DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Prize distribution in volleyball match at Thoha Khalsa venue
تھوہا خالصہ کے مقام پر والی بال میچ میں تقسیم انعامات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جولائی2023)
تھوہا خالصہ کے مقام پر والی بال میچ میں تقسیم انعامات کی تقریب میں ن لیگی رہنماء راجہ ندیم احمد ،راجہ توقیر احمد، کونسلر راجہ عرفان سرور،راجہ شایان سعید اور راجہ شعبان اور راجہ تنویر احمد کی بطور مہمان خصوصی شرکت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ کے علاقہ تھوہا خالصہ میں شوٹنگ والی بال شو میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ چوہدری منگا کلب کنڈ اور ثاقی کلب تھوہا خالصہ کے درمیان ہوا جو ثاقی کلب تھوہا خالصہ نے جیت لیا، شوٹنگ والی بال شو میچ میں معروف لیگی رہنماء راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،سابق وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ توقیر احمد،سابق جنرل کونسلر راجہ عرفان سرور(چیئرمین سرور گروپ)،راجہ شایان سعید، راجہ شعبان اور راجہ تنویر احمد کی بطور مہمان خصوصی شرکت، مہمان خصوصی نے جینے والی ٹیم کو 40ہزار روپے انعام اور ٹرافی انعام دی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 20ہزار روپے نقد اور ٹرافی انعام دی جبکہ میچ میں سعید مدنی نے اناؤنسر کی زمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دی۔




