کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03,جولائی، 2025):کلرسیداں سے گوجرخاں جاتے موثر سائیکل سوار پر چار مسلح ڈاکوؤں کا حملہ،مارا پیٹا نقدی دو موبائل فونز اور ہنڈا موٹر سائیکل چھین کر گوجرخاں کی سمت فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق انجمن پٹواریان تحصیل گوجرخاں کے سابق صدر چوہدری جمیل وارثی کے بھائی ساجد وارثی اپنے ایک رشتہِ دار کی تیمار داری کے لیئے کلرسیداں کے گاؤں سہوٹ بدھال چوآخالصہ آئے ہوئے تھے وہ دن ساڑھے بارہ بجے کے قریب موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں مل اعوان گوجرخاں کے لیئے روانہ ہوئے کنوہا سے سوئی چیمیاں روڈ پر ایک موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان نے ان کا پیچھا کیا جیسے ہی وہ کلرسیداں کی حدود سے باہر نکلے تو انہوں نے ان کا راستہ روک کر اسلحہ نکال لیا انہیں خوفزدہ کرنے کے لیئے مارا پیٹا اور ان کی جیب سے 60 ہزار کی نقدی دو موبائل اور ہنڈا موٹر سائیکل چھین لی جبکہ قریبی دارالعلوم کے قریب ایک ان کا ساتھی بھی صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے تھا جو فرار ملزمان کے ساتھ موٹر سائیکل پر ان کے ساتھ بیٹھ کر فرار ہو گیا وقوعہ کے فوری بعد کلرسیداں پولیس موقع پر پہنچ گئی مگر جائے وقوعہ گوجرخاں میں ہونے کے باعث واپس لوٹ آئی جس کے بعد گوجرخاں پولیس وہاں پہنچی اور اس نے جائے وقوعہ کو کلرسیداں میں قرار دے دیا بعد ازاں پٹواری اور مقامی لوگوں نے تصدیق کی کہ جائے وقوعہ کلرسیداں میں نہیں بلکہ موضع سوئیں چیمیاں تحصیل گوجرخاں میں واقع ہے جس کے بعد پولیس نے کاروائی شروع کردی
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | July 3, 2025):
A horrifying armed robbery took place on the road from Kallar Syedan to Gujar Khan, where four armed men assaulted a motorcyclist and fled with cash, two mobile phones, and a Honda motorcycle.
According to details, Sajid Warraich, the brother of former president of Anjuman Patwarian Tehsil Gujar Khan, Chaudhry Jameel Warraich, had come to visit an ailing relative in the village of Sahot Badhal Choa Khalsa, Kallar Syedan. Around 12:30 PM, while returning to his village Mal Awan (Gujar Khan) on his motorcycle, three suspects riding another bike began following him from Kanoha towards the Sui Cheemian Road.
Once he crossed the Kallar Syedan boundary, the robbers stopped him, pulled out weapons, and beat him to intimidate him. They robbed him of Rs. 60,000 in cash, two mobile phones, and his Honda motorcycle. A fourth accomplice, monitoring the situation from near a local madrassa, joined the others and fled with them.
Kallar Syedan Police arrived promptly but withdrew after learning the crime scene fell under Gujar Khan jurisdiction. Gujar Khan Police later reached the site but initially claimed it to be within Kallar Syedan. However, after verification by a local patwari and residents, it was confirmed that the incident took place in Mouza Sui Cheemian, Tehsil Gujar Khan. The police then formally began the investigation.
Gas Pipeline Work Disrupts Daily Life in Kallar Syedan; Roads in Dozens of Villages Left Unusable
کلر سیداں کے دیہات میں سوئی گیس کے کام نے گلیوں کو ناقابل استعمال بنا دیا، عوام شدید مشکلات کا شکار
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03,جولائی، 2025):کلرسیداں کے درجنوں دیہات میں سوئی گیس کے لیئے کھودی گئی گلیات امدورفت میں شدید رکاوٹ بن گئیں سوئی گیس کے ٹھیکیدار صورتحال سے لاتعلق لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن گئیں سوئی گیس کے ٹھیکیداروں نے یوسی بھلاکھر،کنوہا،چواخالصہ کے درجنوں دیہات و قصبات کی گلیات ادھیڑ کر رکھ دی گئیں اور حالیہ بارشوں سے صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی خواتین معمر افراد اور بچوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گلیوں کی مرمت شروع کر رکھی ہے
Former PM Raja Pervaiz Ashraf Orders Immediate Resolution of Dadocha Dam Affected Villagers’ Issues
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی متاثرین ددھوچھہ ڈیم کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03,جولائی، 2025):پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم کی متاثرین ددھوچھہ ڈیم کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات۔ تفصیلات کے مطابق ددہوچھہ ڈیم کے متاثرین نے مرزا اسد کی سربراہی میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے زیر تعمیر ڈیم کگ ملحقہ دیہات زیر آب آ چکے ہیں پانی کی نکاسی کا تا حال کوئی انتظام نہیں کیا گیا جس سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو فون کرکے متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات دیئے ادہر سابق وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نمبردار چوہدری تصور حسین نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف ہمہ وقت اہلیان علاقہ کو دستیاب رہتے ہوئے علاقائی مسائل کو حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرتے ہیں حالیہ شدید بارشوں کے سیلابی پانی یا قبل ازیں مالی معاملات پر ممبر ریونیو بورڈ کو فوری طور پر ہدایات جاری کرنے پر اہلیان علاقہ نے راجہ پرویز اشرف کا شکریہ ادا کیا۔