DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Teenager drowns at Dungi Dam

گوجرخان ، ڈونگی ڈیم میں نہاتے ہوئے سولہ سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔گوجرخان ، ڈونگی ڈیم میں نہاتے ہوئے سولہ سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی نعش ڈیم سے نکالی سب انسپکٹر عارف چوہدری کے مطابق سولہ سالہ دانیال ولد نواز جو کہ ننہال گیا ہوا تھا واپسی پر اس نے ڈونگی ڈیم میں نہانے کیلئے ڈیم میں اترا تو گہرے پانی میں چلاگیا اور ڈیم میں ڈوب گیا جس کی نعش مقامی آبادی کے لوگوں نے ڈیم سے نکالی ادھر ریسکیو1122کے عملہ نے بتایا کہ آبی آپریشن کے حوالہ سے ان کے پاس کوئی وسائل نہیں ہیں

مسلم لیگ ن گوجرخان کے کیمپ سے ن لیگیوں کی پرواز شروع

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔آمدہ انتخابات 2018ء میں مسلم لیگ ن کے کیمپ سے چیئرمین کونسلر اور دیگر شخصیات کا دوسری جماعتوں میں جانے سے سنجیدہ اور مخلص مسلم لیگی نظریاتی کارکن پریشان جبکہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کی طرف سے ناراض اور دور ہونے والوں سے رابطہ نہ کرنا ، چند دنوں میں مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن گوجرخان کے کیمپ سے ن لیگیوں کی پرواز شروع ہوگئی عرفان عزیز کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد چند دنوں میں تحریک انصاف میں بھی شمولیت کیلئے ن لیگ کا گروپ تیار ہے مسلم لیگیوں کا مخلص اور ثابت قدم رہنے والا کارکن اس صورتحال سے سخت بیراز ہے کہ مقامی مسلم لیگ ن کی قیادت اس صورتحال پر کوئی پیش بندی نہیں کر رہی جس سے آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کیلئے مشکلات ہوگی ادھر تحریک انصاف کے الحاج چوہدری محمد عظیم اور چوہدری جاوید کوثر نے جس طرح پانچ سال پارٹی کو منظم اور فعال رکھا شخصیات کو تحریک انصاف میں شامل کرایا پارٹی کارکنوں اور عوام سے گہرے رابطے ان کی انتھک محنت ہے اور ان کی مقبولیت میں بھی اضافے کا باعث ہے پیپلزپارٹی نے بھی چیئرمین موہڑہ نوری عرفان عزیز کو شامل کر کے اپنے ووٹ بنک میں اضافہ کر لیا ہے

گوجرخان ، اسسٹنٹ کمشنر اور اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا گرانفروشوں کیخلاف ایکشن

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔گوجرخان ، اسسٹنٹ کمشنر اور اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا گرانفروشوں کیخلاف ایکشن، مجموعی طور پر 47ہزار جرمانہ اور ایک دوکاندار کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم عباسی اور اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک عامر شہزاد نے اچانک بازار کا وزٹ کیا اور اشیاء خورد ونوش مہنگے داموں فروخت کرنے اور سرکاری ریٹ لسٹ کو نظرانداز کر کے اشیاء فروخت کرنے پر مجبوری طور پر 47ہزار جرمانے کئے

محلہ عیدگاہ کے گلیوں کی سٹریٹ لائٹ کو بھی آن کیا جائے تاکہ آبادی مکینوں کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔بڑکی جدید کی معروف شخصیت قاضی اعجاز نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ محلہ عیدگاہ میں سٹریٹ لائٹ عرصہ دراز سے بند پڑی ہیں جس کے باعث رات کو گلی محلو ں میں اندھیرے کے بادل چھا ئے رہتے ہیں اور راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بالخصوص رات اور سحری کے اوقات میں مساجد جانے والے ضعیف العمر افرادکا گلیوں میں سٹریٹ لائٹ نہ ہونے سے مساجد تک پہنچنا دشواری کا باعث ہے شہر بھر میں جب سٹریٹ لائٹس لگائی جارہی ہیں تو محلہ عیدگاہ کے گلیوں کی سٹریٹ لائٹ کو بھی آن کیا جائے تاکہ آبادی مکینوں کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے

۔گوجرخان وارڈ نمبر11میں آتشزدگی کا واقعہ، اشرف صراف کے گھر کی بالائی منزل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔گوجرخان وارڈ نمبر11میں آتشزدگی کا واقعہ، اشرف صراف کے گھر کی بالائی منزل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ایک کمرے کا سامان جل کر خاکستر بن گیا فائر بریگیڈیئر کے عملہ نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات وارڈ نمبر11میں اشرف صراف کے گھر کی بالائی منزل میں اچانک آگ لگ گئی آگ نے پورے کمرے کو لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے شہر کی گنجان آبادی اور تنگ وتاریک گلیوں میں بمشکل پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اس موقع پر فائرفائٹر دھویں سے نڈھال ہو گئے لیکن انہوں نے آگ بجھا کر ہی دم لیا فائربریگیڈکی بروقت حکمت عملی کا سہراہا گیا

میاں محمدنوازشریف نے صحیح معنوں میں ملک وقوم کی خدمت کی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔میاں محمدنوازشریف نے صحیح معنوں میں ملک وقوم کی خدمت کی ہے ایٹمی دھماکہ کر کے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا مخالفت برائے مخالفت کی سیاست کرنے والوں کوچاہیے کہ وہ پہلے حقائق جانیں پھر کسی کو تنقید کانشانہ بنائیں میاں محمد نوازشریف کی حب الوطنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں این اے 58سے قومی اسمبلی کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ضرور حصہ لونگامجھے اپنے قائد ین میاں محمد نوازشریف میاں شہبازشریف پر مکمل اعتماد ہے ان خیالات کااظہار سابق صوبائی وزیر سینئر مسلم لیگی چوہدری محمدریاض نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری محمدریاض نے کہا کہ وہ این اے 58سے ضرور الیکشن میں حصہ لیں گے مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کے فیصلے کو مدنظر رکھے گی آمدہ انتخابات میں تحصیل گوجرخان سے مسلم لیگ ن کی فتح ہوگی چوہدری ریاض نے کہا کہ میاں نوازشریف نے ملک اور قوم کی صحیح معنوں میں خدمت کی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا عوام کے مسائل اور مشکلات کو ختم کر کے صحیح معنوں میں حق نمائندگی ادا کیا

بھارت کشمیر اور سرحدی علاقوں میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے,چیئرمین امن کمیٹی حاجی چوہدری محمد اقبال

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔چیئرمین امن کمیٹی حاجی چوہدری محمد اقبال نے بھارت کی طرف سے آئے روز سرحدی علاقوں میں فائرنگ اور قریبی آبادیوں کے معصوم لوگوں پر فائرنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے بزدل بھارت نے ہمیشہ ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا اور معصوم اور نہتے شہریوں پر فائرنگ کی جو کہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے چوہدری اقبال نے کہا کہ بھارت کشمیر اور سرحدی علاقوں میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو کہ بزدلانہ کارروائی ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

گوجرخان کے مقامی صحافی قمر اعجاز کھوکھر کی والدہ کی وفات پرافسوس

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان کے مقامی صحافی قمر اعجاز کھوکھر کی والدہ کی وفات پر رنگ افق کے مدیر اعلیٰ رفعت محمود مرزا،راجہ صادق حسین، ماجد وفا عابدی،وسیم بٹ نے اظہار افسوس کیا ھے اور دعا کی ھے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

Show More

Related Articles

Back to top button