DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Strike in all government departments of Tehsil Kahuta
تحصیل کہوٹہ کے تمام سرکاری محکموں محکمہ ریونیو،پٹواریوں،اساتذہ، محکمہ زراعت، پولیس، ہائی وے،میونسپل کمیٹی کہوٹہ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ اور تمام صوبائی محکموں میں ہڑتال
کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر,15،جولائی,2023)—پنجاب بھر کی طرح تحصیل کہوٹہ کے تمام سرکاری محکموں محکمہ ریونیو،پٹواریوں،اساتذہ، محکمہ زراعت، پولیس، ہائی وے،میونسپل کمیٹی کہوٹہ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ اور تمام صوبائی محکموں میں قلم چھوڑ ہڑتال۔ تمام ملازمین کا تنخواہوں اور پنشن کے کم اضافے کے خلاف احتجاج۔دیگر ملازمین سے اظہار یکجہتی پنجاب کے ملازمین کی تنخوائیں اورپنشن وفاق کے برابر کی جائیں حکومت سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے ملازمین کی طرح سرکاری محکموں محکمہ ریونیو،پٹواریوں،محکمہ زراعت، ہائی وے، میونسپل کمیٹی کہوٹہ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ اور تمام صوبائی محکموں کے ملازمین نے تنخواوں اور پنشن کو وفاق کے برابر اضافہ نہ کرنے کے خلاف شدید احتجاج ایک ریاست دو دستور نا منظور نا منظور کے نعرے احتجاج میں سرکاری محکموں محکمہ ریونیو،پٹواریوں، محکمہ زراعت،ہائی وے،میونسپل کمیٹی کہوٹہ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ اور تمام صوبائی ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے ملازمین تمام ڈاکٹرز،سپیشلسٹ، پیرامیڈیکس،ڈسپنسر نرسز، لیڈی ہیلتھ ورکر، LHV +LHS اور تمام ویکسینیٹر نے اس میں شرکت کی۔ اس موقع پر تمام ملازمین نے کہا کہ ہمارے مطالبہ نہ ماننے تک احتجاج جاری رہے گا۔ جس طرح بجٹ میں وفاق کو ریلیف دیا گیا پنجاب کے ملازمین کو بھی دیا جائے۔ ملازمین نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام سرکاری ملازمین کو وفاق و دیگر صوبوں کے ملازمین کی طرح بجٹ میں مراعات دی جائیں تا کہ ملازمین اپنے گھر کا چولہا جلا سکیں۔راجہ محمد اشراق صدر پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ جنوبی اور عاطف محمو د ستی صدرِ پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ شمالی اورعہدیداران پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ جنوبی و شمالی نے کہاہے کہ وفاقی بجٹ کا صوبہ پنجاب میں فی الفور نفاذ لیو انکیشمنٹ کے نوٹیفیکیشن کی فوری واپسی اور سرکاری ملازمین کے مطالبات کی منظوری کے لیئے تحصیل کہوٹہ کے سرکاری ملازمین آج بروز ہفتہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ سے صبح نو بجے احتجاجی ریلی اے۔سی آفس تک نکالیں گے۔ریلی کا آغاز صبح نو بجے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ سے جبکہ اختتام اور آخرمیں ”دھرنا” اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے آفس کے باہر دیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار راجہ محمد اشراق صدر پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ جنوبی عاطف محمو د ستی صدرِ پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ شمالی اور عہدیداران پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ جنوبی و شمالی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ احتجاجی ریلی و دھرنا میں محکمہ مال، پٹواریوں، ٹی۔ایم۔اے، ہسپتال، پولیس، واٹرسپلائی سمیت اساتذہ اور سرکاری ملازمین بھرپور شرکت کرینگے۔
Kahuta: (NPothwar.com, Imran Zamir, 15, July, 2023) – All the government departments of Tehsil Kahuta like the rest of Punjab are on strike. Revenue, Patwaris, Teachers, Department of Agriculture, Police, Highways, Municipal Committee Kahuta, Tehsil Headquarters Hospital Kahuta, and all provincial departments are on strike.The Protesters of all employees are demanding against a low increase in salaries and pensions. The salaries of Punjab employees Demand from the government to make the pension equal to the federal government.
عرصہ دراز سے تعینات ایم سی کہوٹہ کے لوکل اہلکاروں کو کوٹلی ستیاں اور مری کے علاقوں میں ٹرانسفر کی جائے
The local officials of MC Kahuta posted for a long time should be transferred to the areas of Kotli Sattian and Murree
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جولائی2023)
چیف آفیسر ایم سی کہوٹہ اور عملے کی “آشیر باد”کہوٹہ شہر میں ریڑھی بانوں کا قبضہ،ملک کے طول وعرض سے آئے ہوئے ریڑھی بانوں سے بھتہ لے کر کھلی چھٹی دے دی ہے تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا، پرانی کچہری کے سامنے سبزی منڈی خالی پڑی ہے مگر(ایم سی کہوٹہ میں تعینات لوکل عملے) کی ملی بگھت سے سینکڑوں کی تعداد میں باہر سے لوگوں نے سبزی فروٹ آلو پیاز مچھلی و دیگر اشیا رکشوں رہڑیوں اور سوزوکیوں پر لگا کر ساری سڑک بلاک کی ہوئی ہے کئی تاجروں نے اپنی دوکانوں کے آگے تھڑے کرائے پر دیے ہوئے ہیں دوکانیں خالی جبکہ مال سڑکوں پرلگا کر سڑک جو پہلے ہی تنگ ہے اسکو مزید بند کر دیا گیا ہے ایم سی اہلکاران سارا دن اپنے آفس میں بیٹھے(موبائل فون) سے لطف اندوز ہوتے ہیں جبکہ انہوں نے تمام ریڑھی بانوں کو فری ہینڈ دیا گیا ہے شہریوں عوام علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ عرصہ دراز سے تعینات ایم سی کہوٹہ کے لوکل اہلکاروں کو کوٹلی ستیاں اور مری کے علاقوں میں ٹرانسفر کی جائے اور یہاں پر دیگر تحصیلوں کے اہلکار تعینات کیے جاہیں جو احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دیں۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ کے تمام ملازمین کا تنخواہوں اور پنشن کے کم اضافے کے خلاف احتجاج
Protest of all employees of Tehsil Headquarter Hospital Kahuta against low increase in salary and pension
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جولائی2023)
پنجاب بھر کی طرح تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ کے تمام ملازمین کا تنخواہوں اور پنشن کے کم اضافے کے خلاف احتجاج دیگر ملازمین سے اظہار یکجہتی پنجاب کے ملازمین کی تنخوائیں اور پنشن وفاق کے برابر کی جائیں حکومت سے مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے ملازمین کی طرح تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ کے ملازمین تنخواوں اور پنشن کو وفاق کے برابر اضافہ نہ کرنے کے خلاف شدید احتجاج ایک ریاست دو دستور نا منظور نا منظور کے نعرے احتجاج میں ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے ملازمین تمام ڈاکٹرز سپیشلسٹ، پیرامیڈیکس،ڈسپنسر نرسز، لیڈی ہیلتھ ورکر، LHV +LHS اور تمام ویکسینیٹر نے اس میں شرکت کی اس موقع پر تمام ملازمین نے کہا کہ ہمارے مطالبہ نہ ماننے تک احتجاج جاری رہے گا جس طرح بجٹ میں وفاق کو ریلیف دیا گیا پنجاب کے ملازمین کو بھی دیا جائے ملازمین نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام سرکاری ملازمین کو وفاق و دیگر صوبوں کے ملازمین کی طرح بجٹ میں مراعات دی جائیں تا کہ ملازمین اپنے گھر کا چولہا جلا سکیں