DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Ch M Sarwar holds PTI convention in Kallar Syedan

پی ٹی آئی کے چوہدری محمد سرور نےکلر سیداں میں ورکرز کنونشن سے خطاب

 

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سابق گورنر پنجاب سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وہ جس تبدیلی کی خواہش لے کر پاکستا ن آئے مگر مایوسیوں نے گھیر لیا اور پھر گورنر شپ چھوڑ کر عمران خان کی قیادت میں جدوجہد کا آغاز کیا ہے ۔شمالی پنجاب ماضی میں بھی پی ٹی آئی کے لیے ساز گار رہا آئندہ انتخابات میں یہاں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ،پی ٹی آئی کی کامیابیوں کا کریڈٹ جہاں عمران خان کی بائیس سالہ جدوجہد کو جاتا ہے وہی اسے ملک کی سب سے بڑی جماعت بنانے کا کریڈٹ ملک کے نوجوانوں کو جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام کلر سیداں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت تحصیل صدر راجہ ساجد جاوید نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ماسٹر محمد سفیر نے سر انجام دئیے ۔تقریب میں چوہدری محمد عظیم ، چوہدری جاوید کوثر، خورشید ستی، لطافت ستی، عارف عباسی ،واثق قیوم اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم نے اقتدار میں آنے کے فوری بعد پہلے سو دنوں کا پروگرام دے دیا ہے ہم تعلیم صحت کو بہتر بنائیں گے کے پی کے کے طرز کی اصلاحات پنجاب پولیس میں کر کے اسے غیر سیاسی اور لوگوں کی خادم پولیس بنائیں گے،اڑھائی کروڑ بچے مدارس نہیں جاتے ان کی تدریس کو یقینی بنائیں گے معیاری سکول اور ہسپتال قائم کریں گے اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے اگلے پانچ برسوں میں ایک کروڑ افراد کو ملازمتیں فراہم کریں گے پی ٹی آئی انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے35,40سالہ دور اقتدار میں عوام کی کوئی خدمت نہیں کی کوئی معیارتی ہسپتال بنا نہ سکول پی ٹی آئی بر سر اقتدار آ کر قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کے عین مطابق نیا پاکستان تشکیل دے گی ۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کی اشرافیہ نے وسائل پر قبضہ جما رکھا ہے ،گیارہ لاکھ لوگ گندہ پانی پینے سے موت کی وادی میں اترجاتے ہیں کرپشن ملک میں کینسر بن چکی ہے ہم بر سر اقتدار آ کر بیورو کریٹ جرنیلوں ججوں اور سیاسی لوگوں سے لوٹی ہوئی رقم وطن واپس لائیں گے ۔قبلہ اول بیت المقدس اور کشمیر کی آزادی کے لیے عملی جدوجہد کریں گے پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں مظلوم محکوم لوگوں کو مظالم سے نجات دلائے گی انہوں نے واضع کیا کہ پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم میں کارکنوں سے مشاورت کرے گی ۔امیدوار قومی اسمبلی پروفیسر صداقت حسین عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابی کامیابی کے لیے تیار ہے ہم کلین سویپ کریں گے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹکٹوں کے اجرا کا فیصلہ جلد مگر زمینی حقائق کے مطابق کیا جائے ۔راجہ طارق مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کامیاب ہو کر ہر تحصیل میں سٹیٹ آ ف آرٹ ہسپتال قائم کرے گی 2018پی ٹی آئی کی کامیابیوں کا سال ہے ۔پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سینیر نائب صدر ہارون کمال ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف نے مسلح افواج کے خلاف بیان دے کر کروڑوں لوگوں کی دل آزاری کی ہے ان پر آرٹیکل 6لاگو ہونا چاہئیے انہوں نے کہا کہ این اے 57اور پی پی 7پی ٹی آئی کا گڑھ ہیں ۔سید جنید عباس شاہ نے کہا کہ اگر لوگوں نے خدمت کا موقع دیا تو وہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کریں گے نرڑ میں سیاحتی مرکز اور دھانگلی میں پارک قائم کریں گے میری سیاست کا مقصد لوگوں کی عزت نفس کی بحالی ہے مسلم لیگی رکن قومی اسمبلی نے بہہ جا بہہ جا کر کے لوگوں کی توہین کی ۔کرنل شبیر اعوان نے کہا کہ میں نے اس حلقہ میں 90کروڑ کے ترقیاتی کام کرائے مگر اس لیے اس حلقہ کو چھوڑ دیا کہ ہارون کمال ہاشمی اور طارق مرتضیٰ مجھ سے سینیر پارٹی رہنما ہیں ،نعیم احمد مرزا ،شیخ فہد، نبیلہ انعام، راجہ ارسلان، وحید قاسم اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

Kallar Syedan; Pakistan Tehreek-e-Insaf held a convention in Tehsil Kallar Syedan, Where Chaudhry Mohammad Sarwar  Pakistani senator and former British Member of Parliament was main speaker. All the local senior PTI candidates also were at the convention including Haroon Kamal Hashmi, Col (r) Muhammad Shabbir Awan, Ch M Azeem, Ch Javed Kausar along with many PTI members.

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس مرزا وقاص رؤف آج بروز پیر این اے 57مری کہوٹہ کی حلقہ بندی کے خلاف رٹ پٹیشن کی سماعت کریں گے

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس مرزا وقاص رؤف آج بروز پیر این اے 57مری کہوٹہ کی حلقہ بندی کے خلاف رٹ پٹیشن کی سماعت کریں گے ،الیکشن کمیشن اپنی رپورٹ پیش کرے گا چیئر مین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود، راجہ گلستان خان، چوہدری عابد خان ، نمبردار اسد عزیز ،سابق چیئر مین بابو غضنفر نے درخواست دی ہے کہ قانون گو حلقہ چوآ خالصہ قیام پاکستان سے مری کا حصہ چلا آ رہا ہے مگر الیکشن کمیشن نے اسے این اے 58گوجرخان میں شامل کر کے مقامی لوگوں کے حقوق کو متاثر کیا ہے اور چوآ خالصہ کے بجائے قانون گو حلقہ کلر سیداں اور راولپنڈی سے ساگری کو مری کا حصہ بنایا گیا ،بابو غضنفر نے درخواست دی کہ قانون گو حلقہ چوآخالصہ اور ساگری کی آبادی مساوی ہے چوآ خالصہ کو واپس مری سے منسلک کر کے ساگری حلقہ کو مری کے بجائے گوجرخان میں شامل کیا جائے ۔

پی ٹی آئی کے ورکر کنونشن کے لیے بینر زلگاتے ہوئے کارکن فیضان بجلی کی تار سے چھو جانے کے باعث گر کر شدید زخمی

پی ٹی آئی کے ورکر کنونشن کے لیے بینر زلگاتے ہوئے کارکن فیضان بجلی کی تار سے چھو جانے کے باعث گر کر شدید زخمی ہو گیا ،کرنٹ اس کے بائیں بازو پر لگا جس سے اس کا بازو اور کپڑے بری طرح سے جھلس گئے ریسکیو 1122نے اسے ہسپتال منتقل کیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button