق عزیز بھٹی چوہدری ساجد راجہ جہانگیر بھٹی ثاقب علی بیگ عبدالغفور کیانی شہزادہ خان عفت عائشہ نثار یاور ودیگر نے بھی خطاب کیا چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے عمران خان ہی صحیح معنوں میں کردار ادا کر سکتے ہیں جو ملک وقوم کا درد رکھتے ہیں عمران خان کو کامیاب کر کے ملک کی ترقی کیلئے ساتھ دیں ثاقب علی بیگ اور ان کے ساتھیوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا جو فیصلہ کیا ہے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں جاوید کوثر نے کہا کہ ملک وقوم کا پیسہ لوٹنے والے اب پھر عوام کو جھانسہ دے رہے ہیں لیکن باشعور عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے بلکہ وہ ترقی کے سفر میں عمران خان کا ساتھ دیں گے ثاقب علی بیگ ، عبدالغفور کیانی اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر کے احسن فیصلہ کیا ان کی آمد سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی تقریب میں چوہدری گل اخلا ق تھتھال ملک وحید راجہ روائیداد رفاقت چب عظمت مغل امین ڈار شہزادہ خان راجہ الطا ف ہارون کیانی راجہ یاسر اختر خان سمیت تحریک انساف کے کارکنون نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو تحریک انصاف کے مقامی قائدین نے ویلکم کیا اور پارٹی پر چم والے سکارف ان کے گلے میں ڈالے
Gujar Khan; In a blow to PML- N ,Saqib Ali Baig Advocate announced join PTI and leaving behind PML-N.At the announcement all the PTI leaders along with Ch Azeem were at the announcement.

رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں گوجرخان میں بھی ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے گا ،سی ٹی او راولپنڈی بلال افتخار
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
سی ٹی او راولپنڈی بلال افتخار نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں گوجرخان میں بھی ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے گا ،تحصیل روڈ ،ریلوے روڈ پر شام سات سے قبل کسی بھی ہیوی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہوگا ،سروس روڈ کو بھی تاجروں کی مشاورت سے ون وے کردیا جائے گا مقصد عید الفطر کی آمد پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنا ہے ،ریڈیو ٹرانسمیشن کا آغاز کرنے جارہے ہیں جوکہ اپنی نوعیت کا جدید نظام ہوگا جس کے زریعے لوگوں کو سفری سہولیات میسر آسکیں گی ،والدین بچوں کو ون ویلنگ سے باز رکھیں یہ جان لیوا کھیل ہے جس پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اس ضمن میں کسی اثر ورسوخ یا سفارش کو خاطر میں نہ لایا جائے گا وہ گزشتہ روز پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر ان کو بتایا گیا کہ رمضان المبارک کے مہینہ کے آخری عشرہ میں بازار میں رش بڑھ جانے سے ٹریفک جام رہتا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر انہوں نے ڈی ایس پی رانا شاہد اور انچارج گوجرخان ملک غفار کو ہدایت کی کہ وہ گوجرخان شہر کا وزٹ کریں اور تاجروں کی مشاورت کے بعد جامع پلان ترتیب دیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں تحصیل روڈ ،ریلوے روڈ پر دن میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع کردیا جائے جبکہ اہلکار فرائض دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیتے ہوئے گڈگورنس کی مثال قائم کریں انہوں نے کہا کہ سروس روڈ پر بھی ون وے کی تجویز زیر غور ہے اور مشاورت کے بعد اس ضمن میں بھی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ریڈیو ٹرانسمیشن کا آغاز کیا جارہا ہے جس پر اکثریت پروگرام ٹریفک کے حوالہ سے منعقد کئے جائیں گے
گوجرخان، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا پینا فلیکس لگانے کا پھڈا
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
گوجرخان، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا پینا فلیکس لگانے کا پھڈا دونوں گروپ رات بارہ بجے آمنے سامناآگئے بیچ بچاؤ کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گلیانہ موڑ سے بڑکی یوٹرن تک جی ٹی روڈ کے وسط میں لگے سٹریٹ لائٹ کے کھمبوں پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ثاقب علی بیگ کے پینافلیکس لگے تھے رات بارہ بجے مسلم لیگ ن نے بھی انہی کھمبوں پر پینافلیکس لگانے شروع کر دیے جس پر ثاقب علی بیگ تحریک انصاف کے کارکن پہنچ گئے اور انہوں نے مزید پینا فلیکس نہ لگنے دیے اس صورتحال پر چیئرمین بلدیہ شاہد صراف کونسلر ودیگر کے ہمراہ چوک گوجرخان میں پہنچ گئے بحث و مباحثہ شروع ہوگیا تحریک انصاف کے کارکنوں کا موقف تھا کہ ہمارا ٹھیکیدار کے ساتھ پینافلیکس لگانے کا باقاعدہ ایگریمنٹ ہوا ہے ہم کسی صورت پینافلیکس نہیں لگنے دیں گے چیئرمین شاہد صراف نے ایگزیمنٹ مانگا تو دکھا دیا گیا جس کے بعد معاملہ ٹھنڈا پڑ گیا رات بارہ بجے تحریک انصاف اور ن لیگ کے دونوں گروپ آمنے سامنے آنے سے میدان لگنے لگا تھا لیکن معاملہ کو سلجھا لیا گیا
مسلم لیگ ن کے مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنون کو ایک سازش کے تحت کارنر کیا گیا
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنون کو ایک سازش کے تحت کارنر کیا گیا لینڈ کرورز مارکہ مال ودلت والوں کو راجہ جاوید اخلاص نے اہمیت دی اور مسلم لیگ کے حقیقی کاکارکنوں کی حق تلفی کی گئی بلدیاتی انتخابات میں مجھے ٹکٹ تک نہ دیا گیا لیکن پھر بھی میرے حلقہ کے عوام نے عزت بخشی اور بھاری اکثریت سے کونسلر منتخب ہوا مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین کے رویوں سے دلبرداشتہ ہو کر دوست احباب کے ساتھ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں ان خیالات کااظہار سٹی کونسلر سابق امیدوار چیئرمین بلدیہ ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ثاقب علی بیگ نے کہا کہ زمانہ طالب علمی سے ایم ایس ایف سے سیاسی سفر کاآغاز کیا اور مسلم لیگ ن کے ہر اچھے برے حالا ت میں ایک ورکر کی حیثیت سے اپنی سیاسی سرگریاں جاری رکھیں مشرف دور میں مشکلات برداشت کیں پارٹی سے وفا نبھائی لیکن ہماری قربانیاں اور ثابت قدمی کا صلہ راجہ جاوید اخلاص نے بلدیاتی انتخابات میں کونسلر کا ٹکٹ نہ د ے کر چیئرمین بلدیہ کا امیدوار بننے پر مخالفت کی ہر طرح سے نظرانداز کیا گیا دوستوں اور حلقہ احباب نے ہمت بندھائی ڈٹ کر مقابلہ کیا جو لوگ لینڈ کروز مارکہ اور مال ودولت کو اہمیت دے کر مسلم لیگی کارکنوں کو کارنر کر رہے ہیں ان کو 2018ء کے انتخابات میں رزلٹ ملنے والا ہے آج تحریک انصاف اور عمران خان کے قافلہ میں شریک ہو کر چوہدری محمد عظیم اورچوہدری جاوید کوثر اور ان کی ٹیم کی کامیابی کیلئے اپنا تن من دھن لگادونگا
عوام اب کی بار صرف دیانتدار قیادت کے انتخابات کیلئے سنجیدہ ہوجائیں
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
عوام اب کی بار صرف دیانتدار قیادت کے انتخابات کیلئے سنجیدہ ہوجائیں ملک وقوم کی دولت لوٹنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے متحدہ مجلس عمل میں تمام دینی جماعتوں کے قائدین کی رہنمائی میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی ضلع راولپڈی کے نائب امیر وامیدوار پی پی آٹھ راجہ محمد جواد نے افطار ڈنر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 70سال سے ایک مخصوص ٹولہ ملکی زمام کار پر قابض ہے آمدہ انتخابات کو کرپٹ ٹولے کیلئے یوم حساب بنا دیا جائے متحدہ مجلس عمل ملک میں اسلامی نظام قائم کرے گی دینی جماعتوں کا اتحاد ملک کے بہتر اور خوش آئند مستقبل کا پیش خیمہ ثابت ہوگا متحدہ مجلس عمل کے عوامی منشور کا اعلا ن کیا جائے کارکنان اس منشور کو عام کریں اور عوام میں صحیح حق رائے دہی کے استعمال کا شعور بیدا رکریں
گوجرخان کے کارکنوں کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے حلقہ این اے 58سے چوہدری محمدریاض کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کرے
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
مسلم لیگ یوتھ ونگ گوجرخان کے رہنماؤں خواجہ جہانگیر، ملک عابد اعون، حبیب مغل، تجمل شاہ، سردار مزمل، مرزا وقاص ، عبداللہ کیانی اور ماسٹر جاوید نے اپنے بیا ن میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت تحصیل گوجرخان کے کارکنوں کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے حلقہ این اے 58سے چوہدری محمدریاض کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کرے چوہدری محمدریاض نے مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ وفا نبھائی اور میاں محمد نوازشریف کی ہر کال پر لبیک کہا مسلم لیگ ن کیلئے قربانیاں دینے والا چوہدری محمدریاض ہی این اے 58سے ٹکٹ کا حقدار ہے اور تحصیل بھر سے مسلم لیگی بھی برملا چوہدری محمدریاض کے ٹکٹ کیلئے خواہش کا اظہار کر رہے ہیں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو چاہیے کہ وہ کارکنوں کی رائے اورچوہدری محمدریاض کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آمدہ انتخابات کیلئے ان کو ٹکٹ جاری کرے چوہدری محمدریاض ہی مخالفین کو عبرتناک شکست دے سکتے ہیں



