DailyNews

Demands for repair work on Kallar Chauk to club line road

کلر چوک تا کلب لائن روڈسڑک کو فوری مرمت کرنے کا مطالبہ

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
کلر چوک تا کلب لائن روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے۔ جبکہ الفلاح بنک کے سامنے بائی پاس بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ کہوٹہ آڑی سیداں روڈ جو کہ 12کلو میٹر روڈ 45کروڑ میں تعمیر ہوئی۔ اس میں بھی ناقص مٹریل استعمال کیا گیا ۔جسکی وجہ سے سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے۔ ٹھیکدار محکمہ اور دیگر سیاسی شخصیات کی ملی بھگت سے یہ منصوبہ کرپشن کا شکار ہوا۔ آٹھ سال گزرنے کے باوجودبھی یہ سڑک مکمل نہ ہو سکی ۔عوام علاقہ اور شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ۔کہ اس منصوبے کی شفاف انکوائری کی جائے ۔یہ سڑک باب کہوٹہ کہلاتی ہے۔ اور تمام آزاد کشمیر کی ٹریفک یہاں سے گزرتی ہے ۔مگر اکثر سڑک خراب ہونے کی وجہ سے کلر چوک میں ٹریفک جام رہتی ہے ۔عوام علاقہ نے اس سڑک کو فوری مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ۔

سلاٹر ہاؤس کہوٹہ میں گندگی کے ڈھیر پانی والی ٹنکی میں کتا کئی روز سے مرا پڑا ہے

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
سلاٹر ہاؤس کہوٹہ میں گندگی کے ڈھیر پانی والی ٹنکی میں کتا کئی روز سے مرا پڑا ہے۔ جبکہ اُسی پانی کو گوشت صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسکے علاوہ بھی سلاٹر ہاؤس میں ناقص انتظامات کی وجہ سے تفعن اور بدبو پھیلی ہوئی ہے ۔کروٹ روڈ کے اوپر واقع اس ذبح خانے کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والے لوگوں اور وہاں کے تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے ذبح خانے میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں ۔جگہ جگہ آنتیں ،گوبر اور دیگر گندگی کی وجہ سے لوگوں میں طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ شہریوں راجہ ندیم تاج اور دیگر نے ڈی سی او راولپنڈی ،اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا ۔کہ کہوٹہ ذبح خانے میں انتظامیہ کی نا اہلی کا نوٹس لیا جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بعض قصاب بیمار اور لاغر جانور ذبح کرتے ہیں۔ جبکہ ڈاکٹر اور انکا عملہ چیک نہیں کرتا ۔عوام علاقہ نے یہ بھی مطالبہ کیا ۔کہ یہ ذبح خانہ شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔ اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اسکی تعمیر کی جائے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button