DailyNewsHeadlineOverseas news

France; Malik Ansar announces to join PTI

فرانس میں ملک عنصر نے مسلم لیگ ن چھوڑ کرپاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

(اسلام پورہ ۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد انجم ملک )فرانس میں یونین کونسل سوئیں چیمیاں کے رہائشی ملک عنصر نے مسلم لیگ ن چھوڑ کرپاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ روز پیرس فرانس میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں فرانس میں مقیم کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔اس موقع پر ملک عنصر نےلیگ ن سے اپنی وابستگی چھوڑ کرپاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب میں ملک عنصرکا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے ملکِ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔شریف خاندان اور مسلم ن لیگ پر اس دن سے اعتبار اٹھ گیا تھا کہ جس دن انہوں نے قادیانی اور دیگر قوتوں کو خوش کرنے کی خاطر ممتاز قادری کو پھانسی لگا دیا تھا۔جس کے بعد مسلم ن میں زوال کا آغاز ہونا شروع پو گیا۔پانامہ کیس میں میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد جس طرح میاں برادران اینڈ کمپنی نے ریاست کے خلاف بیان دئیے اس کے کوئی بھی محبِ وطن ایسی پارٹی میں رہنا پسند نہیں کر سکتا۔ملک عنصر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کرپٹ ٹولے کے خلاف جنگ لڑی وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا حصہ ہے۔ملکی دولت کو لوٹنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ ملک سے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ افراد کے خلاف کاروائی تک تحریک انصاف اپنی جہدوجہد جاری رکھے گی انشاءاللہ آنے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔ اورسیزز پاکستانیوں کو پاکستان میں شریف خاندان کی کرپشن اور لوٹ مار سے فرانس اور دنیا بھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس وقت دینا بھر میں مقیم پاکستانی قائد تحریک انصاف جناب عمران خان کو امید کی کرن سمجھتے ہیں وہ وقت دور نہیں جب عمران وزیراعظم بن کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔تحریک انصاف میں شمولیت پر فرانس میں مقیم تحریک انصاف کے رہنما ابرار کیانی۔چوہدری محمد فیاض۔شوکت کیانی اور دیگر احباب نے مبارکباد پیش کی

France; Malik Ansar of Sui Cheemian in Gujar Khan has announced to leave PML-N and join PTI, A meeting was held by PTI officials in Paris, Where Malik Ansar was welcomed to PTI.

Show More

Related Articles

Back to top button