مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11دسمبر2025)
نڑھ میں نصب زونگ ٹاور کی تین ماہ کے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کے باعث ایسکو نے ٹاور کی بجلی منقطع کردی۔ گزشتہ تین دن سے ٹاور بند ہونے کے سبب علاقے کا کاروباری طبقہ، طلبہ اور عام صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاور ٹاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذمہ تقریباد ولاکھ روپے بجلی کابل واجب الادا ہے، جو جمع نہ ہونے پر ایسکو نے ٹاور کی بجلی منقطع کر دی ہے۔ ٹاور پر نصب کمپنی کا غیر معیاری سولر سسٹم بھی مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے جبکہ کمپنی نے متبادل انتظام کے طور پر جنریٹر نصب کرنا بھی ضروری نہ سمجھا۔ بجلی کی بندش سے نڑھ کے زونگ صارفین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی فوری اقدامات کرتے ہوئے سروس بحال کرے۔
Kabir Ahmed Janjua, Pothwar.com — December 11, 2025—The Zong communication tower installed in Narh has been disconnected from the power supply by the Islamabad Electric Supply Company (IESCO) due to non-payment of electricity bills for the past three months. As a result, the tower has remained non-functional for the last three days, causing severe inconvenience to local businesses, students, and general mobile service users in the area.
According to sources, approximately two lakh rupees in outstanding dues are payable by Power Tower Private Limited. Due to the company’s failure to clear the pending amount, IESCO cut off the electricity supply to the tower.
The solar system installed at the tower site has also completely failed, and the company did not make any alternative arrangements, such as installing a generator. Due to the prolonged outage, Zong users in Narh are facing significant difficulties in communication and internet access.
Local residents have urged the company to take immediate steps to restore service and ensure uninterrupted connectivity in the area.
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کا قابل تحسین اقدام، مٹور چوک میں ون وے اسپیڈ بریکر اسٹڈز نصب
Kahuta AC Ayusha Zafar Installs One-Way Speed Breaker Studs at Matore Chowk to Improve Traffic Flow
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11دسمبر2025)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کا قابل تحسین اقدام، مٹور چوک سے ون وے کی پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ون وے اسپیڈ بریکر اسٹڈ ز نصب کر دیئے گئے۔ زرائع نے میل جول نیوز ڈیجیٹل کو بتایا کہ ٹریفک نظام کی بہتری اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے مٹور چوک میں ون وے اسپیڈ بریکر اسٹڈز کی تنصیب کے بعد اب مٹور چوک سے شہر کے اندر داخل ہونے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مذکورہ راستہ استعمال نہیں کر سکیں گی اور انہیں پنجاڑ چوک کے راستے شہر میں داخل ہونا ہو گا۔ تاجران نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہو گی بلکہ اندرون شہر رش بھی کم ہو گا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہشہریوں کی سہولت اور شہر میں منظم ٹریفک سسٹم کی بحالی کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔
Historic and Well-Organised ‘Bano Qabil’ Test Successfully Held in Kahuta Tehsil
تحصیل کہوٹہ میں ’بنو قابل‘ ٹیسٹ کا شاندار اور تاریخی انعقاد
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11دسمبر2025)
تحصیل کہوٹہ میں بنو قابل ٹیسٹ کا شاندار اور تاریخی انعقادتحصیل کہوٹہ میں بنو قابل پروگرام کے تحت منعقد ہونے والا بڑا تعلیمی ٹیسٹ نہایت منظم، شفاف اور شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹیسٹ میں کہوٹہ شہر اور گردونواح کی یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی،بنو قابل ٹیم کے ملک عبد القیوم اعوان، ملک عبد القدید اعوان کی طرف سے تحصیل انتطامیہ اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا، بنو قابل ٹیسٹ کے باعث یہ کہوٹہ کی تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی ٹیسٹ قرار دیا جا رہا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے امتحانی مراکز میں مثالی انتظامات کیے گئے جن میں صاف ستھرے کمروں، مناسب بیٹھنے کی جگہ، نگرانی کے جامع انتظامات اور طلبہ کی رہنمائی کے لیے رضاکاروں کی موجودگی شامل تھی۔ والدین اور اساتذہ نے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بنو قابل پروگرام نے علاقے کے بچوں میں سیکھنے، مقابلے اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کیا ہے۔ٹیسٹ کے دوران طلبہ نے بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا جبکہ عملے نے بھی انتہائی پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے ٹیسٹ کو مکمل طور پر شفاف طریقے سے منعقد کیا۔ سماجی اور عوامی حلقوں نے اس کامیاب انعقاد کو حکومتی تعلیمی اقدامات کی ایک مضبوط علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام علاقے میں تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنائیں گے۔شرکائے ٹیسٹ اور والدین نے امید ظاہر کی کہ بنو قابل جیسے پروگرام مستقبل میں بھی اسی تسلسل سے جاری رہیں گے، تاکہ بچوں میں قابلیت جانچنے اور آگے بڑھنے کے مزید مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
میر قابل تو سنا تھا، بنو قابل کبھی نہیں سنا۔