DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Professional beggars invade Bewal region

رمضان مبارک کے آغاز سے ہی پیشہ ور بھکاریوں کے قافلے شرقی گوجرخان میں پہنچنا شروع

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مبین ہاشمی :۔ رمضان مبارک کے آغاز سے ہی پیشہ ور بھکاریوں کے قافلے شرقی گوجرخان میں پہنچنا شروع ہو گئے جن کو باقاعدہ گاڑیوں میں ڈال کربیول اسلام پورہ جبر قاضیاں اور گردونواح کے علاقوں میں چھوڑ دیا جاتا ہے اور شام کو گاڑیوں میں واپس ڈال کر ڈیرے پر لے جایا جاتاہے دیگر اضلاع سے آئے ہوئے پیشہ وربھکاریوں نے دوکانداروں کا جینا حرام کر دیا ہر پانچ منٹ کے بعد نئے روپ میں دوکانداروں کے پاس حاضری لگواتے ہیں بھیک نہ دینے پر سخت غصے کا بھی اظہار کرتے ہیں جبکہ نوجوان بھکار ی لڑکیاں رنگین اداؤں سے نوجوانوں کو لوٹنے میں مصروف نظر آتی ہیں دوسری جانب ہر نماز کے بعد مساجد کے باہر بھیگ مانگنے کی خاطر ٹولیوں کی شکل میں کھڑئے ہوجاتے ہیں اور نمازیوں کو تنگ کرتے ہیں سیاسی سماجی حلقوں نے ڈی ایس پی ،ایس ایچ اوگوجرخان اور چوکی انچارج قاضیاں سے فی الفور پیشہ ور بھکاریوں کے خلا ف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

چوہدری محبوب آف لس نے جبر بیول پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران سے گفتگو

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مبین ہاشمی :۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور یہ ستون جس قدر مضبوط ہوگا ملک بھی اسی تیزی سے ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا جبر بیول پریس کلب کے صحافی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی انتھک محنت اور پوری ذہ داری سے علاقہ کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھی ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے سینئر راہنماء چوہدری محبوب آف لس نے جبر بیول پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جبر بیول پریس کلب کے نومنتخب صدر ایم ندیم رانا ، جنرل سیکرٹری شیخ محمداخلاق ودیگر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا موجودہ وقت میں مثبت اور ذمہ دار انہ صحافت کرنا ہوگی معاشرے کی فلاح اور عوام کی بقاء کے لیے اداروں کی بہتری کے لیے اور اداروں کی مضبوطی کے لیے صحافیوں کو قلم کی حرمت کا پاس رکھنا ہوگا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button