DailyNews

PTI held big rally in Kahuta

کہوٹہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں ، ور کروں کی شر کت

مٹور : نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔کہوٹہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں ، ور کروں کی شر کت ۔ غلام مر تضی ستی اور راجہ وحید احمد خان کا بڑی ریلی قیادت ۔شہر بھرکے تاجروں کی طرف سے تاریخی استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کی کیں ۔آج کے جلسے نے سیاسی مخالف جماعتوں کی آنکھیں کھول دیں ہیں کہ کس طرع عالمی شہرت یافتہ تحصیل(کہوٹہ)کی باشعور عوام اپنا اصولی فیصلہ کرتی ہے۔موجودہ سیاسی مناظر بتا رہے ہیں کہ ملک میں حقیقی تبدیلی آگئی ہے اور آئندہ ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہوگا۔عوام کا بھر پور ساتھ ہے کر پٹ حکمرانوں کو عبرتنا ک شکست دیں گے ۔شریف خاندان نے کر پشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ملک کی عوام کی مقروض کر دیا ہے پی ٹی آئی کی حکومت آئے گئی تو ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی ہو گئی۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ مٹور چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ وحید احمد خان کے زیر انتظام ایک بہت بڑا جلسہ منعقد ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکر ٹری شمالی پنجاب عطا اللہ شادی خیل ،ندیم افضل چن ،پی ٹی آئی رہنماء غلام مر تضیٰ ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی ،سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ،سابق ناظم سردارمحمد سلیم امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی 6،سید جنید عباس شاہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ،سابق ناظم ہارون عباسی ،پی ٹی آئی کی لیڈیز رہنماء سیماویہ طاہر ستی ،ضلعی عہدیداران سمیت تحصیل کہوٹہ کے راجہ الطاف ستی ، میجر شمیم جاوید ملک ، میجر حفیظ عباسی ،راجہ الطاف حسین ، کوکب جرال ، جاوید عباسی ،طاہر ارشاد ستی ،سکندر ستی ،سردار مظہر اقبال ،راجہ شاہد علی جنجوعہ آف تھوہا،راجہ عمران جنجوعہ ایڈوکیٹ ، راجہ احتشام جنجوعہ ایڈوکیٹ ،سردار شفاقت حسین سابق نائب ناظم یوسی بیور ،صوبیدار نصیر ستی سمیت ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں ورکروں نے شر کت کی اپنے خطاب میں مقررنین نے کہا کہ ملک کی عوام چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ہیں انشاء اللہ آمدہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گئی انہوں نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئے گئی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہونگے تو ملک میں ایک تبدیلی آگئے تعلیم کے شعبے میں نمائیاں تبدیلی آئے گئی امیر اور غریب کا ایک ہی نساب ہو گا نئی یونیورسٹیاں تعمیر ہونگیں صحت کا نظام اور انتظامی امور میں بھی بہتری آہے گئی انشاء اللہ نظام کو تبدیل کر یں گے کرپشن کو جڑھ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے انہوں نے کہا کہ موجود حکومت نے ملک کی عوام کو ناکوں چنے چبوا دے ہیں غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ملک کا سار اپیسہ بیرون ملک منتقل کر دیا گیا انشاء اللہ پی ٹی آئی جب اقتدار میں آئے گئی تو ملک کا لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ ان سیاستدانوں سے وصول کیا جا ئے گا۔

کہوٹہ میں پی ٹی آئی کا جلسے میں کلر سیداں سے سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی خصوصی شر کت

مٹور : نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔کہوٹہ میں پی ٹی آئی کا جلسے میں کلر سیداں سے سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی خصوصی شر کت ۔ سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ وحید احمد خان کی خصوصی دعوت پر آہے تھے ۔حافظ ملک سہیل اشرف بڑی تعداد میں اپنے کارکنوں ورکروں کے ساتھ جلسہ گاہ میں پہنچے تو ان کا جلسے کی انتظامیہ کی طرف سے پر تباک اسقبال کیا گیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی دولت لوٹنے والوں کا محاسبہ کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے انہوں نے کہا کہ گذشتہ 5سال قوم کے جذبات سے کھلواڑ کر کے ووٹ کی عزت کا پامال کیا جاتا رہا اور آج اپنی کشتی ڈوبتے دیکھ کر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ملک کی غیور عوام اب کسی باتوں میں نہیں آئے گئی ملک کی غیور عوام کی نظریں قائد تحریک عمران خان پر لگی ہیں انشاء اللہ آئندہ ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہو نگے ۔

حلقہ پی پی سیون کے دوسرے بڑے لیڈروں کی طرح اپنے آپ کو انکی طرح”طورم خان”نہیں سمجھتا

مٹور : نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔راجہ صغیر احمدآف مٹورنے اپنے بیان میں کہا کہ آمدہ جنرل الیکشن 2018میں عوام کی دعاؤں سے بھر کامیابی حاصل کر وں گا اپنے حلقے کی عوام کالیڈر نہیں ایک غریب دوست خادم ہوں حلقہ پی پی سیون کے دوسرے بڑے لیڈروں کی طرح اپنے آپ کو انکی طرح”طورم خان”نہیں سمجھتا عوام کو پتہ ہے کہ میں اس باپ کا بیٹا ہوں جسکی ساری زندگی اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کرتے ہوئے گزرہی ہے الیکشن2013میں موجودہ ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کو ان کے آبائی یونین کونسل مٹور جو میری بھی یو نین کونسل ہے 11پولنگ اسٹیشن ہیں اور تمام پولنگ اسٹیشن میں سے اللہ پاک کے کرم اور اہلیان یونین کونسل کے بھر پور کامیابی حاصل کرتے ہوئے ان کو 1370ووٹ سے شکست دی انشااللہ آمدہ الیکشن میں عوام کے بھر پور تعاون سے اپنے ان مد مقابل کو 22سے 25سو تک کی شکست دوں گا ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی ہر دلعزیز شخصیت فرزندے مٹور راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون نے اپنے سپوٹران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ مالک دادآف میرا، راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ بابو اقبال آف ممیام، ناصر کیانی آف سموٹ راجہ عباس عرف پپو، راجہ شوکت ستی آف سون ، راجہ ذوالفقار ستی ، سید نجم الحسن نقوی اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ عزت زلت اللہ کے ہاتھ میں ہے میں ایک مزدور آدمی ہوں اللہ نے مجھے عزت دی کہ ایک طرف اتنی بڑی بڑی پاور فل شخصیات اور دوسری طرف ہم غریب مزدور تھے سب نے دیکھا کہ ہم آزاد حیثت سے 39ہزار ووٹ حاصل کی انشاللہ آمدہ الیکشن میں پھر آزاد حیثت سے ہی حصہ لیں گئے اور تمام سیاسی پرانے برج گرا دیں گئے

Show More

Related Articles

Back to top button
Close