DailyNewsKallar Syedan

The construction of poor road work on Sakrana choa Road is not acceptable

سکرانہ تاچوآ خالصہ روڈ پر ناقص روڈ کی تعمیر کسی صورت قبول نہیں

سکرانہ تاچوآ خالصہ روڈ پر ٹھیکداروں کی جانب سے ناقص تعمیرات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما اور سماجی کارکن چوہدری غلام شبیر روڈ کی ناقص تعمیرکے خلاف میدان میں نکل آئے انھوں نے کہا کہ چھ کلومیڑ روڈ پر پونے چھ کڑور روپے کی خطیر رقم سے ناقص روڈ کی تعمیر کسی صورت قبول نہیں روڈ کی تعمیرمیں ٹھیکداراور تمام عملہ کی ملی بھگت سے ناقص میٹریل استعمال کیا گیا جس سے آئندہ چند سالوں میں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گئی روڈ کے شولڈر نہ ہونے سے اور بعض جگہوں پر موٹائی بھی کم ہے جس سے ٹھیکدار کی کرپشن کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتاہے روڈ کی ناقص تعمیر پر حلقہ کی غیو ر عوام کو اس کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ضروری ہے انھوں نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کارپٹ روڈ کی انکوائری کے طلبی ہیں اورکڑووں روپے مالیتی سڑک میں ناقص میڑیل استعمال کر کے سرکار کو بھاری نقصان پہنچانے کے الزام میں ٹھیکدار کے خلاف تحقیقات ضروری ہے جس نے سرکار کو کڑووں روپے کا نقصان پہنچایا

 

 

شاہراہ کشمیر جو اب آثار قدیمہ کا منظر پیش کررہی ہے

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔ وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی نے اپنے حلقہ کی عوام سے کیے گے وعدے ایفاء نہ کیے عصر حاضر کی مصروف ترین شاہراہ کشمیر جو اب آثار قدیمہ کا منظر پیش کررہی ہے ان خیالات کا اظہار چوآ خالصہ کے سیاسی و سماجی کارکن چوہدری ابرار گجر نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے روڈ کا بار بار سروے کرنا اور بعد میں وزیراعظم کے منصب پر فائز ہو کر بھی روڈ نہ تعمیر نہ کرنا بھی عوام کو صرف سہانے خواب دکھانا کے مترادف ہے انھوں نے کہا کہ یوسی چوآ خالصہ کی عوام کا گیس ،روڈ اور گرلز کالج جسیے دیرنیہ مطالبے ہیں جو تاحال حل نہ ہو سکے اب وہ دوبارہ نام نہاد وعدے کے بل بوتے پر دوبارہ ووٹ لینے کے لیے سیاسی میدان میں منظر عام پر آنا چاہتے ہیں

 

  

راجہ صغیر احمد کی موضع نمبل یونین کونسل منیاندہ کی کامیاب کارنر میٹنگ

 راجہ صغیر احمد کی موضع نمبل یونین کونسل منیاندہ کی کامیاب کارنر میٹنگ کے بعد موضع انچھوہا یونین کونسل منیاندہ کے منہاس برادری نے بھی ان کی حمایت کا اعلان کیا۔چوہدری طالب حسین منہاس (حال مقیم دوبئی) اور ڈاکٹرآفتاب حسین منہاس (حال مقیم ہانگ کانگ)نے ٹیلی فون پر کہاکہ حلقہ میں تین منتخب نمائندگان وزیر اعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی ،سنیٹر راجہ ظفرالحق،ایم پی اے راجہ محمد علی نے اپنے پانچ سالہ دورہ حکومت میں اس ہی حلقہ کی انچھوہا روڈ کے کھوکھلے نعرہ لگائے اور اس روڈکے لیے ایک روپے کا بھی فنڈ جاری نہیں کیا ۔ روڈ کا برا حال پیدل چلنا بھی ناممکن اس طرح انھوں نے سوئی گیس کا بھی سروے کر کے عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اب یہ روڈ راجہ صغیر احمد منتخب ہو کر بنوائے گے۔ انشااللہ الیکشن کا اعلان ہوتے ہی پاکستان آکر راجہ صغیر احمد کی الیکشن مہم شروع کرویگا اور انچھوہا وارڈ سے پانچ ووٹ سے ان کو کامیاب کراؤں گا۔انھوں نے مزید کہاکہ انچھوہا سے راجہ صغیر کے بکسوں سے ووٹ اور مخالفین کے بکسوں میں انچھوہا کانسی کے پتھر نکلے گے۔انھوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد 24گھنٹے عوام کے دلوں میں رہتے ہے اور ہر خوشی غمی میں شریک ہوتے ہیں جبکہ موجودہ ایم پی اے اہرکنیڈیشن محلوں میں رہتے ہے ووٹ لینے کے بعد نظرنہیں آتے۔اس موقع پر عبدالقیوم منہاس کی کوششوں سے چوہدری طالب حسین منہاس،ڈاکٹرآفتاب منہاس،صوبیدار شریف حسین منہاس،صوبیدار محمد لطیف منہاس،حوالدار عبدالرزاق منہاس،حوالدار بشارت حسین منہاس،محمد ارشاسب منہاس،محمد اشفاق منہاس،محمد اخلاق منہاس،محمد ثاقب منہاس،محمد اشتیاق منہاس،محمد اخلاق منہاس،محمد آصف منہاس،محمد قاسم منہاس اور دیگر نے غیرمشروت راجہ صغیراحمد امیدوار پی پی7کی مکمل حمایت کااعلان کیا۔آخر میں چوہدری طالب نے فیصلہ ضمیر کا ووٹ راجہ صغیر کا اور انچھوہا وارڈ میں دمادم مست قلندر کا نعرہ لگایا۔

Show More

Related Articles

Back to top button