DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan SHO Disassociates Himself from Statement Banning Informers (Touts) at Police Station

ایس ایچ او کلر سیداں نے ٹاؤٹوں کے داخلے پر پابندی سے منسوب بیان سے لاتعلقی ظاہر کر دی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04جولائی، 2025)— ایس ایچ او کلرسیداں سید سبطین الحسنین نے خود سے منسوب اس بیان سے اظہار لاتعلقی کیا ہے جس میں دعوی کیا گیا کہ کلرسیداں پولیس اسٹیشن میں ٹاوٹوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جاری خودساختہ بیان میں یہ تاثر بھی دیا گیا کہ پہلے یہاں ٹاؤٹوں کا راج تھا جو قطعی درست نہ ہے یہاں کل ٹاوٹوں کا راج تھا نہ آج ہے میں خود ہر وقت پولیس اسٹیشن میں دستیاب ہوں ہماری ذمہ داری قوانین کا نفاذ امن کا قیام ہے ہماری کوشش ہے کہ چھوٹے موٹے لڑائی جھگڑوں کے فریقین میں تصفیئے کروا دیئے جائیں اس کے لیئے بہت جلد ہریوسی میں مقامی لوگوں پر مشتمل مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی تاکہ مقامی بااثر افراد کے تعاون سے مقامی سطع پر درست فیصلے کیئے جا سکیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | July 3, 2025):
Station House Officer (SHO) Kallar Syedan, Syed Sibtain Al-Hasnain, has distanced himself from a statement attributed to him, which claimed that informers (commonly referred to as “tout”) were banned from entering the police station.

The statement, which has been circulating, also gave the impression that the police station was previously under the influence of informers—a notion the SHO strongly refutes. “There was never any dominance of informers here, nor is there today,” he clarified. “I am personally available at the police station at all times.”

SHO Sibtain emphasised that the police’s primary responsibility is the enforcement of law and the maintenance of peace. He added that efforts are underway to mediate minor disputes locally. As part of this initiative, reconciliation committees comprising local residents will soon be formed in the Hariyosi area. These committees aim to help resolve conflicts at the community level with the cooperation of local influential figures.

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، مہنگائی اور کرایوں میں ہوشربا اضافہ

Government Hikes Petroleum Prices, Triggers Nationwide Wave of Inflation and Fare Increase

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04جولائی، 2025)— حکومت نے خود پٹرولیم مصنوعات میں بھاری اضافہ کر کے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے جس کے بعد مسافر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ہے انٹرسٹی چلنے والی بسوں کے کرائے بھی بڑھ گئے ہیں لوکل ٹرانسپورٹرز جو پہلے ہی مقررہ کرایے سے کئی گنا زائد وصولی کرتے تھے انہوں نے بھی من مانا اضافہ کر لیا انتظامیہ اس بابت مکمل خاموش ہے دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے مارکیٹ میں دستیاب ہر شے کے نرخوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے اس کے باوجود حکومت بضد ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے یہ حکومتی موقف عوام کا بدترین مذاق اڑانے کے مترداف ہے سرکاری ملازمین کو پنشن کے حقوق سے محروم کرنے والوں نے اپنی تنخواہوں میں کئی سو فیصد اضافہ کر لیا مگر یہ عوام کو کسی بھی شعبہ میں ریلیف دینے کو تیار نہیں ہیں آئی ایم بھی ملازمین کی مراعات پر قدغن لگاتا ہے مگر یہ مفت بجلی حاصل کرنے اور اپنی تنخواہوں میں ازخود چھ چھ سو فیصد اضافہ کرنے پر چپ سادھ لیتا ہے۔

Two Caught Stealing Electricity in Kallar Syedan and Choa Khalsa, FIRs Registered

کلر سیداں اور چوآ خالصہ میں بجلی چوری کے دو مقدمات درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04جولائی، 2025)—ائیسکو سب ڈویژنل کلرسیداں اور چوآ خالصہ نے اپنی الگ الگ کارروائیوں میں دو بجلی چوروں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کروا دییے۔ ایس ڈی او کلرسیداں نے محمد کامران جبکہ ایس ڈی او چوآ خالصہ نے محمد اجمل کیخلاف مقدمات درج کروانے۔ ایس ڈی اوز کے مطابق ملزمان میٹر کے مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کے مرتکب ہو رہے تھے۔

Ashura Processions Held at Six Locations in Kallar Syedan Amid Tight Security

لر سیداں میں عشرہ محرم کے تحت چھ مقامات پر جلوس، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04جولائی، 2025)—عشرہ محرم الحرام کے زیر اہتمام جمعرات کو تحصیل کلرسیداں میں 6 مقامات سے جلوس نکالے گئے جن میں ڈہوک سیداں ٹکال چواخالصہ، سموٹ،سکوٹ،ڈہوک مہتاب،تریل،پیرگراٹہ سیداں شامل ہیں تمام جلوسوں کے ہمراہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ساتھ رہے آج بروز جمعہ صبح دس بجے امام بارگاہ دربار حسینی بٹاہڑی کلرسیداں اور شام سات بجے جلوس جھولہ چوآخالصہ میں شیخ قلب عباس جعفری کی رہائشگاہ سے نکالا جائے گا شرکا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے دربار حسینی چوآخالصہ پہنچیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button