DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan’s political atmosphere continues to flourish, with changes

گوجرخان کی سیاسی فضا میں تھرتھلی، سیاسی پنچھیوں کی اڑان بھرنے کی تیاریا ں جاری

گوجرخان کی سیاسی فضا میں تھرتھلی، سیاسی پنچھیوں کی اڑان بھرنے کی تیاریا ں جاری، تحریک انصاف میں اہم شخصیات کی شمولیت کا بھی سلسلہ جاری جو کہ تحریک انصاف کے چوہدری محمد عظیم اور چوہدری جاوید کوثر کی بھرپور رابطہ مہم کا نتیجہ ہے ، ایم این اے راجہ جاویداخلاص کی آبائی یوین کونسل کے چیئرمین راجہ عرفان عزیز نے بھی راجہ جاویداخلاص سے راستے جدا کر لئے اپنی پریس کانفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی نمائندگی اور کارکردگی کی تعریف کی چند دنوں میں مزید سیاسی فیصلے متوقع ہیں تفصیلات کے مطابق گوجرخان کے سیاسی درجہ حرارت میں خاصی تیزی دیکھی جا رہی ہے تحریک انصاف میں چوہدری زاہد جٹ اور سابق نائب ناظمین اور کونسلرکی شمولیت سے تحریک انصاف نے اپنے پلڑے میں خاصا اضافہ کر لیا ہے جو کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں الحاج چوہدری محمد عظیم اور چوہدری جاوید کوثر کی بھرپور عوامی رابطہ مہم اور علاقے کے لوگوں سے گہرے رابطے کا نتیجہ ہے اور ان کا ورک خاصا مضبوط ہے چوہدری محمد عظیم اور جاوید کوثر نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں مزید اہم شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گی جو کہ تحریک انصاف کی مضبوطی کا باعث ہوگا ادھر راجہ محمد جاویداخلاص کے قریبی عزیز اور چیئرمین موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز نے بھی راجہ جاویداخلاص سے راہیں جدا کر لی ہیں اور آمدہ انتخابات کے حوالہ سے دوست احباب سے مشاور کر کے فیصلہ کریں گے آمدہ انتخابات کے حوالہ سے سیاسی جماعتوں سے پنچھیوں نے دوسری جماعتوں میں جانے کیلئے اڑان بھرنے کی تیاریاں کر لی

Show More

Related Articles

Back to top button