DailyNewsGujarKhan

Jammat e Islami hold iftari in Narali

جماعت اسلامی یوتھ یونین کونسل نڑالی کے زیر اہتمام موضع نڑالی میں دیے گئے افطار ڈنر

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ ہماری جنگ شخصیات کے نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف ہے، ہمارے کسی بھی ممبر پارلیمنٹ پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں ہے، ہم ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما جماعت اسلامی قاضی شوکت محمود نائب امیرو امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 9 راجہ محمد جواد، امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 58چوہدری عابد حسین ایڈووکیٹ نے جماعت اسلامی یوتھ یونین کونسل نڑالی کے زیر اہتمام موضع نڑالی میں دیے گئے افطار ڈنر کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کیا ، اس موقع پر ناظمین انتخاب این اے اٹھاون و پی پی 9 راجہ کاشف انجم جنجوعہ و مرزا محمد منیر، سابق نائب ناظم یوسی نڑالی مرزا تجمل حسین، راجہ صفدر جنجوعہ، نازی راجہ اور عمر قریشی کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،شوکت محمود قاضی نے کہا کہ لوگ جماعت اسلامی کو اس لیے ووٹ نہیں دیتے کہ وہ جیتے گی نہیں میرا ان سے سوال ہے کہ آپ جب ووٹ نہیں دوگے تو وہ جیتے گی کیسے؟ عوام جماعت اسلامی پر ہر لحاظ سے اعتبار کرتے ہیں، اربوں روپے کی زکوٰۃ و فطرانہ جماعت اسلامی کے حوالے کردیتے ہیں، لیکن ہارنے کے خوف سے ووٹ نہیں دیتے، میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ آپ جماعت اسلامی کو ووٹ دیں انہیں پچھتانا نہیں پڑے گا، ہمارے پاس صاف و شفاف کردار والے دیانت دار لوگ ہیں، عوام فلاح و بہبود کا ہمارے پاس الخدمت فاؤنڈیشن کی صورت میں مکمل پروگرام ہے جو ہم حکومت کی مدد کے بغیر بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، چوہدری عابد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارے کسی بھی ممبر پارلیمنٹ پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں ہے ہمارے قائد کی دیانت داری کی گواہی سپریم کورٹ بھی دے چکی ہے، حکمران خود ٹیکس چوری کرتے ہیں سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیتے ہیں، ہم کسی کی کردار کشی نہیں کرتے ہم اپنے کردار کے بل بوتے پر انتخابی میدان میں اترے ہیں ہماری جنگ شخصیات کے خلاف نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف ہے، راجہ محمد جواد نے بڑے جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہم بڑے آرام سے اپنے گھروں میں بیٹھ کر سحری و افطاری کرتے ہیں ذرا تصور میں لائیں فلسطین کی ان بہنوں اور بیٹیوں کو جن سے ان کے گھر بار چھین کر انہیں شہید کیا جارہا ہے، اگر مسلمان حکمرانوں میں غیرت و جراٗ ت ہوتی تو عالم کفر کی مجال نہیں تھی کہ وہ اس بے رحمی و سفاکی کشمیر یا فلسطین میں مظاہرہ کرتا،اب بھی وقت ہے قوم کو سوچنا ہوگا پاؤں میں پڑی ہوئی خاندان قبیلے کی زنجیروں کو توڑ کر ایک امت ہونے کا مظاہر ہ کرنا پڑے گا، اسلام پسند جماعتوں کو اقتدار میں لانا ہوگا ، اسلامی جماعتوں کی قیادت میں ہی وہ جراٗت و بہادری ہے کہ طاغوت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکے، ایسی قیادت منتخب کریں جو امریکہ کے بجائے صرف اللہ سے ڈرنے والی ہو، جب ایسے لوگ اقتدار میں آئیں گے تو کوئی ریمنڈ ڈیوس یا کرنل جوزف ہمارے بیٹوں کو قتل نہیں کرسکے گا، کوئی عافیہ غیروں کے قبضے میں نہیں رہے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button