DailyNewsKallar Syedan

Weight lifting camel, a new entry to Ch Mushtaq group’s flock

چوہدری مشتاق گروپ کی جانب سے وزن اٹھانے والے نئے اونٹ کی انٹری،شوق دا کو ئی مُل نئیں

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔خطہ پوٹھوار،آزاد کشمیر میں اونٹ کا شوق صدیوں پرانا ہے ،جہاں پہلے ان سے بار برداری کا کام لیا جاتا تھا وہاں پر ان پر کئی کئی من وزن اٹھانے کے مقابلے بھی ہوتے رہتے ہیں ،گو کہ یہ شوق انتہائی مہنگا ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ وہ شوق ہی کیا جس کا،،مُل ،،ہو،چوہدری مشتاق گروپ کے سید غلام عباس شاہ یو کے ،بیول،سید مقصود شاہ بیول یو کے، سید ذوالفقار شاہ،چوہدری مشتاق ڈوملی،چوہدری ایاز،چوہدری کبیر،چوہدری نجیب،یاسر بلوچ،سید ثقلین شاہ،مصری خان چکوال اور خان ساچی خان کی طرف سے نیا اونٹ مقابلے کے لئے پیش کر دیا گیا ،ان کا کہنہ ہے کہ یہ اونٹ ریکارڈ وزن اٹھائے گا،شوقین حضرات نے اس نئے اونٹ کو مقابلے کے لئے موزوں قرار دے دیا ہے۔

 

برطانیہ مں مقیم دوستوں کا موہڑہ دھیال،جوجوز فوڈز بیول اور ڈھوک فیض بخش کا دورہ ،حالات تسلی بخش قرار

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈات کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔گزشتہ اٹھارہ سالوں سے پوٹھوار ڈاٹ کوم نے انتہائی محنت سے خطے میں اپنی مدد آپ روزگار کے سلسلے میں آگاہی کو مثبت انداز میں پیش کئے ،جس کے ثمرات اب کاروبار کی صورت میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں،بر طانیہ میں مقیم ،نلہ مسلماناں کے حاجی محمد زرین ،راجہ طاہر محمود اور ماسٹر نجابت علی نے یہاں کا دورہ کیا اور یہاں پر کاروبار کے حوالے سے بات چیت کی،ان کا کہنہ تھا کہ انسان یہاں بھی ہو اگر محنتی ہے تو اللہ پاک اس کی محنت کو کئی گنا بڑھ دیتا ہے اور وہاں سے رزق عطا فرماتا جس کی انسان کو سوچ بھی نہیں ہوتی،جو جوز فوڈز بیول،بھٹی نصیر فارمنگ موہڑہ دھیال اور ڈھوک فیض بخش سموٹ کا بھی دورہ کیا اور چوہدری صفدر یو کے ، چوہدری افتخار وارثی یو کے اور بھٹی ثاقب رفیق ایڈووکیٹ کی کوششوں وکاوشوں کو سراہا ،انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں محنت کی جائے تو دنیا کے مقابلے میں یہاں پر روزگار کے بہت زیادہ مواقعے موجود ہیں،انہوں نے چےئرمین محمد نصیر راجہ اور جملہ ٹیم کی مخلصانہ کوششوں کو داد تحسین پیش کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button