DailyNewsKallar Syedan

سابق امیدوار برائے چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ محمد جاوید کا جواں سال بھانجا راولپنڈی میں کار حا دثہ میں شدید زخمی

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔یونین کو نسل دوبیرن کلاں سے سابق امیدوار برائے چیرمین راجہ محمد جاوید آف سکوٹ کا جواں سال بھانجا اور چوہدری اصغر آف موہڑہ کنیال (بیول) کا بیٹا کھنہ پل راولپنڈی کے قریب کار حادثہ میں شدید زخمی، دوساتھی جان بحق، تفصیلات کے مطابق سکوٹ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور یو سی دوبیرن کلاں سے سابق امیدوار برائے چیرمین راجہ محمد جاوید کا جواں سال بھانجا اور موہڑہ کنیال( بیول) کے چوہدری اصغرکا بیس سالہ بیٹا اکرام اصغر جو کہ تھر ڈ آئیر کا طالب علم تھا ہفتہ کی رات تقریبا گیارہ بجے کھنہ پل کے قریب کا رحادثہ میں شدید زخمی اور دودوست ذیشان اور ارحام جان بحق ہو گئے۔ اکرام اصغر جوکہ ڈرائیونگ کر رہا تھا اور اسکا ایک اور ساتھی جوکہ فرنٹ سیٹ پر سوار تھا شدید زخمی ہو گیا۔کار درخت کو گراتی ہو ئی بجلی کے پول سے ٹکرا کرالٹ گئی۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر پمز اہسپتال راولپنڈی پہنچا یا گیا ۔ جہاں پران کی حالت تشویش ناک بتا ئی جا تی ہے۔

 

some imagesome image

 

Show More

Related Articles

Back to top button