DailyNewsGujarKhan

Sheikh Abid Ali Elected as gen secretary of district Hockey association Rawalpindi

راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، شیخ علی عابد بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب

راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، شیخ علی عابد بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتظامات گزشتہ روز راولپنڈی میں مکمل ہوگئے، ان انتخابات میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن رجسٹرڈ 17 ہاکی کلبوں نے شرکت کی، جس میں راجہ شجاع اقبال گروپ کے مکمل پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سید مصدق حسین اولمپئن نے بطور الیکشن کمشنر شرکت کی، جبکہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی انتظامیہ کی طرف سے وحید بابر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے الیکشن کی مکمل نگرانی کی، نتائج کے مطابق ان 17 رجسٹرڈ کلبوں میں سے 11ہاکی کلبوں نے شیخ علی عابد پر مکمل اعتماد کااظہار کیا، شیخ علی عابد کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر شیخ طاہر اشفاق چیئرمین یونین کونسل نڑالی، محمد بشارت راجہ سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب، مس ثوبیہ سلطانہ ڈائریکٹر سپورٹس راولپنڈی بورڈ ، رانا لیاقت علی انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر کے علاوہ سینکڑوں دوستوں ، ہاکی لورز اور سیاسی ، سماجی ، علمی ادبی شخصیات نے مبارکباد پیش کی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال نے کہا ہے کہ عام شہریوں کو درپیش مسائل اور مختلف اشیاء پر سرکاری ٹیکسوں کی بھرمارکے بارے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار ایکشن لے کرغریب عوام کی دعائیں سمیٹ رہے ہیں مختلف اشیاء پر سرکاری ٹیکسوں کی بھرمار اورچیف جسٹس کی طرف سے نوٹس لینے سے یقیناًاضافی ٹیکس کا خاتمہ ہو کر مہنگائی میں کمی واقع ہوگی حاجی چوہدری محمداقبال نے کہا کہ کرپشن اور کرپٹ سرکاری افسران لینڈ مافیا اور سیاستدانوں کیخلاف بھی کیس کھول کر چیف جسٹس نے اس ملک وقوم پراحسان کیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپٹ افراد سے رقم واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائی جائے

 

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان کی ادبی تنظیم قندیل ادب کے جنرل سیکرٹری پروفیسر سید نسیم تقی جعفری راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ سابق سیکرٹری بار راجہ فرقان حیدر ایڈووکیٹ سید علی اکبر سید خرم مشتاق اور ریٹائرڈ کرنل افتخار حیدر نے مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس سے ان کے بھانجے اور مختار عباس سے ان کے بھائی فخر عباس اور ان کی اہلیہ کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ رب جلیل مرحوم اور مرحمہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور خاندان کے تمام افراد کو صبر جمیل سے نوازے

 

Show More

Related Articles

Back to top button