DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Fire broken out at Dodilli jungle area

یونین کونسل دوبیرن کلاں کے علاقہ دودھلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

یونین کونسل دوبیرن کلاں کے علاقہ دودھلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی جس نے جنگل میں لگے چیڑ کے درخت اور قریب ہی واقع باغ میں لگی سبزیوں اور پھلدار پودوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے تا ہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں جنہوں نے آگ کے شعلوں کو قریبی آبادیوں تک بڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات کئے۔ریسکیو نے بتایا کہ دشوار گزار راستہ ہونے کی وجہ سے ایک پہاڑی پر چڑھ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی گئی جس کی وجہ سے قریبی آبادیوں اور قریب ہی واقع 5/6 مرغیوں کے شیڈز تک آگ کو پہنچنے سے مکمل طور پر روک لیا گیا ہے تا ہم آخری اطلاعات موصول ہونے تک قریبی جنگلوں میں لگی آگ پر قابو پایا نہیں جا سکا ،ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ درمیان میں نالہ موجود ہونے کی وجہ سے آگ تک رسائی کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں جس کی وجہ سے ریسکیو کی گاڑیاں کام کو ادھورا چھوڑ کر واپس کلر سیداں لوٹ گئی ہیں۔

Kallar Syedan; Fire has broken out at Dodilli jungle, reports of large number of pine tree being lost in the fire, rescue services arrived on the scene but were unable to put the fire out.

The Fire services were beaten back and are desperately trying to stop the fire reaching nearby villages,

Show More

Related Articles

Back to top button