DailyNews

Gas pipe line installed in Channi Aawan, Kahuta

کہوٹہ کے محلہ چھنی اعوان میں سوئی گیس پائپ لائینوں کا کام تیزی سے شروع

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ کے محلہ چھنی اعوان میں سوئی گیس پائپ لائینوں کی ترسیل ،کھدائی اور بچھائی کا کام تیزی سے شروع ۔ اہل علاقہ کا ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز،یوتھ کونسلر ایم سی کہوٹہ ملک عثمان اقبال اور ملک عبد القدیر کا شکر یہ ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ ایم سی کی حدود میں محلہ چھنی اعوان جہاں پر ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز،یوتھ کونسلر ایم سی کہوٹہ ملک عثمان اقبال اور ملک عبد القدیر کی کوششوں سے سوئی گیس پائپ لائینوں کی ترسیل ،کھدائی اور بچھائی کا کام تیزی سے شروع ہے جس پر معززین علاقہ ملک بنارس، ملک عمر بنارس،ملک ذرین ،ملک معین،ملک مشتاق اور دیگر اہلیان علاقہ نے گیس پائپ لائینوں کی کھدائی اور بچھائی کا کام شروع کرانے پر ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز،یوتھ کونسلر ایم سی کہوٹہ ملک عثمان اقبال اور ملک عبد القدیر کا شکر یہ ادا کیا ہے ۔

آمدہ الیکشن میں پی پی سیون میں راجہ محمد علی کا کوئی بھی مدمقابل دور دور تک نظر نہیں آرہا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
آمدہ الیکشن کے حوالے سے ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،چوہدری صداقت حسین ،راجہ نذاکت حسین اور کونسلر محمود چوہان نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں پی پی سیون میں راجہ محمد علی کا کوئی بھی مدمقابل دور دور تک نظر نہیں آرہا۔انشاء اللہ کامیابی راجہ محمد علی کے قدم چومے گئی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی نے حلقے بھر میں بلا تفریق کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ مخالفین کسی خوش فہمی میں ناں رہیں کامیابی راجہ محمد علی کا مقدر بنے گئی ۔ان خیالات کا اظہارسٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین ،صدر مسلم لیگ ن یوسی بیور راجہ نذاکت حسین اورکسان کونسلر یوسی نارہ محمود چوہان نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقت میاں محمد نواز شریف کو ملک کی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ کل بھی ہمارے قائد تھے وہ آج بھی ہمارے قائد ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو بھی کام کیے وہ ملک و عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کیے جس سے سیاسی مخالفین سخت پر یشان ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو ، میٹرو بس سروس ہو ،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر ہمارے ملک اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی اور حلقہ پی پی7کا ایم پی اے راجہ محمد علی ہی ہوگا ۔ 

ایم سی کہوٹہ کی غفلت شہر بھر میں سپلائی ہونے والے گوشت کو دھونے والے پانی کے کنویں میں مردہ کتا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ایم سی کہوٹہ کی غفلت شہر بھر میں سپلائی ہونے والے گوشت کو دھونے والے پانی کے کنویں میں مردہ کتا ۔مردے کتا نکالے جانے کا ایسے واقعے اس پہلے معتدد بار ہو روہنما ہو چکے ہیں اہل علاقہ میں شدید غم و غصے لہر دوڑ گئی ایم سی کہوٹہ کی ناقص کارکر دگی پر شدید تنقید ۔ایم سی کہوٹہ کی حدودمیں اپنوں کو نوازشوں کا سلسلہ جاری ہے گلیوں پر گلیاں ڈالی جا ری ہیں مگر کنویں پر5ہزار کا جنگلہ نہیں لگایا جا سکا ۔ معروف ٹرانسپورٹر راجہ ندیم تاج کا ڈی سی راولپنڈی سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق ایم سی کہوٹہ جوگلیوں پر گلیاں ڈال کر اپنی کارکردگی کے گن گاتے تھکتے نہیں مگر ایم سی کہوٹہ کی حقیقی کارکردگی کا اندازہ اس با ت سے لگایا جا تا ہے کہ کہوٹہ سلاٹر ہاوس جہاں پر جانور ذبح کر کے شہر بھر میں سپلائی کیا جاتا ہے اور اس گوشت کو جس کنویں کے پانی سے دھویا جاتا ہے وہاں آج کئی دنوں سے ایک بہت بڑا خارشی کتا گر گیا تھااہل علاقہ نے انتظامیہ کو بتایا مگر ان کے کان تک جوں نہیں رینگی اور وہ کتا جو وہاں پرہی گل سڑ گیا اس کو گذشتہ روز ٹرانسپورٹر راجہ ندیم تاج نے اپنی اور میڈیا کی موجودگی میں کنویں میں سے نکلا ۔ ٹرانسپورٹر راجہ ندیم تاج اور د یگراہلیان علاقہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی راولپنڈی سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

جنرل کونسلرراجہ عباس پپو آف بگلہ راجگان کاوزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی سے ملاقات

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
جنرل کونسلرراجہ عباس پپو آف بگلہ راجگان کاوزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی سے ملاقات ۔اپنی وارڈ بگلہ راجگان میں لاکھوں روپے کے ترقیاتی کام کر انے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں موجودہ وزیرپاکستان شاہد خاقان عباسی ایک مر تبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یں گے اور مخالفین کو عبرت ناک شکست کا سامنا کر نے پڑھے گا ان خیالات کو اظہار جنرل کونسلر یوسی مٹور راجہ عباس پپو نے وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی سے ملاقات کے بعد کہوٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ صداقت آف کوئی راجگان بھی موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button