DailyNewsGujarKhan

Savyara foundation UK donates 3 Lakh rps

سویرا فاونڈیشن یوکے کی طرف سے سہارا خواتین میں ساڑے تین لاکھ روپے زکواۃ تقسیم کی گئی

سویرا فاونڈیشن یوکے کی طرف سے بیول اور گرد ونواح کی بے سہارا خواتین میں ساڑے تین لاکھ روپے زکواۃ تقسیم کی گئی۔ سویرا سکل سنٹر بیول آنے والی خواتین میں دو ہزار روپے فی کس کے حساب سے نقد رقم تقسیم کی گئی تاکہ رمضان المبارک میں ان خواتین کے گھر وں میں چولہے جل سکیں۔ اس کے علاوہ فضل حسین سلیمی صاحب کی طرف سے کچھ خواتین کوکپڑے بھی عطیہ کئے گئے۔ سویرا فاونڈیشن کی طرف سے ہر سال بیول کے علاوہ دیگر سنٹرز میں بھی زکواۃ تقسیم کی جاتی ہے۔ اس مرتبہ تمام مراکز میں مجموعی طور پر تقریباً پانچ لاکھ روپے سے زائد نقد رقم تقسیم کی گئی۔ سویرا فاونڈیشن کی کنٹری منیجر مسز نصرت مبشر نے اپنے ہاتھوں سے بیوہ اور بے سہارا خواتین میں رقم تقسیم کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسز نصرت مبشر کا کہنا تھا کہ ہم عطیات وصول کرنے وا لی تمام خواتین کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ ہمارے ڈونرز میں سے کوئی بھی جب چاہے یہ تفصیل دیکھ سکتا ہے۔ آئندہ ہم ان خواتین کی باقاعدہ رجسٹریشن کرکے ان کو رجسٹریشن کارڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اس نظام کو مزید مربوط بنایا جا سکے۔ واضع رہے کہ سعیدہ وارثی کی قائم کردہ یہ این جی او گزشتہ کئی سالوں سے بیول اور قرب وجوار میں خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں ہے۔ خواتین کو سلائی کڑہائی سکھانے کے علاوہ خواتین میں سلائی مشینیں اورغریبوں میں رکشہ بھی تقسیم کئے جاتے ہیں ۔ مسز نصرت مبشر نے بتایا کہ چوہدری افتخار احمد وارثی کے بھائی چوہدری ابرار نے بیول کلرسیداں روڈ پر سویرا سکل سنٹر کے لئے ایک کنال زمین عطیہ کی ہے جس پر مستقبل میں سویرا فاونڈیشن کی اپنی عمارت تعمیر کی جائے گی تاکہ سعیدہ وارثی کی روشن کی گئی یہ شمع تادیر علاقے میں روشنی بکھیرتی رہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button