کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 10 دسمبر 2025) لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کلرسیداں اور چوآخالصہ کی سات یونین کونسلز میں گلیوں کی تعمیر و مرمت کے لیے سات کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ منظور شدہ منصوبے کے بعد متعلقہ محکمے نے ٹینڈرز بھی طلب کر لیے ہیں۔
محکمہ جاتی ذرائع کے مطابق ہر یونین کونسل کے لیے ایک کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جنہیں گلیات کی تعمیر، بہتری اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی پر خرچ کیا جائے گا۔ سات میں سے دو یونین کونسلز کلرسیداں جبکہ پانچ یونین کونسلز چوآخالصہ کے علاقے میں شامل ہیں۔
منصوبے میں شامل یونین کونسلز کی فہرست درج ذیل ہے:
یوسی گف
یوسی غزن آباد
یوسی کنوھا
یوسی چوآخالصہ
یوسی سموٹ
یوسی نلہ مسلماناں
یوسی دوبیرن کلاں
علاقہ مکینوں نے اس منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برسوں سے التوا کا شکار ترقیاتی کاموں کی منظوری سے عوامی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ٹینڈرز کے مراحل مکمل ہوتے ہی گلیوں کی تعمیر کا آغاز مرحلہ وار کیا جائے گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | December 10, 2025) — The Local Government Department has approved a development package worth seven crore rupees for the construction of streets across seven Union Councils of Kallar Syedan and Choa Khalsa. Following the approval, the department has also invited tenders for the execution of the project.
According to official sources, each Union Council will receive one crore rupees for the construction and improvement of streets. Out of the total seven UCs, two are from Kallar Syedan, while five belong to the Choa Khalsa area.
The Union Councils included in the development plan are:
UC Guff
UC Ghazan Abad
UC Kanoha
UC Choa Khalsa
UC Smot
UC Nala Muslimana
UC Doberan Kallan
Local residents have welcomed the initiative, stating that the long-awaited development work will significantly improve daily mobility and living conditions in these areas. The tendering process is expected to be completed soon, after which construction will begin in phases.
کلرسیداں میں انتظامی بد نظمی عروج پر، شہری شدید مشکلات کا شکار
Administrative Chaos Peaks in Kallar Syedan as Public Suffering Intensifies
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 10، دسمبر، 2025ء) —کلرسیداں میں انتظامی بد نظمیاں اپنے عروج پر،کسی بھی ادارے کا قبلہ درست نہیں کئی ماہ گزر گئے ہیرافورس کلرسیداں نہ پہنچ سکی تمام بازاروں میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہے اندرون شہر کی اکلوتی سڑک پر گاڑیاں کچھوے کی رفتار سے چلتی ہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں سے مرید چوک دوکلومیٹر بازار میں بھی کوئی کام ڈھنگ سے نہیں ہو رھا رکشہ والوں نے انت مچا رکھی ہے ان کی نمبر پلیٹ ہیں نہ ہی یہ کسی قانون کی پابندی کرتے ہیں سڑک کے دونوں اطراف گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے صبح سات بجے سے رات دس بجے تک اندرون شہر سے گزرنا محال ہو جاتا ہے اے سی کوسٹرز بے لگام ہیں اندھا دھند اوورلوڈنگ کی جاتی ہے دیگر ویگن سروس میں من مانے کرایے وصول کیئے جاتے ہیں سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی نے برسوں سے کلرسیداں کا کرایہ نامہ ہی جاری نہ کیا فٹ پاتھوں پر ورکشاپیں اور اڈے قائم ہیں بلدیہ ہو یا سٹی ٹریفک پولیس دونوں کو معاملات درست کرنے کی فرصت ہی نہیں ہے جس سے شہری مصاحب کی دلدل میں دھنستے چلے جا رہے ہیں کلرسیداں میں گزشتہ کئی ماہ سے سوئی گیس مکمل بند ہے مگر صاحبان اقتدار محو تماشہ ہیں سوئی گیس کی بحالی اور پریشر میں اضافہ کوئی کارنامہ نہیں مگر حکومتی زمہ داران اپنی زمہ داریوں سے مسلسل غفلت برت رہے ہیں جس سے شہریوں کی مشکلات میں تیزی سے اضافہ ہوتا چلا جا رھا یے۔
تعزیت
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 10، دسمبر، 2025ء) —سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،مسعود احمد بھٹی،چوہدری نعیم اکمل نے حاجی صغیر بھولا سے ملاقات کی اور ان کے بھائی ادریس احمد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا.