DailyNewsGujarKhan

Sui gas official in UC Bewl engaged in illegal connections during the night

یوسی بیول میں سوئی گیس کے اہلکار رات کو غیر قانونی کنکشن لگانے میں مصروف

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) وقاص الرحمن وارثی ۔۔۔۔ یوسی بیول میں سوئی گیس کے اہلکار رات کو غیر قانونی کنکشن لگانے میں مصروف ہیں ۔ عامر ویلڈر نامی شخص لوگوں سے پیسے لے کر رات کی تاریکی میں غیر قانونی کنکشن لگا رہا ہے لیکن قانونی طور پر جن لوگوں کے ڈیمانڈ نوٹس جمع ہو چکے ہیں ان کو کنکشن دینے سے انکار کر دیا ۔ عاشق حسین ہاشمی ،چوہدری فیصل، سلیم ، عابد اور نذیر نے صحافیوں سے سوئی گیس کے اہلکار اور عامر ویلڈر کے خلاف شکایت کرتے ہوئے کہا جب عامر ویلڈر کو ڈیمانڈ نوٹس کی بنیاد پر قانونی طور پر میٹر لگانے کا کہا گیا تو اس نے بد تمیزی شروع کر دی اور دھمکی دیتے ہوئے کنکشن لگانے سے انکار کر دیا۔

 

مل اعوان ،چنگا میرا،ملک وال میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) وقاص الرحمن وارثی ۔۔۔۔۔ مل اعوان ،چنگا میرا،ملک وال میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری گزشتہ کئی دنوں سے مل اعوان ،چنگا میرا ، ملک وال میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے صبح ناشتہ دوپہر اور رات کا کھانے پکانے کے وقت گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے لوگ ہوٹلوں سے مہنگے داموں کھانا لینے پر مجبور ہیں بعض لکڑیاں جلا کر گزارہ کر رہے ہیں ۔اہلیان علاقہ نے محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اب گرمیوں کے موسم میں ملک وال ،مل اعوان چنگا میرا میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے تا کہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

 

گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بیول کے سینئر ٹیچر حافظ شبیر ساجد کے بیٹے افضال شبیر پاکستان آرمی میں بطور کیپٹن ڈاکٹر بھرتی

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) وقاص الرحمن وارثی ۔۔۔۔ گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بیول کے سینئر ٹیچر حافظ شبیر ساجد کے بیٹے افضال شبیر پاکستان آرمی میں بطور کیپٹن ڈاکٹر بھرتی ہوگئے ہیں۔ جس پر راجہ شہزاد احمد،راجہ عبدالجبار ،راجہ نعیم شاہد،منظور حسین، سعید وارثی، نصیر احمد وارثی،قیصر محمود،نوید احمد ،عثمان احمد،افضال اشرف،محمد خضر،چوہدری محمد آصف، چوہدری محمد عاصم، حافظ اکرام،صدیق بھٹی، صدیق بٹ نے حافظ شبیر ساجد کو شاندار الفاظ میں مبارک باد پیش کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button