DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Abducted child from Shah bagh recovered in Dhakali

کلر سیداں کے نواحی علاقہ شاہ باغ سے اغواء ہونے والے 14 سالہ بچے کو دکھالی کے قریب مزاحمت کر کے بازیاب کروا لیا گیا

کلر سیداں کے نواحی علاقہ شاہ باغ سے اغواء ہونے والے 14 سالہ بچے کو دکھالی کے قریب مزاحمت کر کے بازیاب کروا لیا گیا۔بچے کو تیز دھار آلے سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ۔نقاب پوش اغواء کار ایک پیلے رنگ کی کار میں سوار تھے اور اسلحہ سے لیس تھے۔کلر سیداں کی نواحی یونین کونسل بشندوٹ کے رہائشی نازک حسین نے بتایا کہ اس نے اپنے 14 سالہ بیٹے نوید کو کسی کام کیلئے شاہ باغ بھیجا جہاں سے کار میں سوار دو نامعلوم افراد نے زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغواء کر لیا۔اغواء کار اسے کہوٹہ کی جانب لے جا رہے تھے کہ راستے میں مخالف سمت سے آنے والی گاڑی نے مشکوک جان کر انہیں روکا اور اس دوران اغواء کاروں کیساتھ ان کی ہاتھا پائی بھی ہوئی اور اس موقع پر میرا بیٹا ان کے چنگل سے آزاد ہو کر گاڑی سے باہر نکل آیا جس پر اغواء کار گاڑی بھگا کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ اسی اثناء میں چوکپنڈوری سے کہوٹہ جانے والے مسافر گاڑی کے ذریعے وہ کہوٹہ میں اپنے ماموں کے پاس پہنچ گیا جہاں اس نے اپنے ماموں کو تمام تر صورتحال سے اگاہ کیا جس پر اس کا ماموں اپنے ساتھ لے کر اس کے گھر پہنچ گیا ۔مغوی کے والد نازک کے مطابق بچے کے کپڑے خون سے لت پت تھے اور ہاتھ بھی زخمی ہے تا ہم والد نے اللہ کا شکرادا کیا ہے کہ اس کا بیٹا خیر خیریت سے واپس آ گیا۔

ماں کی بیماری پر گھرچھوڑ کرجانے والے نوجوان کی نعش مل گئی

ماں کی بیماری پر گھرچھوڑ کرجانے والے نوجوان کی نعش مل گئی ہے جس کے جسم سے خون بہہ رہاتھا اور ٹانگوں پر زخموں کے نشان پائے گئے۔ جناح کالونی کارہائشی 22سالہ بیٹا محمدعثمان 28مئی شام پانچ بجے گھرسے غائب ہوگیا تھا۔ نوجوان کاذہنی توازن درست نہیں تھا، تاہم ذرائع سے معلوم ہواہے کہ وہ اپنی ماں کی بیماری پر پریشان ہوکرگھرچھوڑ گیا تھا۔ گزشتہ روز اس کی نعش جبرکے علاقہ سے برآمدہوئی ، اس کے منہ سے خون بہہ رہاتھا جبکہ اس کی ٹانگوں پر بھی زخموں کے نشانات تھے۔ خیال کیارہاہے کہ اس کی موت ٹریفک حادثے کے باعث ہوئی ہے۔ نمازجنازہ گزشتہ شام 6بجے ہوئی، مرحوم کو کلرسیداں کی قریبی بستی جناح کالونی میں سپردخاک کردیاگیا

پراپرٹی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ سائیں فضل انعام صابر گرفتار

پراپرٹی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ سائیں فضل انعام صابر گرفتار ،جائیداد ضبط ،گرفتار ہونے والوں میں فضل ارشد،پٹواری الیاس شامل ہیں جبکہ پولیس تحصیلدار سہیل مقبول اور گرداور سجاد کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مار رہی ہے ،یہ کاروائی اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن نے کی پولیس کے مطابق ملزم سائیں فضل انعام صابر نے روات کے نواحی موضع مغل پڑی یوسی مغل کی سات سو بتیس کنال اراضی تحفے میں فضل ارشد کو دی اس متبادل کو تحصیلدار راولپنڈی سہیل مقبول نے تصدیق کے بغیر منظورکرلیا اینٹی کرپشن یونٹ راولپنڈی نے مقدمہ درج کیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس علینے بوسال نے تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ سائیں فضل انعام صابر سات سو بتیس کنال کے نہیں بلکہ وہ ایک سو گیارہ کنال شاملات کے مالک تھے اس دوران یہ بھی ثابت ہوا کہ خسرہ گرداوری میں بھی ٹیمپرینگ کی گئی تھی انکوائری میں ثابت ہوا کہ سائیں فضل انعام صابر۔فضل ارشد،تحصیلدار سہیل مقبول ،گرداوری قاضی سجاد اور پٹواری الیاس اس میں ملوث پائے گئے پولیس نے کاروائی کر کے سائیں فضل انعام صابر،فضل ارشداور پٹواری الیاس کو گرفتار کر لیا جبکہ تحصیلدارسہیل مقبول اور گرداور سجاد کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

ساگری کو مری سے الگ کرکے گوجرخا ن اور چوآخالصہ کو گوجرخان سے الگ کرکے مری میں شامل کیا جائے

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس وقاص رؤف مرزانے حلقہ بندیوں کے بارے میں جمعرات کو سماعت کی چوہدری اسد الرحمٰن ایڈووکیٹ نے کلرسیداں کے چیئرمین چوہدری شفقت محمود ،راجہ گلستان خان ،چوہدری عابد خان اور نمبرداراسد عزیز کی جانب سے عدالت کوبتایا کہ قانون گو حلقہ چوآخالصہ گزشتہ کئی دہائیوں سے قومی اسمبلی کے حلقہ مری سے منسلک ہے جسے الیکشن کمیشن نے چودہ اپریل کو مری سے الگ کر کے این اے اٹھاون گوجرخان کا حصہ بنایا جبکہ راولپنڈی کے قانون گو حلقہ ساگری کو مری سے منسلک کیا گیا یہ مقامی لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے انہیں واپس این اے ستاون کا حصہ بنایا جائے عدالت نے ان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو احکامات جاری کر دیئے ،اس سے قبل عدالت نے سموٹ سے چوہدری محمد ایوب ،کنوہا سے محمدطارق،دوبیرن سے سعد،دھمالی سے سردار محموداختر اورچوآخالصہ سے راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر ون ٹین کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیں ۔اسی طرح سابق چیئرمین یوسی ساگری بابو غضنفر کی اس درخواست کو بھی قبول کرلیا گیا کہ قانون گو حلقہ ساگری کو مری سے الگ کرکے گوجرخا ن اور چوآخالصہ کو گوجرخان سے الگ کرکے مری میں شامل کیا جائے ۔

عوام انتخابات میں ایک بار پھر ن لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔حافظ عثمان عباسی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو قوم کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا 2013سے بہتر پاکستان چھوڑے جا رہے ہیں مسلم لیگ ن انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کر کے دھرنوں کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنے والوں کے عزائم کو ناکام بنائے گی انہوں نے پوٹھوارڈاٹ کام سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جبراور دباؤ سے ابن الوقت سیاسی مسافروں اور ضمیرفروشوں کا سودا کیا جا سکتا ہے مگر ملک کے بائیس کروڑ عوام کے ضمیر کا سودا نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ نوا زشریف آج پہلے سے زیادہ مقبول ہیں نواز شریف نے اس ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے نجات دلائی کراچی کی رونقیں بحال کیں معاشی ترقی کی راہوں کا تعین کیا موٹرویز بنیں ایئر پورٹ بنے بجلی کے کارخانے جتنی بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن نے لگائے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ نوا زشریف نے ایٹمی دھماکوں کے ذریعے دفاع کو ناقابل تسخیر کیا انہیں غدار کہنے والے تاریخ سے نابلد ہیں ماضی میں بھی کئی رہنماؤں کو غداری کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے گئے مگر قوم نے انہیں بار ہا مرتبہ منتخب کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم کے دلوں میں بستے ہیں جبر اوردباؤ سے چند افراد کی ہی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جا سکتی ہیں کروڑوں عوام برائے فروخت دستیاب نہیں ہے یہ عوام انتخابات میں ایک بار پھر ن لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button