DailyNewsGujarKhan

7,000 people join iftari organised by Raja Shaukat Aziz Bhatti

راجہ شوکت عزیز بھٹی کی طرف سے افطار ڈنر میں سات ہزار افراد کی شرکت

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ 
حلقہ پی پی 9 کے عوام کی محبتیں میرے لیے سرمایہ ہیں ان کا ہمیشہ مشکور رہوں گا، توقع سے زیادہ لوگوں کی آمدنے میرا سر فخر سے بلند کردیا، احباب کے شایان شان خدمت نہیں کرسکا جس کے لیے معذرت خواہ ہوں ان خیالات کا اظہار عوامی ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لوگوں کی محبتیں مجھ پر قرض ہیں جو میں ان کی خدمت کرکے چکاؤنگا، میرے دروازے ہمیشہ میرے لوگوں کے لیے کھلے ہیں، دوہزار افراد کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا، توقع سے زیادہ شرکاء کی آمد نے میرا سر فخر سے بلند کردیا ہے، اپنے لوگوں کے شایان شان خدمت نہیں کرسکا جس کے لیے معذرت خواہ ہوں، اپنے قیمتی وقت سے وقت نکالنا آسان نہیں تھا لیکن دوردراز سے لمبا سفر کرکے آنے والے احباب نے میرا دل موہ لیاان کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے،واضح رہے کہ راجہ شوکت عزیز بھٹی کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر میں سات ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین وائس چیئرمی کونسلرز اور دیگر نمایاں افرادشامل تھے۔

جشن میلاد النبیؐ کے حوالے سے انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں ریلیوں اور جلوسوں کا اہتمام

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ 
جشن میلاد النبیؐ کے حوالے سے انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں ریلیوں اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا مرکزی ریلی کا انعقاد اسلام آباد سواں گارڈن سے گوجرخان ڈھوک بابا گوہر علی شاہ تک کیا گیا جس کی قیادت عالمی مرکزی امیر سیدنا پرویزا ختر گوہر شاہی نے کی ،سینکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر مشتمل قافلہ سواں گارڈن سے دن گیارہ بجے روانہ ہوا اور روات ۔مندرہ اور گوجرخان سے ہوتا ہوا دن اڑھائی بجے ڈھوک بابا گوہر علی شاہ پہنچا جہاں سینکڑوں مریدین اور اہلیان علاقہ نے جلوس کا استقبال کیا ،جلوس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مرکزی امیر انجمن سرفروشان اسلام سیدنا پرویز اختر گوہر شاہی نے کہا کہ نبی پاک ؐ کی محبت ہی دین اسلام کی اصل روح ہے جس دل میں رسول پاک کی محبت نہیں وہ دل بنجر زمین کی مانند ہے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے نبی پاک کی شان کو بلند کر دیا ہے امت کی تکالیف اور مسائل کا حل عشق مصطفٰی میں مضمر ہے دلوں میں عشق مصطفی جگانے کیلئے اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے آخر امت مسلمہ اور وطن پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور محفل کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی نے صو بائی حلقہ پی پی 9 کے لیے چوہدری سرفر از خان آف راماں کوٹکٹ جاری کر دیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ 
پاکستان پیپلز پارٹی نے صو بائی حلقہ پی پی 9 کے لیے چوہدری سرفر از خان آف راماں کوٹکٹ جاری کر دیا کارکنوں کو جوش وخروش ٹکٹ جاری کر نے پر چیئر مین بلاول بھٹو اور راجہ پر ویز اشرف کا شکر گزار ہوں قیادت نے جو اعتماد کیا اسے پورے کروں گا عوام کی خدمت ہی مشن ہے سیاست کوعبادت سمجھتا ہوں عوام کے اعتماد سے الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے علاقے کی تقدیر بدل دوں گاان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بر ائے حلقہ پی پی 9چوہدری سرفر از خان نے ٹکٹ کنفرم ہونے کے بعد اپنی رہا ئش گاہ آئے کارکنوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کی اس موقع پر راجہ خرم عز یز بھی ان کے ہمر اہ موجود تھے انہوں نے کہا کہ سابق وز یر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے دور اقتدار میں تحصیل گوجر خان کے طول وعرض میں بلا تفر یق تر قیاتی کام کروا کے عوامی خدمت کی روشن مثال قائم کی درجنوں میگا پروجیکٹس کی تکمیل سے علاقے میں تعمیر وترقی کی نئی رائیں متعین ہو ئی ہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں علاقے کی ترقی کا پہیہ جام ہوکر رہ گیا ہے منتخب نما ئندوں نے عوامی مسائل کی طرف کو ئی توجہ نہیں دی بلکہ اپنے اثاثے بڑھانے میں مصروف رہے اور عوام کومسائل کی دلدل میں پھنسا دیا انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے منتخب ہوکر عوام کے مسائل عوام کی مشاورت سے حل کر وں گا انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو عوام اپنے ضمیر کا فیصلہ کر تے ہو ئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب کر یں میری جیت آپ کی جیت ہو گی 

Show More

Related Articles

Back to top button