DailyNewsKallar Syedan

Raja Javed Ikhlas addresses media in Bishondote

راجہ محمد جاوید اخلاص نےچوہدری عزیر گجر کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

کلر سیداں(پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)—- وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی راجہ محمد جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ اگر عام انتخابات کے انعقاد میں روڑے اٹکائے گئے تو ملک میں صورتحال خراب ہو جائے گی ۔ احتساب کے نام پر صرف ایک پارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جبکہ عمران خان کیخلاف کرپشن الزامات ثابت ہونے کے باوجود اسے پارسا قرار دے دیا گیا جو سمجھ سے بالا تر ہے ۔ سینیٹ کے انتخابات میں آصف علی زرداری اور عمران خان نے جس طرح کا کردار ادا کیا ہے اس سے ملک کا وقار مجروع ہوا ہے۔سینیٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا راستہ روکنے بلوچستان میں مضبوط حکومت کا خاتمہ کیا گیا۔بلوچستان ایک حساس علاقہ ہے ،ہماری حکومت سے قبل وہاں پاکستان کا نام لینے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جاتا تھا لیکن ہماری حکومت آتے ہی مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بلوچستان میں تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک ساتھ ملا کر انہیں قومی دھارے میں شامل کر لیا ۔اگر عام انتخابات کی راہ میں رکاوٹ پیدا کی گئی تو یہ ہماری سب سے بڑی بد قسمتی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کلر سیداں کی یونین کونسل بشندوٹ کے نواحی علاقہ ہدوالہ میں سماجی کارکن چوہدری عاصم گجر کے بھائی چوہدری عزیر گجر کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔کاروباری شخصیت محمد مسعود بھٹی اور چوہدری اشتیاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی کو سسٹم میں شامل کر لیا گیا ہے جس کے بعد چوری کے علاقوں کے علاوہ ملک کے کسی حصوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحقام پیدا ہوا ہے جس کی مثال موجودہ وفاقی بجٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جہاں بہت سی سہولیات دی گئی ہیں وہاں انکم ٹیکس میں 12 فیصد رعایت بھی شامل ہے ۔۔دریں اثناء وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کلر سیداں میں یونین کونسل نلہ مسلماناں کے چےئرمین چوہدری شفقت محمود کے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار تعمیر و ترقی کا بیانیہ لے کر عوام کے پاس جائیں گے اور انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہی سرخرو ہونگے۔انہوں نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں جاری 262 پروجیکٹس نیب زدہ ہو گئے ہیں،کچھ کے ریفرنس دائر ہو چکے ہیں جبکہ باقیوں کیخلاف بھی ریفرنسز جلد دائر ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ سابق وزیر اعظم کے بھائی اور ان کے عزیز کرپشن میں ملوث ہیں۔تعمیر و ترقی کے حوالے سے وہ ہمارے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجر خان کا شرقی علاقہ پسماندگی کی تصویر بنا ہوا تھا جہاں ہم نے سٹرکوں کا جال بچھا دیا گیا جبکہ دیگر بنیادی سہولیات میں مہیا کی ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ تحصیل گوجر خان کے مقابلے میں کلر سیداں کے لوگ زیادہ نظریاتی ہیں ۔چےئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ،مسلم لیگ (ن) تحصیل گوجر خان کے سابق صدر سید ندیم عباس بخاری اورملک محمد فیاض بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button