DailyNews

Four hour baggage delay at New Islamabad airport

نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر سامان لینے میں دشواری کا سامنا

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) نیو اسلام آباد پر پاکستان جانے والے افراد سامان لینے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز برطانیہ سے پاکستان گئے ہوئے ایک مسافر نے نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نیو اسلام آباد ائیر پورٹ بہت خوبصورت بنایا گیا ہے مگر سامان لینے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تین چار گھنٹے بعد سامان آتا ہے جس کی وجہ سے مسافروں اور عملے کے ارکان کے دوران کافی بحث مباحثہ بھی دیکھنے کو آیا بعض مسافر ادھر سے بھی سفر کر کے گئے ہوتے ہیں پھر ائیر پورٹ پر سامان کے لیے انتظار کرو اور پھر آگے بھی لمبا سفر طے کرنا پڑتا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت غصہ آتا ہے اتنا خرچہ کر دیا ہے تو سامان والی بیلٹ بھی ایک دو فالتو بنا کر اس مسئلے کا حل نکالا جاتا اعلئ حکام سے اس مسئلے کے حل کے لئے اپیل کی جاتی ہے 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button