DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: Saira Ali Appointed President of National Body for Landscape Design and Conservation

لندن; سائرہ علی کو قومی ادارہ برائے لینڈ اسکیپ ڈیزائن و کنزرویشن کی صدر مقرر کر دیا گیا

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ – 02جولائی2025): لوکل کونسل میں لینڈ اسکیپ ڈیزائن اور کنزرویشن کی ٹیم لیڈر سائرہ علی کو قومی ادارہ برائے لینڈ اسکیپ ڈیزائن و کنزرویشن کی نئی صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس نئے عہدے پر سائرہ علی پورے برطانیہ میں پائیدار اور جدید لینڈ اسکیپ ڈیزائن کے فروغ، ماحولیاتی تحفظ، شہری علاقوں کو سرسبز بنانے اور عوامی شمولیت کے اقدامات کی قیادت کریں گی۔ ان کی تقرری کو مقامی سطح پر ان کی نمایاں خدمات اور متعدد انعام یافتہ منصوبوں کی کامیاب قیادت کا اعتراف سمجھا جا رہا ہے۔

سائرہ علی نے مقامی برادریوں، ماہرِ تعمیرات اور ماحولیاتی اداروں کے ساتھ مل کر شہری منصوبہ بندی میں قدرتی عناصر کو شامل کرنے پر بھرپور کام کیا۔ ان کی قیادت میں کونسل کی لینڈ اسکیپ ٹیم کو عوامی مقامات کی ترقی میں تخلیقی اور شمولیتی انداز پر قومی سطح پر سراہا گیا۔

اپنے تقرر پر اظہار خیال کرتے ہوئے سائرہ علی نے کہا:
“یہ میرے لیے ایک اعزاز ہے کہ مجھے یہ قومی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ میں پورے ملک کے ماہرین کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع میں بہتری اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے لینڈ اسکیپ ڈیزائن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی منتظر ہوں۔”

ان کے ساتھیوں اور مقامی حکام نے ان کی قیادت اور وژن کو سراہا ہے۔ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو نے ان کی تقرری کو “پورے خطے کے لیے باعث فخر لمحہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی اس بات کی علامت ہے کہ مقامی سطح کی مہارت اب قومی پالیسی اور عملی اقدامات پر اثرانداز ہو رہی ہے۔

سائرہ علی آئندہ ماہ اپنے نئے فرائض سنبھالیں گی، جبکہ منتقلی کے دوران وہ اپنے مقامی کردار میں اہم منصوبوں کی معاونت جاری رکھیں گی۔

London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja – 02 July, 2025): Saira Ali, the current Team Leader for Landscape Design and Conservation at the local council, has been appointed as the new President of the national body for landscape design and conservation.

In her new role, Saira Ali will lead national efforts to promote sustainable and innovative landscape design across the UK, with a focus on environmental conservation, urban greening, and community engagement. Her appointment is seen as a recognition of her outstanding contribution to landscape architecture at the local level, where she has led numerous award-winning public realm and green space projects.

Saira has worked extensively with local communities, architects, and environmental bodies to integrate natural elements into urban planning. Under her leadership, the council’s landscape team gained national praise for its creative and inclusive approach to public space development.

Speaking on her appointment, Saira said:
“It is an incredible honour to take up this national role. I look forward to working with professionals across the country to champion the importance of thoughtful landscape design in tackling climate change, enhancing biodiversity, and improving people’s quality of life.”

Colleagues and local officials have praised Saira’s leadership and vision. The council’s chief executive described her appointment as “a proud moment for the entire region,” adding that her promotion reflects the growing influence of local expertise on national policy and practice.

Saira Ali will assume her new position next month, while continuing to support key projects in her local role during the transition period.

میانہ پوٹھہ کے سابق رہائشی، میاں سرفراز حسین ریڈنگ (برطانیہ) میں وفات پا گئے

Former Resident of Miana Potha, Mian Sarfraz Hussain Passes Away in Reading, UK

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ – 02 جولائی 2025):انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ میاں سرفراز حسین، میاں انتظار حسین اور میاں اسرار حسین کے بڑے بھائی، بھلاکھر کے وسیم چوہدری کے برادر نسبتی اور مرحوم میاں فیاض حسین کے صاحبزادے، بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔

میاں سرفراز حسین کا تعلق گوجر خان کے نواحی گاؤں میانہ پوٹھہ سے تھا اور وہ گزشتہ چند سالوں سے ریڈنگ (برطانیہ) میں مقیم تھے۔ وہ مقامی اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی میں ایک باعزت اور فعال شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

ان کی نماز جنازہ منگل، یکم جولائی کو دن 2 بجے پاکستان کمیونٹی سینٹر (پارک)، ریڈنگ میں ادا کی گئی۔

تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja – July 02, 2025): With deep sorrow, it is announced that Mian Sarfraz Hussain, the elder brother of Mian Intizar Hussain and Mian Israr Hussain, brother in law of Wasim chaudhry of Bhalakhar and beloved son of the late Mian Fayaz Hussain, has passed away due to the will of Allah.

Mian Sarfraz Hussain was originally a resident of Miana Potha, Gujar Khan, and had been residing in Reading in recent years. He was a well-respected member of both the local and overseas Pakistani communities.

His funeral prayer (Namaz-e-Janazah) was held on Tuesday, July 1st, at 2:00 PM at the Pakistan Community Centre (Park), Reading.

Family, friends, and community members are requested to attend the funeral and pray for the departed soul. May Allah Almighty grant him a high place in Jannah and give patience to the bereaved family.

ونڈسر، یوکے – مدینہ اسلامک سینٹر میں جنگ عظیم دوم کے سابق فوجی حاجی چوہدری محمد حسین مرحوم کے ایصالِ ثواب کی محفل کا انعقاد

Windsor, UK – Funeral Gathering Held at Madina Islamic Centre for WWII Veteran Haji Chaudhry Muhammad Hussain (Late)

ونڈسر۔یوکے (پوٹھوار ڈاٹ کام،– 02 جولائی 2025): بابا محمد حسین مرحوم کا ختم شریف مدینہ اسلامک سینٹر میں ہوا۔ اُجالا فاؤنڈیشن سلاؤ کے چیئرمین قاری ذوالفقار علی وارثی نے دعا کرائی۔ چھبیس 26 جون 2025 دو ہزار پچیس عیسوی بروز جمعرات کو منظور حسین کے والد محترم اور اعجاز چوہدری کے دادا جان حاجی چوہدری محمد حسین دھمیال یوسفی (مرحوم) آف موہڑہ بُھٹیاں، گوجر خان، راولپنڈی، پنجاب پاکستان حال مقیم ونڈسر، انگلینڈ یوکے کے ختم شریف کی تقریب مدینہ اسلامک سینٹر ونڈسر میں منعقد ہوئی۔ جنگ عظیم دوئم میں حصہ لینے والے برطانوی فوج کے سارجنٹ محمد حسین بیس 20 جون دو ہزار پچیس بروز جمعہ کو ایک سو دو 102 برس کی عمر میں برطانیہ میں قضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے۔ بائیس 22 جون بروز اتوار کو بعد از نماز ظہر جامع مسجد غوثیہ ڈائمنڈ روڈ سلاؤ میں حاجی چوہدری محمد حسین مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ خطیب و امام حافظ محمد نعیم نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ بعد از نماز جنازہ مرحوم کو سلاؤ کے مقامی قبرستان میں سپُرد خاک کر دیا گیا۔ حافظ محمد صادق نے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر مُسلم کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ جبکہ غیر مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی خراج تحسین پیش کرنے کیلئیے قبرستان آئے تھے۔ انہوں نے قبر پر پھولوں کے گُلدستے رکھے۔ چھبیس جون بروز جمعرات کو مدینہ اسلامک سینٹر ونڈسر میں ختم شریف کی تقریب میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔ باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ حافظ صادق نے یہ سعادت حاصل کی۔ ایک عرب شیخ نے بھی قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کی۔ نعت خواں ساجد محمود نے چوہدری محمد حسین (مرحوم) کی لکھی ہوئی نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ حاجی چوہدری محمد حسین ویٹرن ورلڈ وار ٹو کے صاحبزادے منظور اودھم نے بھی اپنے والد محترم کا لکھا ہوا کلام نعت شریف ترنم کے ساتھ پڑھی۔ چئیرمین اُجالا فاؤنڈیشن سلاؤ قاری ذوالفقار علی وارثی نے اس موقع پر بیان فرمایا کہ حاجی چوہدری محمد حسین انتہائی ملنسار، خوش اخلاق اور ایک عظیم بزرگ ہستی اور اعلیٰ شخصیت تھے۔ وہ ہماری کمیونٹی کی شان اور پہچان تھے۔ہمیں انکی کمی تادیر محسوس ہو گی۔ آج ہم سب انکی یاد میں انکے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ محفل میں جمع ہوئے ہیں۔ دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کے متعلق سنن ابی داؤد کی ایک حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ ’’جنت میں نایک شخص کا درجہ اچانک بلند کر دیا جاتا ہے۔ تو وہ پوچھتا ہے کہ ایسا کیوں ہوا؟ میرے کس عمل کی وجہ سے ہوا ہے؟ تو اسے جواب دیا جاتا ہے کہ تمہاری اُولاد نے تمہارے لیے مغفرت کی دعا کی ہے‘‘۔ اسی طرح ایک اور حدیث پاک میں جو مُسلم شریف میں ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’انسان جب فوت ہو جاتا ہے تو اس کا عمل منقطع ہو جاتا ہے۔ ہاں البتہ تین طرح کا عمل باقی رہتا ہے۔ ایک صدقہ جاریہ، دوسرا وہ عِلم جس سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہو اور تیسرا عمل وہ نیک اولاد ہے جو اس کے لیے دعا کرتی ہو‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق فوجی چوہدری محمد حسین صاحب (مرحوم) اس لیے خوش نصیب ہیں کہ ان کی اولاد نیک سیرت ہے۔ اور اپنے والد محترم (مرحوم) کے بعد ان کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت و بخشش کا اہتمام کیا۔ مدینہ اسلامک سینٹر میں اپنے والد محترم مرحوم و مغفور کے دوست و احباب کو بھی شرکت کی دعوت دے کر ایک فرمانبردار اولاد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ختم شریف کی تقریب میں پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ کے بانی صدر حاجی چوہدری محمد سلیمان، موجودہ نگران صدر عبدالستار، ماجد بٹ اور ساجد جنجوعہ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ منظور حسین اور اعجاز منظور نے تمام شرکا کا ختم شریف کی تقریب میں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔ ختم شریف میں چوہدری محمد حسین مرحوم کے عزیز و اقارب اور انکے حلقہ احباب نے شرکت کی۔ جو ونڈسر، سلاؤ اور اسکے گرد و نواح سے آئے ہوئے تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button