DailyNewsKallar Syedan

Dar ul Aloom ul Qura’an serving the area for past 15 years

دار العلوم انوار القرآن 2003ء سے دینی و دنیاوی خدمات بطریق احسن سر انجام دے رہاہے

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔محلہ اکبری چوآ خالصہ،سیرت کمیٹی چوآ خالصہ کے زیر انتظام ادارہ انوار القرآن گزشتہ پندرہ سال سے دینی و دنیاوی تعلیم کو یکساں طور پر رائج کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،گزشتہ دو سالوں میں یہاں پر عمارت کو توسیع کے ساتھ ساتھ نئی مسجد کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے،مسجد کا اندرونی کام خوبصورتی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے ،اس مسجد میں ایک ہزار نمازی ایک وقت میں نماز ادا کر سکتا ہے،فری لائبریری سے جہاں طالب علم استفادہ حاصل کر رہے ہیں وہاں پر گرد و نواح کے لوگ بھی اس سے مستفید ہو رہے ہیں، مدرسہ اور مسجد کا بیرونی کام جاری ہے جس میں معاونین خصوصی طور پر تعاون کر رہے ہیں ،حاجی محمد خورشید یو کے ،چوہدری محمد جہانگیر ،علامہ ونصر محمود سلطانی،حافظ فیصل اقبال قریشی نے ان تمام خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی محبت سے آج مدرسہ میں طالب علم دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ مفت رہائش،مفت تعلیم اور مفت کھانے کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اب مسجد اور مدرسے کا بیرونی کام اور مین مینار آخری کام ہو گا ،جس میں ہم سب شامل ہو سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button