AJKDailyNews

Jalsa e dastar e fazzelat at Parai in Jamia Hazarat al Fazil

مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی کا پرائی کے مقام پرالجامعۃ حضرت الفاضلؒ میں حفاظ کرام کی دستارِ فضیلت سے خطاب

چکسواری، نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،حافظ شہریاربسمل۔۔۔۔ عالمی مبلغ اسلام پیرطریقت رہبرشریعت سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف حضرت علامہ مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے بے شمارمخلوقات کوپیداکیامگراشرف المخلوقات کاتاج حضرتِ انسان کے سرپرسجایا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پرائی کے مقام پرالجامعۃ حضرت الفاضلؒ میں حفاظ کرام کی دستارِ فضیلت اورقائدملت اسلامیہ حضورقبلہ حضرت علامہ مولاناپیرمحمدعتیق الرحمنؒ کے تعزیتی ریفرنس کے سلسلہ میں منعقدہ ایک نورانی وروحانی محفل سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب فرماتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے نباتات،حیوانات،زمین وآسمان بنائے مگرفضیلت انسان کوعطافرمائی۔انہوں نے کہاکہ جواللہ تعالیٰ کونہیں مانتامقام اُسے بھی ملتاہے۔انہوں نے کہاکہ حلال جانورکاگوشت پاک ہے اورانسان کاجھوٹابھی پاک ہے مگرمومن کی شان کچھ اورہے۔انہوں نے کہاکہ انسان اورمومن میں فرق ہے جوجانتے ہیں اورجونہیں جانتے وہ برابرنہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے جداعلیٰ ڈھنگروٹ شریف سے پیدل چل کراس علاقہ میں آتے رہتے ہیں۔میرے والدمحترم اورداداجان بھی پیدل چل کریہاں آتے رہے۔جن درختوں کے نیچے وہ بیٹھاکرتے تھے مجھے وہ بھی یادہیں۔درختوں کے نیچے بیٹھے والے ہمیں چھت دے کرگئے ہیں اوران کایہ فیضان آج تک چلتاآرہاہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے مدرسے کے طلبہ کے سکول کارزلٹ100فیصدرہاہے اس میں اساتذہ کرام کابہت بڑاکردارہے یہ اُن کی انتھک محنت کانتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جن حفاظ کرام نے قرآن کواپنے سینوں میں محفوظ کیاہے وہ اوران کے والدین مبارک بادکے مستحق ہیں اوریہ مدرسہ حضورقبلہ عالم کے نام سے منسوب ہے مگراس کانقش وصورت بھی اُس جیسی ہونی چاہیے جوسرکارکاحلیہ ہے وہ اپنانے کی کوشش کریں۔چودھری خلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین میرپورنے کہاکہ مشائخ فیض پورشریف کافیضان صدیوں سے چلاآرہاہے۔آن اُن کی اولاد نے اُسے جاری وساری رکھاہواہے۔اس خانوادے کایہ فیض پوری دنیامیں پھیلاہواہے اورقائدِ ملت اسلامیہ حضرت پیرمحمدعتیق الرحمنؒ نے ایک شمع جلائی،لوگ سمجھ بیٹھے کہ شایداُن کے چلے جانے کے بعدیہ ختم ہوجائے گا جس طرح انہوں نے فیض کوتقسیم کیااوریہ فیض اب حضورقبلہ عالم میں منتقل ہوگیاہے۔انشاء اللہ یہ فیض قیامت تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ حضورقبلہ عالم نے برطانیہ کی سرزمین میں ایک نورپھیلایاہواہے جس کی کرنیں پوری دنیاتک پھیل چکی ہیں اورہم اس فیض سے مستفیدہوتے رہیں گے۔اس کے علاوہ محفل سے حضرت صاحبزادہ محمداسرارالحسن اویسی،مولانامحمدزبیرنقشبندی،سیدفداحسین شاہ،حضرت علامہ مولانامدثرحسین نیویارک،مولاناقربان صدیقی،مولانامحمدآصف جمیل سمیت دیگرمقررین نے خطاب کیا۔حضرت قبلہ پیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی نے حفاظ کرام کی دستارفضیلت فرمائی اوراُن میں انعامات تقسیم کیے اورمحفل کے اختتام پرحاضرین میں لنگرتقسیم کیاگیا

 

دیکھ بھال ٹرسٹ پرائی امبان کے سربراہ حاجی محمدصادق آف نتھل پرائی نے رمضان پیکج کے تحت60غرباء ومساکین میں گھریلو اشیا تقسیم کیں

چکسواری، نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،حافظ شہریاربسمل۔۔۔۔ دیکھ بھال ٹرسٹ پرائی امبان کے سربراہ حاجی محمدصادق آف نتھل پرائی نے رمضان پیکج کے تحت60غرباء ومساکین میں آٹا،گھی،چینی،شربت اورنقدی رقم تقسیم کی۔حاجی محمدصادق نے اس موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ دس سال سے دیکھ بھال ٹرسٹ کے زیراہتمام رمضان المبارک کے موقع پرغرباء ومساکین میں اشیاء خوردونوش تقسیم کی جارہی ہیں اورمجھے غرباء ومساکین کی مددکرتے ہوئے قلبی سکون وراحت حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ دس سال سے پہلے میری جتنی زندگی گزری ہے وہ بے کارگزری ہے۔مجھے عرصہ دس سال سے غرباء ومساکین کی مددکرتے ہوئے گزرے ہیں وہی میری زندگی کاحصہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے اللہ تعالیٰ توفیق دے کہ میں مزیدغریب اورنادارلوگوں کی خدمت کرسکوں

 

ممتاز ماہرین تعلیم چودھری محمدادریس کوڈی ای او ضلع بھمبر محمداعجازخان اورحاجی چودھری جمشیدحسین کوپرنسپل ہائرسیکنڈری سکول ترقیابی پرمبارک باد

چکسواری، نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،حافظ شہریاربسمل۔۔۔۔ حاجی اخلا ق احمددانش صدر معلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی قائداساتذہ چکسوار ی چودھری مہربان علی اور اللہ دتہ بسمل مرکزی راہنماآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن نے ممتازماہرتعلیم چودھر ی محمدادریس کوڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹڑی اینڈسیکنڈری سکولز ضلع بھمبرممتازماہرتعلیم محمداعجاز خان کوپرنسپل گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول اندرلہ ناڑ کوٹلی اور ممتازماہرتعلیم حاجی چودھری جمشیدحسین کوپرنسپل گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول سلون کوٹلی ترقیاب ہونے پردلی مبارک باد پیش کی ہے ان کی ترقیابی پردلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے ان کی ترقیابی کازبردست خیرمقدم کیاہے انہیں ان کی شاندارخدمات پرخراج تحسین پیش کیاہے اورکہاہے کہ ترقیاب ہونے والے ممتازماہرین تعلیم خدداد صلاحیتوں کے مالک ہیں تجربہ کارکہنہ مشق باصلاحیت فرض شناس آفیسران ہیں اورانشاء اللہ وہ اپنے وسیع تجربات اوراعلی صلاحیتوں کی بدولت محکمہ کی توقعات کاپورااترنے میں کامیا ب ہوں گے اوروہ اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے

حوالدار محمد حنیف اور انکی اہلیہ کی سالانہ پانچویں برسی ان کی رہائش گاہ ڈھانگری بالا میں عقیدت واحترام سے منائی گئی

چکسواری، نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،حافظ شہریاربسمل۔۔۔۔ یونین کونسل فیض پور شریف کے سیاسی وسماجی راہنماؤں جاوید حنیف،زاہد حنیف،شمریز حنیف ،اورنگزیب حنیف اور گلریز حنیف کے والد محترم (ر) حوالدار محمد حنیف اور والدہ محترمہ کی سالانہ پانچویں برسی ان کی رہائش گاہ ڈھانگری بالا میں عقیدت واحترام سے منائی گئی سالانہ برسی کے موقعہ پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا صبح قرآن خوانی کی گئی اور دن ساڑھے دس بجے دعا ہوئی حضرت مولانا پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پور شریف دعاکرائی کی سالانہ برسی کے موقعہ پر ریٹائرڈ حوالدار محمد حنیف (مرحوم) کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا مرحوم علاقہ چکسواری کی ایک عظیم شخصیت تھے مرحوم ملنسار اور درد دل رکھنے والے انسان تھے سالانہ برسی کے موقعہ پر مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی سالانہ پانچویں برسی میں ڈپٹی کسٹوڈین آزاد کشمیر چوہدری محمد خلیق الزمان حاجی چودھری محمدسوارخان چکسواری پریس کلب کے نائب صدر غلام فرید راجہ ، ریٹائرڈ اے ای او حاجی محمد ممتاز،محبوب حسین،محمد معروف،محمد مسعوداحمد،صغیر احمد،لالہ محمد فاروق،عبدالحمید،خواجہ محمد قدیر،محمد اکرم چیمہ،ٹیلر ماسٹر بشارت حسین،ماسٹر راجہ محمد افسر،طاہر نقاش،چوہدری اورنگزیب،راجہ میر فیاض اسلم ،راجہ گلنواز،راجہ ذوالفقار علی ،صوفی محمود،یاسر ہدائت،اکرام الحق خواجہ ،راجہ نزاکت علی ،پروفیسر محمد گل بہار حاجی خواجہ محمد ایوب،خواجہ رزاق بلو،چوہدری ساجد حسین،خواجہ محبوب،راجہ محمد زمان،چوہدری قدیر بشیر،راجہ محمد اشرف،صادق حسین شاہ ہیڈ کانسٹیبل محکمہ پولیس،راجہ محمد نواز ،راجہ مظہر اقبال،راجہ محمد صادق،راجہ طارق محمود،حاجی محمد ادریس راجہ ذوالفقار علی سمیت ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی دعائیہ تقریب کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا آخر میں ریٹائرڈ حوالدار محمد حنیف (مرحوم ) فرزندان زاہد حنیف ،اورنگزیب حنیف اور گلریز حنیف نے سالانہ برسی کی دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانو ں کا شکریہ ادا کیا ۔

سیکرٹری اطلاعات و نشریات چوہدری ثاقب ظفر فرزند نگیال کے اعزاز میں چوہدری مہربان علی کی طرف سے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

چکسواری، نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،حافظ شہریاربسمل۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ LA-2کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات چوہدری ثاقب ظفر فرزند نگیال کے اعزاز میں گزشتہ روز محمد قاسم محمود آباداور قائد اساتذہ چوہدری مہربان علی کی طرف سے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں الحاج محمد ادریس چوہدری سرپرست اعلیٰ چکسواری پریس کلب نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر چوہدری ثاقب ظفر فرزند نگیال نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے ۔جس نے روز اول سے پاکستان اور کشمیر کی عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کیا ہے ۔ آمدہ عام انتخابات میں پاکستان پیلز پارٹی بر سر اقتدار آکر عوام کی خدمت کرے گی ۔اور مزید پر وقار تقریب کا انعقاد کرنے پر چوہدری ثاقب ظفر فرزند نگیال نے محمد قاسم محمود آباد ،قائد اساتذہ چوہدری مہربان علی کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر تقریب میں مدرس چوہدری سرفراز احمد ،سجاد شاہ،اخبار فروش یونین کے رہنما محمد سرفراز بھٹی ،صوفی محمد اشرف ،خادم دربار عالیہ کلر گالہ نکیال اور واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے شرکت کی ۔اس سے قبل محمد قاسم محمود آباد نے پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ LA-2کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات چوہدری ثاقب ظفر فرزند نگیال کو مبارک باد پیش کر تے ہوئے تقریب میں آمد پر خوش آمدید کہا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button