DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Malik Sajid appointed SHO Mandra police station

ایس ایچ اور ملک ساجد نے پولیس اسٹیشن مندرہ میں تعیناتی کے بعد مندرہ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو

پولیس اور میڈیا کا جھولی دامن کا ساتھ ہے صحافی نشان دہی کریں کاروائی میں کرو گا،تھانے کے دروازے ہر سائل کے لیے کھلے ہیں،کسی آفیسر یا پولیس ملازم کی سائل سے بد تمیزی نا قابل قبول ہو گی،میری اولین ترجیع علاقے سے منشیات اورجوا اڈوں کا خاتمہ کرنا ہے موجودہ دور میں میڈیا کا ریاستی تعلقات میں بہتری، رائے عامہ ہموار اور ذہین سازی میں کردار اہم ہے ۔ اگر ذرائع ابلا غ اپنا کام موثر کردار ذمہ داری کے ساتھ ادا کر ئے تو نہ صر ف حکومتیں نا پسندیدہ فیصلے تبدیل کر نے پر مجبور ہو جا تی ہیں بلکہ اس سے جہالت، غربت ، انتہا پسندی اور کرپشن کے خاتمہ میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ گزشتہ روز منشیات فروشوں کے خلاف کارائی میں وسیم مسیح ولد سلیم مسیح ساکنہ ظفروال سے 2200 گرام چرس اور شاہد مسیح ولد سلامت مسیح ساکنہ پشاور سے 2100گرام چرس برآمد ہوئی،موجودہ دور میں دہشت گردی اہم مسلہ ہے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ملی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے محب وطن شہری بنانے کے لیے ہمیں علاقے کی عوام سے دوستانہ تعلق رکھنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار ایس ایچ اور ملک ساجد نے پولیس اسٹیشن مندرہ میں تعیناتی کے بعد مندرہ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگوں میں کیا،،،

Show More

Related Articles

Back to top button