DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Senior PTI Leaders Hold Special Press Conference with Participation from Kahuta, Murree, Kallar, and Kotli Sattian Officials

پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کی خصوصی پریس کانفرنس، کہوٹہ، مری، کلر اور کوٹلی ستیاں کے عہدیداران کی شرکت

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،04جولائی2025)— پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں نے آج ایک خصوصی پریس کانفرنس کی، جس میں سابق ممبران پنجاب اسمبلی میجر (ر) لطاسب ستی، کرنل (ر) شبیر اعوان، سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ خورشید ستی اور دیگر اہم رہنما شامل تھے۔پریس کانفرنس میں کہوٹہ، مری، کلر سیداں اور کوٹلی ستیاں کے پی ٹی آئی عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

رہنماؤں نے موجودہ سیاسی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے پارٹی کے نظریات اور عوامی خدمت سے وابستگی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے چیئرمین عمران خان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور پارٹی کارکنان پر جاری سیاسی انتقام کی مذمت کی۔

رہنماؤں نے پارٹی کے اندر اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور مقامی قیادت پر زور دیا کہ وہ عوام سے رابطے میں رہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے اور گرفتار پارٹی کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔

پریس کانفرنس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ تحریک انصاف اپنی جمہوری جدوجہد پرامن طریقے سے جاری رکھے گی اور ہر غیر آئینی اقدام کی مزاحمت کرے گی۔

Kahuta: (Pothwar.com– July 04, 2025): Senior leaders of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI), including former Members of the Punjab Assembly Major (R) Latasab Satti, Colonel (R) Shabbir Awan, former PTI Tehsil Kahuta President Khurshid Satti, and other prominent figures, held a special press conference today. The event witnessed the presence of PTI office bearers and workers from Kahuta, Murree, Kallar Syedan, and Kotli Sattian.

During the press conference, the senior leadership highlighted the current political situation, the challenges facing PTI, and their unwavering commitment to party ideology and public service. The leaders expressed strong support for PTI founder Imran Khan and condemned the ongoing political victimisation of party workers.

They also emphasised the need for unity among party ranks, urging local leadership to remain active and connected with the people. The speakers called on the government to ensure free and fair elections and demanded the immediate release of imprisoned PTI workers.

The press conference concluded with a pledge to continue the political struggle peacefully and democratically, and to stand firm against any unconstitutional actions.

نجم سپر اسٹور ڈیرہ مشتاق سٹی میں شہدائے کربلا کی یاد میں “سبیل سکینہؑ” کا اہتمام، راجہ طارق عظیم جنجوعہ اور نوید مغل کی شرکت

“Sabeel-e-Sakina (A.S)” Set Up at Najam Super Store in Memory of Karbala Martyrs; Raja Tariq Azeem and Naveed Mughal Participate

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جولائی2025)
شہدائے کربلا کی یاد میں نجم سپر سٹور ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں “سبیل سکینہؑ “کا اہتمام،سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی راجہ طارق عظیم جنجوعہ اور نوید مغل نے نجم سپر سٹور کا دورہ کیا اور “سبیل سکینہؑ “پر خود بھی شربت پیا اور اپنے ہاتھوں سے عوام کو بھی پلایا “سبیل سکینہؑ “ہر سال کی طرع اس سال بھی سات محرم تا دس محرم لگائی جائے گئی،ہر سال کی طرع اس سال بھی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی آف مین بازار ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کی طرف سے شہدائے کربلا کی یاد میں نجم سپر سٹور ڈیرہ مشتاق سٹی میں “سبیل سکینہؑ “کا اہتمام کیا گیا جہاں آنے جانے والے راہگیروں اور گاڑیوں کے مسافروں کو صبح8بجے سے شام 6بجے تک ٹھنڈا ٹھار لیموں اور روح افزاء والا شربت پلایا گیا،عوامی سماجی حلقوں نے معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی اور ان کے بھتیجے سید نجم الحسن نقوی کے نیک عمل کی تعریف کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button