DailyNewsGujarKhan

Public cant get electricity bills in UC Thathi

یونین کونسل تھاتھی کے واپڈا صارفین کو بجلی کے بل نہیں مل رہے

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )یونین کونسل تھاتھی کے واپڈا صارفین کو بجلی کے بل نہیں مل رہے واپڈا اہلکار مقامی کسی دوکان پر بجلی بل پھینک کر چلے جاتے ہیں بروقت تاریخ سے نہ ملنے پر بجلی کے بل جرمانے کے ساتھ جمع کرانے پر مجبور ہو گئے ہیں تھاتھی کے رہائشی محمد تنویر اسلم نے کہا ہے کہ میرے نام جیسے دو بل ہونے کی وجہ سے متعدد بار مجھے 2بل جمع کرانے پڑتے ہیں بجلی بلوں کو تھاتھی میں کسی دوکان پر تلاش کرنا پڑتا ہے مقررہ تاریخ پر بجلی بل نہ ملنے کی وجہ سے جرمانے کے ساتھ جمع کرانا پڑتا ہے بعض اوقات کنکشن کاٹنے کے نوٹس کے ساتھ بل موصول ہوتا ہے تھاتھی کے دیہاتوں میں گوڑھا،گسرور،سہر اور گوڑھا پڑاں کے رہائشیوں نے واپڈا کے اعلیٰ احکام سے واپڈا ملازمین کی اس عفلت کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ بجلی کے بل گھر گھر ملیں گئے

 

چوہدری محمد نذر انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ دن 1بجے مقامی قبرستان ڈہوک بھٹیاں میں ادا کی گئی

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )موہڑہ بھٹیاں ڈہوک بانیاں چوہدری مظہر حسین کے والد چوہدری محبو ب حسین آف لس کے ماموں چوہدری محمد نذر انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ دن 1بجے مقامی قبرستان ڈہوک بھٹیاں میں ادا کی گئی جبکہ نماز جنازہ میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد افتخار وارثی ،ثاقب بیگ ایڈووکیٹ ،راجہ امین ایڈووکیٹ ،راجہ رفاقت چےئرمین حنیف نلہ مسلماناں چوہدری فہد جمیل سابق ممبر ضلع کونسل ،چوہدری تاج بھکر ،چوہدری جاوید ،چوہدری قدیر سابق چےئرمین ،چوہدری محمد عظیم ،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد اشتیاق او پی ایل ،چےئرمین نمبردار عباس ،چوہدری ابرار وارثی ،چےئرمین راجہ جمشید احمد کیانی ،چےئرمین چوہدری مصدق ،سابق ناظم چوہدری غلام مرتضیٰ،راجہ طارق رتالہ ،خواجہ نعیم قیوم ،مرزا محمود ،کونسلر چوہدری ٹھیکیدار محمد ناصر ،کونسلر خواجہ شوکت عزیز ،کونسلر چوہدری مشتاق ،چوہدری ایوب پٹواری ،حافظ مختار ،صوبیدار اشرف،ٹھیکیدار محمد ریاست ،ماسٹر ساجد بورگیاں،حاجی حنیف تھاتھی ،ماسٹر جہانگیر بھٹی قاضیاں ،راجہ جبار احمد بھٹی ،راجہ یوسف پلینہ ،چوہدری سعید گولین ،ملک پرویز آف کنگر سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ،

 

  محمد اعجاز قریشی انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ شام 4بجے رتالہ میں ادا کی گئی

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )رتالہ والے مولانا اشرف قریشی کے بیٹے ،جاوید اقبال قریشی ،محمد طارق قریشی کے بھائی اور سکندر قریشی کے چچا محمد اعجاز قریشی انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ شام 4بجے رتالہ میں ادا کی گئی جبکہ نماز جنازہ میں ہرطبقہ فکر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

 

محکمہ ایجوکیشن کے افسران کی بے بسی پابندی کے باوجود پرائیویٹ سکولوں میں یکمشت فیسیوں کی وصولی کا سلسلہ نہ تھم سکا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ محکمہ ایجوکیشن کے افسران کی بے بسی پابندی کے باوجود پرائیویٹ سکولوں میں یکمشت فیسیوں کی وصولی کا سلسلہ نہ تھم سکا جاتلی،دولتالہ اور اس کے گردنواح دیہات میں قائم متعدد پرائیویٹ سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کی یکمشت فیسوں کی وصولی کا سلسلہ دھڑے سے جاری ایک ساتھ فیسیں نہ جمع کروانے والوں کے ساتھ سکول انتظامیہ کا نامناسب رویہ والدین سراپا احتجاج اعلی احکام نوٹس لینے کا مطالبہ وگرنہ احتجاج تفصیلات کے مطابق جاتلی ،دولتالہ اور اس کے گردونواح دیہات میں قائم متعدد پرائیویٹ سکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات سے قبل بچوں سے یکمشت فیسیں لینے کے لیے لنگوٹ کس لیے اور پچھلے کئی دنوں سے سکول انتظامیہ نے بچوں سے فیسیں وصول کرنے کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے جس سے والدین کی چیخیں نکل گئیں جو بچے ایک ساتھ فیس جمع نہیں کروا سکتے سکول انتظامیہ کا ان کے والدین کے ساتھ ہتک آمیز رویہاپنا لیتے ہیں اورجس پر والدین سراپا احتجاج ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہر سال محکمہ ایجوکیشن والے کہ دیتے ہیں کہ پرائیویٹ سکولوں والے ایک ساتھ فیسیں لینے کے پابند نہیں ہے جو سکول ان احکامات کی پاسداری نہ کرے ان کے خلاف فلاں نمبروں پر شکایت درج کراوئیں محکمہ ان کے خلاف ایکشن لے گا شکا یت درج کروانے کے باوجود کوئی عملدرآمد نہیں ہو سکتاوالدین کی اعلی احکام سے خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button