DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Chemical found at local well after explosion at oilfield

چک بیلی خان کے نواحی موضع باہیا میں پنڈوری آئل فیلڈ کی زمین پھٹ جانے سے کیمیکل گھر کے کنوئیں سے نکلنے لگا

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ 
چک بیلی خان کے نواحی موضع باہیا میں پنڈوری آئل فیلڈ کی زمین پھٹ جانے سے کیمیکل گھر کے کنوئیں سے نکلنے لگا محمد ظہیر ولد محمد اکرم سکنہ باہیا نے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ پنڈوری آئل فیلڈ کے زیرِ استعمال کیمیکل زمین پھٹ کر ان کے گھر کے کنووئیں سے نکلنے لگا جس سے کنووئیں کا پانی زہریلا ہو گیا ہے محمد ظہیر نے بتایاکہ ان کے گھر کے اطراف سے بھی زمین پھٹ کر کیمیکل نکلنا شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی گھر میں آمد ورفت مشکل ہو گئی ہے معاملہ کے متعلق پنڈوری آئل فیلڈ کی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی نوٹس نہ لیا گیا متاثرہ خاندان نے پنڈوری آئل فیلڈ انتظامیہ اور دیگر ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ نوٹس لے کر اس مسئلہ کو فوری حل کیا جائے وگرنہ تھوڑے وقت کے بعد متاثرہ خاندان بے گھر ہو کر رہ جائے گا

Gujar Khan; M Zaheer of village Bahiya has complained that local village well is effected by a explosion at Pindori oil field, h has asked for immediate action.

 

Show More

Related Articles

Back to top button