DailyNews

Kabbadi match held at Syed Masoom Badshah urs mubarak

سید معصوم بادشاہ ؒ کے عرس کے سلسلے میں منعقدہ کبڈی کا خوبصورت میچ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
سید معصوم بادشاہ ؒ کے عرس کے سلسلے میں منعقدہ کبڈی کا خوبصورت میچ ۔ کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا جسے عوام نے بہت ہی پسند کیا ۔ حلقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات کی خصوصی شر کت کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔ تفصیل کے مطابق پیر سیدمعصوم بادشاہ ؒ کا عرس جو زیر انتظام بابو اسلم بانی ، عبد العزیزپاشااور ٹھکیدار یٰسین کے منعقد ہوا ۔عرس کے سلسلے میں خطہ پوٹھوار کا معروف میچ کبڈی کا بھی انعقا د کیا گیا جس میں ملک بھر کے معروف کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون ،سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون ،چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون ،پیپلز پارٹی کے رہنماء اعجاز بٹ ، ممبر ایم سی عاطف بٹ،سید جنید شاہ،راجہ بابو اقبال آف ممیام اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

پی ٹی آئی کہوٹہ کے جلسے نے سفارشی وزیر اعظم کی نیندیں حرام کر دیں

راجہ وحید احمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کہوٹہ کے جلسے نے سفارشی وزیر اعظم کی نیندیں حرام کر دیں ہیں۔ عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمند ر نے مخالفین کو پرشان کر کے رکھ دیا ۔جلسے میں شر کت کے لیے راجہ طارق محمود مر تضیٰ ،ہارون کمال ہاشمی ،راجہ خورشید ستی کو ہم نے خود دعوت دی مگر انہوں نے جلسے میں شر کت ناں کر کے کارکنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔پارٹی نے ٹکٹ دیا تو انشاء االلہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا اور جیت کر سیٹ قاہد محترم عمران خان کو تحفے میں دوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ الطاف حسین ،طاہر ارشاد ستی ،جاوید عباسی ،سردار مظہر اقبال اور صوبیدار نصیر ستی بھی موجود تھے ۔راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ میں نے کبھی پارٹی کو دھڑئے بندی کا شکار نہیں ہونے دیا بلکہ ہمیشہ کوشش کی کی کہ پی ٹی آئی حلقے میں مضبو ط ہو اکے لیے میں نے دن رات کام کیا ہے اور میں نے اپنی ہی پارٹی کے دیگر امیدواروں سے بھی یہی کہا کہ وہ ایک پلیٹ فارم پرآہیں جس کو الیکشن لڑنے کی خواہش ہے وہ پارٹی ٹکٹ اپلائی کرئے اور پارٹی جس کے حق میں فیصلہ کرئے اس کی ہم سب پاسداری کر یں مگر پتہ نہیں کیوں کچھ امیدوار جان بوجھ کر علیحدہ چل رہے ہیں انہوں نے کہا گذشتہ روز قبل جو ہم نے جلسہ کیا اس میں شر کت کر نے والے تمام افراد ،قائدین ،کارکنوں ، ور کروں ، پارٹی عہدیداروں، یوتھ کے عہدیداروں ، ورکروں اور کہوٹہ کے تاجروں کا شکر یہ ادا کر تاہوں انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی ٹکٹ کی در خواست دی ہوئی ہے پارٹی نے ٹکٹ دیا تو انشاء االلہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا اور جیت کر سیٹ قاہد محترم عمران خان کو تحفے میں دوں گا ۔

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بیان سے دلی افسوس ہوا

راجہ عامر مظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بیان سے دلی افسوس ہوا ہے ۔سب سے پہلے پاکستان باقی سب کچھ بعد میں ۔بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اور وہ پاکستان میں کتنی مداخلت کر رہا ہے یہ سب کو علم ہے مگر ان کے کسی بھی زمہ دار آج تک ایسا بیان نہیں دیا ۔ انڈین جاسوس کلبھوشن یادو خود کہ رہا ہے کہ وہ انڈین آرمی میں ہے اور یہاں جاسوسی کے لیے آیا تھا مگر انڈین حکومت مان ہی رہی کہ وہ جاسوس ہے جبکہ ہمارے زمہ دار خود کہ رہے کہ ہم نے یہ کام ہے ۔میاں نواز شریف کا ایسے وقت میں ایسا بیان دینا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ا ن خیالات کا اظہار ظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پاک افواج دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے پاک افواج دہشت گردوں اور غیر ملکی ایجنسوں کے خلاف دنیا کی سب سے بڑھی پراکس جنگ کا مقابلہ کر نے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں آنے والے قدرتی آفات کے موقع پر سارے چھوٹے بڑھے ریلیف آپریشن کر رہی ہے ۔سی پیک منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے دن رات مصروف ہیں چین ، روس اور اب خلیج (اسلامی اتحاد )کے محاز پر انڈیا اور امریکہ کی خارجہ پالیسی کا مقابلہ کر رہی ہے اس کے علاوہ دہشت گر دی سے متاثرہ لاکھوں آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کرہی ہے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی ہماری پاک افواج سول عدالتوں سے ملنے والے دہشت گردی کے کیسزسن رہی ہے اس تمام کاموں کے علاوہ پولیو کے قطرے اور مر دم شماری بھی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری پاک افواج ملک کی خاطر جان دینے والی دنیامیں پہلی افواج ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button