AJKDailyNews

Drug gang arrested by Dadyal police

ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن 1منشیاتی 1کلو چرس اور پستول سمیت گرفتار

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن 1منشیاتی 1کلو چرس اور پستول سمیت گرفتار ،3اشتہاری ملزمان ،آوارہ گردی کے الظام میں67افراد ،بغیر رجسٹریشن کے 30افرادگرفتار،کرایہ داروں کی رجسٹریشن نہ کروانے پر 2بلڈنگ مالکان بھی گرفتار کر لیے بڑی کاروائی کرنے پر عوام علاقہ ڈڈیال کا ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین ایس ایس پی میرپور کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی ڈڈیال کی نگرانی میں ڈڈیال کو جرائم پیشہ افراد اور منشیات سے پاک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال انسپکٹر محمد شہزاد چوہدری کی صحافیوں سے گفتگوتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور سید ریاض حیدر بخاری کی کصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال انسپکٹر محمد شہزاد چوہدری نے اپنی بہترین ٹیم ایس ایس آئی سمیع اللہ خان،ڈی ایف سی تجمل بٹ، سجاد شاہ، اور تفتیشی طاہر محمود اور دیگر کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پہلی کاروائی میں بڑے منشیات فروش عبداللہ خان سکنہ حال منڈی ڈڈیال کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے ایک کلو چرس اور 30بور پستول برآمد کر لیا دوسری کاروائی میں پولیس نے مختلف کیسز میں ملوث 3اشتہاری ملزمان جن میں سلمان خان سکنہ سہنسہ،فہیم اکرم ساکن کوٹلی اور امجد علی کو گرفتار کر لیا تیسری کاروائی میں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتے ہوئے بغیر رجسٹریشن کے 30افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کرائی داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے چوتھی کاروائی میں پولیس نے غیر رجسٹریشن افراد کو رہائش دینے پر 2بلڈنگ مالکان منیجر شوکت اور خالد شاہ کو گرفتار کر لیے ایک اور کاروائی میں پولیس نے بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 9 بھکاری گرفتار کر لیے جبکہ ایک اور کاروائی میں پولیس نے آوارہ گردی کے الظام میں 67افراد کو گرفتار کر لیا پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے عوام علاقہ ڈڈیال نے ایس ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال محمد شہزاد چوہدری اور ان کی پوری ٹیم کو کراج تحسین پیش کیا ہے ۔

موسم گرم کا ابھی آغاز ہو اہے کہ لوڈشیڈنگ کا بوتل سے جن باہر نکل آیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔
موسم گرم کا ابھی آغاز ہو اہے کہ لوڈشیڈنگ کا بوتل سے جن باہر نکل آیا تفصیلات حکومت نے کہا تھا کہ بجلی صرف چار گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو گئی لیکن لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تقربیاً15سے 18گھنٹے ہو گیا ہے مسلم لیگ ن نے حکومت نے کہا تھا 2018میں مکمل ختم ہو جائے گئی لیکن ابھی صر ف وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا تھا کہ شہری علاقہ میں چار گھنٹے اور دیہات میں چھ سے آٹھ گھنٹے ہو گئی اس کے برعکس شہروں میں تقربیاً 12سے 15گھنٹے اور دیہات میں 15سے 18گھنٹے ہو رہی ہے جبکہ ابھی گرمی کاموسم شروع ہو رہا ہے اور ابھی رمضان بھی آنے والا ہے تو لوڈشیڈنگ اس قد ر بڑھے گئی ہے کہ کبھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ٹائم ایک گھنٹے ہو تا ہے تو جب بجلی نہیں آتی ہے جب رابطہ کیاجا تا ہے بجلی خراب ہے دوبار رابطہ کریں کہتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ ہے اگر حکومت نے اس ظالمانہ لوڈشیڈ نگ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا کنڑول نہیں ہوا تو اس کی تمام تر زمہ داری حکومت پر ہو گئی

Show More

Related Articles

Back to top button