DailyNewsGujarKhan

Raja Irfan Aziz parted his ways from Raja Javed Ikhlas

چیرمین یونین کونسل موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص سے اختلافات کی وجہ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تحصیل گوجرخان میں مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا چیرمین یونین کونسل موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص سے اختلافات کی وجہ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہر پلیٹ فارم سے اس کی مخالفت کروں گا میں مسلم لیگ ن نہیں چھوڑ رہا گوجرخان کی بہتر شخصیت سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ہے آئندہ کے سیاسی لائحہ علم کا اعلان دوستوں کی مشاروت سےٍ کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حلقہ پی پی 9 کی یونین کونسل موہڑہ نوری کے چیرمین راجہ عرفان عزیز نے دولتالہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ میں راجہ جاوید اخلاص سے اختلافات کی وجہ سے علیحدگی کا اعلان کر رہا ہوں سیاست سے زیادہ عزت عزیز ہے جسکی عزت کے لیے کہا اس نے میرا کام نہ کر کے مجھے شرمندہ کیا ضیافت نامی شخص نے اس کے دفتر میں بیٹھ کر مجھے برا بالا کہا میں نے آخری حد تک برداشت کیا بار بار میری ذاتی حثیت کو ٹھیس پہنچائی میں روایتی سیاستدانوں کی طرح تعلیم یافتہ نہیں بلکے میں نے سیاسیات میں ماسڑ کیا ہوا ہے درجنوں کلاس فور دیگر تحصیلوں کے بھرتی ہو کر آئے کیا ہمارا اتنا اختیار بھی نہیں تھا کہ ہماری سفارش پر راجہ جاوید اخلاص بندہ بھرتی کرے ہم نے اس پر راجہ جاوید اخلاص کے سامنے احتجاج بھی کیا خاص طور پر خواتین کی پوسٹنگ کے لیے بھی ہمیں شرمندہ ہونا پڑا جو مسائل حل کرانا چاہیتے تھے وہ نہکرا سکے جان بوجھ کر عوام کے سامنے شرمندہ کیا گیا آج سے باقاعدہ طور پر جاوید اخلاص سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں عوام کی مرضی ہوئی تو سیاست میں رہوں گا نہیں تو خدا حاٖفظ میں مسلم لیگ ن کو نہیں بلکے راجہ جاوید اخلاص کوچھوڑ رہا ہوں

 

جاتلی کے علاقہ داتا بٹ میں 10سالہ بچہ ٹریکٹرکے نیچے آ کر جاں بحق

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی کے علاقہ داتا بٹ میں 10سالہ بچہ ٹریکٹرکے نیچے آ کر جاں بحق تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزجاتلی کے علاقہ داتا بٹ میں شامیر ولدفیصل شہزاد گھر کے صحن میں کھڑا تھا اور اس کے دادا رفیق ٹریکٹر چلا رہے تھے بچہ اچانک ٹریکٹر کے نیچے آ گیا جسے فوری طور پر جاتلی ہسپتال لایا گیا لیکن بچہ راستے میں ہی دم توڑ گیا

Show More

Related Articles

Back to top button