DailyNewsGujarKhan

Goat robbers active in Chak Bele Khan

چک بیلی خان میں بکری چور ایک بار پھر متحرک ہو گئے

چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان میں بکری چور ایک بار پھر متحرک ہو گئے چک بیلی خان کے رہائشی غضنفر عرف پپو نے بتایاکہ اس نے اپنی تین انتہائی قیمتی بکریاں ایک پلاٹ میں چرنے کے لئے چھوڑیں تھیں تھوڑی دیر کے لئے دکان پر گیا تو واپسی پر بکریاں غائب تھیں کئی روز کی تلاش بسیار کے بعد تاحال ان بکریوں کا کوئی سراغ نہیں ملا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بکریاں اور مویشی چوری کے اس سے قبل بھی کئی بار واقعات ہو چکے ہیں جن کا تاحال سراغ نہیں ملا۔

 

یوتھ ونگ پاکستان تحریکِ انصاف پی پی10 کا مشاورتی اجلاس پبلک سیکرٹریٹ چک بیلی خان میں منعقد ہوا

چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ یوتھ ونگ پاکستان تحریکِ انصاف پی پی10 کا مشاورتی اجلاس پبلک سیکرٹریٹ چک بیلی خان میں منعقد ہوا جس کی صدارت پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر اور امیدوار حلقہ پی پی10 چوہدری محمد امیر افضل نے کی جس میں پی پی10اور حلقہ این اے59کے لئے حالیہ انتخابات کے لئے حکمتِ عملی تیار کی گئی اجلاس میں نوجوانوں کی تجاویز و آرأ پر سیر حاصل بحث ہوئی اجلاس کے اختتام پر چوہدری محمد امیر افضل نے اخبارات کے رپورٹرز کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہی پاکستان تحریکِ انصاف کی اصل قوت ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم نے آج یہاں پر نوجوانوں کے رول کو مزید بڑھانے کی کوشش کی ہے اور انشا اللہ ووٹرز کو گھر سے نکالنے سے لے کر رزلٹ کمپائل ہونے تک نوجوان اپنا کردار ادا کریں گے انھوں نے کہا آج ہم نے حلقہ پی پی10اور این اے59دونوں کے لئے اپنی حکمتِ عملی تیار کی ہے آئندہ الیکشن میں روایتی سیاست مافیا کا مقابلہ اقبال کے شاہینوں سے ہو گا او ر شاہین ستاروں پر کمند ڈال کر دکھائیں گے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے آج کے نوجوان کو بیدار کر دیا ہے بدقسمتی سے گذشتہ دور میں نوجوانوں کو اہمیت نہیں دی گئی

 

Show More

Related Articles

Back to top button