DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Heavy rains and storm in pothwar, feilds turned into stream

خطہ پوٹھوار اور گردونواح میں شدید طوفان کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کھیت کھلیان ندی نالوں میں بدل گئے

کلر سیداں اور گردونواح میں شدید طوفان کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کھیت کھلیان ندی نالوں میں بدل گئے بجلی کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا آندھی کے باعث درخت سڑکوں پر آ گرے ،بعض مقامات پر درخت بجلی کی لائنوں پر جا گرے ،کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوئے کلر سیداں شہر میں شام سات سے رات ساڑھے دس بجے تک بجلی بند رہی جبکہ دیگر علاقوں کے تمام فیڈرز بری طرح سے متاثر ہوئے

 

دس سالہ بچہ پھلینہ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)10 سالہ بچہ پھلینہ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق۔10 سالہ رحمان ولد چنگیز خان سکنہ پھلینہ جمعہ کی نماز کے بعد اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ نہانے کیلئے پھلینہ ڈیم چلا گیا جہاں وہ نہانے کے دوران گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق گیا۔اطلاع ملتے ہی اس کا والد ڈیم پر پہنچ گیا اور مقامی افراد کی مدد سے ایک گھنٹے کی لگاتار محنت کے بعد اس کی نعش برآمد کر لی جسے آبائی قبرستان پھلینہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔نماز جنازہ میں پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر حافظ ملک سہیل اشرف،معروف کاروباری شخصت مسعود بھٹی، لیگی رہنما راجہ محمد نصیر سمیت سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button