DailyNews

Dada pirkala urs mubarak to be held on 29th April

راجہ سلطان احمد ثانی المعروف دادا پیر کالا کا سالانہ عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔, راجہ محمد ذاکر

 

 

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ محمد ذاکر چیئرمین جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ راجگان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہر سال کی طر ع اس سال بھی جنجوعہ خاندان کے جد امجدکا عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔چوراسی گاؤں(84)کے جنجوعہ خاندان کے جد امجد راجہ سلطان احمد ثانی المعروف دادا پیر کالا کا سالانہ عرس 29اپریل بروزاتوار کو منعقد ہو ہو گا عرس کی تقریبات کے مطابق صبح 9بجے دربار کو غسل دیا جائے گا۔9:30بجے چادر پوشی،10بجے قرآن خوانی اس کے بعد ثنا خواں مصطفیﷺ ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کر یں گے ۔محفل میں خصوصی خطاب مفکر اسلام پیرصاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن آستانہ عالیہ بگہار شریف کا ہو گا ۔دن 1بجے اختتامی دعا ہو گئی اس کے بعد شرکاء میں لنگر تقسیم کیا جائے گا ۔راجہ محمد ذاکر جنجوعہ چیئرمین جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ راجگان نے کہا کہ اس سلسلے میں راجہ خالد آف بگلہ ، راجہ احسن اخترآف بگلہ ، راجہ خضر الزمان آف بگلہ ، راجہ جمال آف بگلہ ،راجہ تصدق جنجوعہ سلطان خیل نے بھی بھر پور تعاون کیا ہے ۔

Show More

Mohammad Naseer Raja

Chairman and founder of www.pothwar.com Tel: 0044-7763249391

Related Articles

Back to top button