کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –23،جون، 2025) — کلرسیداں کے علاقے ممیام کے 60 سالہ رہائشی محمد سلیم کی نعش تھانہ گوجر خان کی حدود سے ملی ہے۔ متوفی کی تھانہ کلرسیداں میں گمشدگی کی رپٹ بھی درج تھی۔ اے ایس آئی شفاعت نے بتایا کہ متوفی پانچ یوم قبل کلرسیداں کے علاقے طوطہ میں اپنے کسی عزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کیلیے گیا تھا کہ واپسی پر راستہ بھول گیا۔ پولیس کے مطابق وہ ہارٹ کیساتھ ساتھ شوگر کا بھی مریض تھا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – June 23, 2025) — The body of a 60-year-old resident of Mamyam, Kallar Syedan, Muhammad Saleem, was found within the jurisdiction of the Gujar Khan police station. A missing person report had previously been filed at the Kallar Syedan police station regarding his disappearance.
According to ASI Shafaat, the deceased had attended a funeral of a relative in Tota, Kallar Syedan, five days ago, but lost his way on the return journey. Police stated that Muhammad Saleem was suffering from both heart disease and diabetes.
ڈاکٹر محمد مدثر وقار نے اسٹیٹ یونیورسٹی کرغستان سے ایم بی بی ایس کی ڈگری نمایاں نمبروں سے حاصل کر لی
Dr. Muhammad Mudassir Waqar Graduates with Distinction in MBBS from State University of Kyrgyzstan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –23،جون، 2025) —یوسی چوآخالصہ کے موضع چلومیرگالہ کے ڈاکٹر محمد بشیر کے پوتے اور صغیر احمد کے فرزند ڈاکٹر محمد مدثر وقار نےاسٹیٹ یونیورسٹی کرغستان سے ایم بی بی ایس کی ڈگری نمایاں نمبروں سے حاصل کر لی ہے۔
تعزیت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –23،جون، 2025) —مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمرالسلام راجہ سابق سٹی ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض کے ہمراہ بھلاکھر گئے جہاں انہوں نے چوہدری شیراز حسین و دیگر سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔