DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Police fail to register a report from robbed man

درخواست تھانہ میں دی لیکن تاحال کوئی ایف آئی آر درج نہ ہوئی

گوجرخان مانکیالہ مسلم کے 70سالہ رہائشی محمد لیاقت نے اپنے بیٹے عبدالقادر کے ہمراہ پوٹھوہار پریس کلب میں صحافیوں کو اپنی داستان غم سناتے ہوئے بایا کہ وہ محنت مزدوری کرتا ہے 70سال عمر ہے ٹی بی کا مریض ہوں 16تاریخ کو اپنی بیی کے گھر گیا اس نے 45ہزار کمیٹی کی رقم دی کہ بنک میں جمع کرا دیں رقم لے کر گلیانہ موڑ سے رکشہ میں بیٹھا رکشہ میں دوافراد اور بھی بیٹھے تھے شہر آکر انڈر پاس کے قریب اترے تو تین افراد پولیس وردی میں مبلوس تھے انہوں نے ہم تینوں کو اپنی گاڑی میں بٹھا لیا اور کہا کہ تھانہ چلو لیکن انہوں نے تھانے لے جانے کی بجائے گاڑی دوڑا دی میرے شور کرنے پر انہوں نے زود وکوب کیا اور بے ہوش ہوگیا شہر سے باہر گاڑکے قریب پھینک دیا اور 45ہزار اور شناختی کارڈ نکال لیا اس کی درخواست تھانہ میں دی لیکن تاحال کوئی ایف آئی آر درج نہ ہوئی

گوجرخان گردونواح میں ڈیم اور تالابوں پر جا کر نوجوانوں کا نہانے کا سلسلہ جاری

گوجرخان گردونواح میں ڈیم اور تالابوں پر جا کر نوجوانوں کا نہانے کا سلسلہ جاری ، مقامی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے کوئی روک رکاوٹ نہ کی گئی حادثات رونما ہونے کے خدشات تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی شہر اور دیگر آبادیوں سے لوگو ں کی بڑی تعدا دقریبی ڈیموں اور تالابوں کا رخ کرتی ہے ان میں اکثریت ان نوجوان کی ہوتی ہے جو تیرنا بھی نہیں جانتے گزشتہ برس بھی ڈیموں پر نہاتے ہوئے حادثات رونما ہو چکے ہیں اب یہ سلسلہ پھر جاری ہے اس صورتحال پر مقامی انتظامیہ اور پولیس کو چاہیے کہ وہ ڈیموں ، ندی نالوں پر نہانے پر مکمل پابندی اورعملدرآمد بھی کرائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے

گوجرخان ، دولتالہ ،بیول ، جبر اور دیگر بڑے قصبات میں پھل فروٹ اور سامان افطاری کی من مانی قیمتیں

گوجرخان ، دولتالہ ،بیول ، جبر اور دیگر بڑے قصبات میں پھل فروٹ اور سامان افطاری کی من مانی قیمتیں جبکہ قصابوں نے بھی گوشت کے ازخود نرخ بڑھا دیے ہیں سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کہاں فروخت ہوتی ہیں عوام کو بتایا جائے خریداروں کا مقامی انتظامیہ سے سوال تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر اور گرد ونواح میں یکم رمضان سے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر کے خریدار کی قوت خرید کو ختم کر کے رکھ دیا ہے پھلوں کی قیمتیں سن کر خریدار پریشان ہیں جبکہ چکن سموسہ رول پکوڑے اور دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی ہردوکاندار نے اپنی من مرضی کی مقرر کرکھی ہیں اس صورتحال پر قصاب طبقہ نے گوشت کے نرخوں میں ازخود اضافہ کر کے لوٹ کھسوٹ مچا رکھی ہے سرکاری ریٹ لسٹ دکانوں پر صرف لٹکانے کیلئے رہ گئی ہے عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کرائیں تاکہ عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف میسر ہو سکے

کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے,چوہدری محمد عظیم

چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ قوم باشعور ہو چکی ہے کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے موروثی سیاست کرنے والوں کوآمدہ انتخابات میں شکست کاسامنا ہوگا عمران خان فرسودہ نظام کو بدل کر نیا پاکستان بنائیں گے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو دیوالیہ بنا دیا گیا مفاد پرست سیاسیوں کا گھیرا تنگ ہوچکا اب ان کے احتساب کا وقت آن پہنچا ہے جس سے وہ راہ فرار چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام ان چہروں کو پہچان چکے ہیں اب اس موجودہ حالات میں تحریک انصاف پر ہی عوام کا اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سوچ و فکر اپنے وطن عزیز کو بحرانوں سے نکال کر ترقی یافتہ بنانا ہے یہ اسی وقت ممکن ہے جب اس کرپٹ نظام کو بدلیں گے

 

Show More

Related Articles

Back to top button