DailyNewsKallar Syedan

Retired Veterinary Assistant Nasir Ahmad Venus passed away

ریٹائرڈ ویٹرنری اسسٹنٹ نصیر احمد وینس انتقال کر گئے جنہیں یونین کونسل کنوہا کے آبائی قبرستان راکھ میں سپرد خاک کر دیا گیا

ریٹائرڈ ویٹرنری اسسٹنٹ نصیر احمد وینس انتقال کر گئے جنہیں یونین کونسل کنوہا کے آبائی قبرستان راکھ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔نماز جنازہ میں چےئرمین یوسی کنوہا ماسٹر پرویز اختر قادری،وائس چےئرمین چوہدری شاہد گجر،مسلم لیگ (ن) تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان،محمد ظریف راجا،سابق نائب ناظمین راجہ طارق وینس،داؤد اکبر راجہ،لیگی رہنماؤں چوہدری اسد عزیز نمبردار،صوبیدار میجر عبدالرزاق،وائس چےئرمین یوسی دوبیرن کلاں ٹھیکیدار محمد بشارت سمیت سیاسی سماجی و کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کلر سیداں تحصیل میں گزشتہ پانچ ماہ سے جاری مال شماری کا عمل مکمل نہ ہو سکا

صوبائی سیکرٹری محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر کلر سیداں تحصیل میں گزشتہ پانچ ماہ سے جاری مال شماری کا عمل مکمل نہ ہو سکا۔تحصیل فوکل پرسن ڈاکٹر محسن واثق کے مطابق ویٹرنری سنٹر دوبیرن کلاں میں اسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے مال شماری کا عمل تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ حتمی تفصیل دینے سے قاصر ہیں۔ادھر سول ویٹرنری ہسپتال کلر سیداں کی انچارج ڈاکٹر شائستہ ظہور نے رابطہ پر بتایا ہے کہ تحصیل کلر سیداں کی تمام یونین کونسلوں میں مال شماری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے،فوکل پرسن کی جانب سے تفصیل جاری نہ کرنے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں کیوں وہ تفصیلات بتانے سے گریزاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کلر سیداں سمیت درکالی معموری، چوآ خالصہ، منیاندہ،نلہ مسلماناں،بھلاکھر اور دیگر یوسیز میں مال شماری کا عمل بہت پہلے ہی مکمل کر لیا گیا تھا ۔

سیکرٹری تعلیم پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور عدالت کے حکم پر علمدرآمد کروانے کا مطالبہ

عدالت کے حکم کے باوجود سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرم کی تعطیلات کے سلسلہ میں تین تین ماہ کی یکمشت فیسیں وصول کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔بچوں کے والدین نے بتایا کہ سکولز کے اساتذہ ان سے جبرا تین تین ماہ کی فیسیں وصول کر رہے ہیں اور بچوں کو فیسیں ساتھ لے کر آنے کی سختی سے ہدایت جاری کی جاتی ہے جبکہ عدالت کے حکم کی سریحا خلاف وزرزی ہے۔ادھر جہانگیر نامی شخص نے بتایا کہ اس کی بچی گرلز ایلیمنٹری سکول میں چوتھی کلاس کی طالبہ ہے اور کلاس کی ٹیچر نے اسے تین ماہ کی فیس جمع کروانے کو کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری تعلیمی اداروں نے بھی نجی تعلیمی اداروں کے نقش قدم پر چلنا شروع کر دیا ہے تو پھر والدین اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں سے ڈسچارج کروانے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی محکمہ تعلیم پر عائد ہو گی۔انہوں نے سیکرٹری تعلیم پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور عدالت کے حکم پر علمدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button