DailyNews

Flights cancelled at Islamabad airport due to parking

اسلام ائرپورٹ پر پارکنگ کی کمی کی وجہ سے پی آئی اے کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

اسلام ائرپورٹ پر پارکنگ کی کمی کی وجہ سے پی آئی اے کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکارہوگئیں۔ کراچی سے اسلام آباد آنے والے پرواز پارکنگ نہ ملنے کے باعث لاہور اتار لی گئی۔ پرواز کی آمدو میں ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے301 چار گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہو ئی۔مسقط سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے292کواسلام آباد میں پارکنگ مسائل ے باعث ایک گھنٹہ تاخیر سے مسقط سے روانہ کیا گیا اور اسلام آباد آمد پر آدھی گھنٹہ رن وے پر روک کر رکھا گیا۔دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے234چالیس منٹ تک فضاء میں چکر لگاتی رہی جس کے بعد اسے اترنے کی اجازت ملی۔اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے325 بھی تاخیر سے روانہ ہوئی۔پروازوں کے مقام میں تبدیلی اور فضاء میں انتظار کی وجہ سے مسافروں کودقت کاسامناکرناپڑاجب کہ ائرلائن کوبھاری مالی بوجھ برداشت کرنا پڑا۔ ذرائع کاکہناہے کہاسلام آباد ائرپورٹ پر ایک نجی ائر لائن کے طیارے کی خرابی کے باعث پارکنگ کے مسائل پیداہوئے۔ دریں اثناء پی آئی اے کی پرواز پی کے300بھی کراچی سے پانچ گھنٹےبعد اسلام آباد پہنچی۔ اس پرواز کو پہلے لاہور میں لینڈنگ کروائی گئی مگرمسافروں کو طیارہ سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی
بعدازاں مذکورہ طیارے کو دن بارہ بجے کے قریب لاہور سے واپس اسلام آباد لایاگیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button