AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com
Chakswari, AJK: operation against registered non-state and foreign nationals before arrival of Muharram. 48 people arrested
ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری ان ایکشن۔محرم الحرام کی آمد سے پہلے ان رجسٹرڈ غیر ریاستی اور غیر ملکیوں کے خلاف کومبنگ آپریشن۔ 48افراد گرفتار
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,14,جولائی,2023) —ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری ان ایکشن۔محرم الحرام کی آمد سے پہلے ان رجسٹرڈ غیر ریاستی اور غیر ملکیوں کے خلاف کومبنگ آپریشن۔ 48افراد گرفتار،پانچ مالکان بلڈنگ کے خلاف RPAکے تحت مقدمات درج۔جنرل ہولڈ اپ کے دوران بدوں رجسٹریشن،کالے شیشے،غیر نمونہ نمبر پلیٹس گاڑیاں اور موٹر سائیکل رکھنے والوں کے خلاف کارروائی10 کی گئی۔دونوں کارروائیوں پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خوش آئند قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق اعلیٰ حکام کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری نے دیگر تھانوں کی نفری کے ہمراہ کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے ٹوٹل 58افراد گرفتار کئے گئے جن میں سے دس افراد غیر ملکی افغان شہری تھے انھیں ضروری کارروائی کے بعد بے دخل کیا جا رہا ہے۔48غیر رجسٹرڈ افراد کی وجہ سے پانچ بلڈنگ مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔بعض افراد کو رجسٹریشن کروانے کیلئے وارننگ دی گئی۔ان لوگوں کی رجسٹریشن موجود تھی لیکن انھیں عارضی پتہ میرپور کا کروانے کی ہدایات دی گئیں۔10غیر ملکی افغان شہری بھی گرفتار کئے اور ان کی بیدخلی کی جا رہی ہے۔دوسری کارروائی جنرل ہولڈ اپ کے دوران 45موٹر سائیکل،ایک عدد ڈمپر اور متعدد گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ 15غیر نمونہ پلیٹیں اور 27گاڑیوں کے کالے شیشے بھی اتارے گئے۔دونوں کارروائیوں پر عوام علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیاہے۔
Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 14, July, 2023) — SHO police station Chakswari operation against unregistered non-state and foreign nationals ahead of the arrival of Muharram. 48 people were arrested, and cases were registered under RPA against five owners of the building. During the general hold-up, action was taken against those with bad registration, non-specimen number plates vehicles, and motorcycles. Citizens expressed their satisfaction with both actions. According to the details, on the special instructions of the higher officials, SHO police station Chakswari along with other police stations conducted a combing operation and a total of 58 people were arrested, out of which ten people were foreign Afghan citizens. A case was registered against five building owners due to 48 unregistered persons. Warnings were given to some persons for registration. These persons had registration but they were instructed to get temporary addresses in Mirpur. 10 foreign Afghan citizens were also arrested and they are being deported. During the second operation, 45 motorcycles, a number of dumpers, and several vehicles were seized. 15 non-specimen plates and black glasses of 27 vehicles were also removed. The people of the area have expressed their satisfaction with both actions.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,14,جولائی,2023) —آزاد کشمیر کے وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے ویژن کے مطابق حکومت عوامی خدمت کے سفر پر گامزن ہے۔لوگوں کی مشکلات ان کی دہلیز پر حل کر نے اور انھیں دورجدید کی سہولیات فراہم کر نے کے لیے انتظامی مشینری کو ہدایات دے دی ہیں کہ وہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کریں اورلوگوں کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کریں۔حلقہ چکسواری میں پانی،بجلی،صحت،ذرائع رسل و رسائل سمیت دیگر سہولیات و مراعات کی فراہمی میراکام ہے لوگ اطمینان رکھیں انھیں کسی صورت مایوس نہیں کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دورہ حلقہ چکسواری کے دوران مختلف مقامات پر لوگوں سے ملاقات اور وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ملاقات میں کئی لوگوں نے اپنے علاقوں، محلوں اور قصبات کے مسائل بھی بیان کیے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو حکومت کی طرف سے ہدایاتجاری کرنے کے بارے میں بتایا۔وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ میں حلقہ کا منتخب عوامی نمائندہ ہوں ایک ایک گھر اور محلے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔حکومت کی کوشش ہے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں اور انھیں وزیرا عظم سیکرٹریٹ، وزراء کے دفاتر یا ضلعی دفاتر میں بار بارچکر نہ لگانا پڑیں۔انھوں نے وفود سے کہا کہ حلقہ میں کم بجلی کے وولٹیج اور بجلی کی بلا تعطیل لوڈ شیڈنگ کا معاملہ بھی حل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,14,جولائی,2023) — ڈپٹی کمشنر چوہدری امجداقبال نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کی ہدایت پر یوم شہداء کشمیر کو شایان شان اور پورے ملی بیداری کے ساتھ منانے کے لیے 13جولائی صبح ساڑھے دس بجے ڈپٹی کمشنر آفس میں دعائیہ تقریب منعقد ہو گی جس میں سیاسی و سماجی و مذہبی جماعتوں کے علاوہ وکلا ء،صحافیوں،تاجروں،ملازمین،سول سوسائٹی سمیت زندگی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔دعائیہ تقریب میں شہداء کشمیر کے ایصال ثواب اور مقبوضہ ریاست وجموں کی جلد آزادی،پاکستان کے استحکام و سلامتی اور امت مسلمہ کی ترقی کے لیے دعائیں کروائی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,14,جولائی,2023) —ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری یاسر ریاض نے کہا ہے کہ قرآن مجید کی آیات اور حدیث کی عزت و تکریم ہر مسلمان پر فرض ہے لیکن مشاہدہ میں آیا ہے کہ بعض جگہ سائن بورڈ ز پر قرآنی آیات اور احادیث بھی لکھی جاتی ہیں اور وقت کے ساتھ پینا فلیکس یا سائن بورڈ بوسیدہ ہو کر زمین پر گر جاتے ہیں جس سے ان کی بے حرمتی ہوتی ہے جو کسی بھی مسلمان کے لیے بر داشت سے باہر ہے۔لہذا آئندہ ضلع بھر میں پینا فلیکس اور پرنٹ پریس ہا کے مالکان خوش آمدید ی یا اشیاء خرید نوٹس کی پبلسٹی کے لیے بنائے جانے والے پینا فلیکس یا سائن بورڈ پر غیر ضروری طور پر قرآنی آیات اور احادیث کی پرنٹنگ نہیں کریں گے اگر کسی دینی مقاصد کے لیے بہت ضروری ہوا تو قرآنی آیات اور احادیث کے الفاظ والا حصہ مقررہ تاریخ کے بعداز خود محفوظ کر یں گے تاکہ و ہ حصہ زمین پر نہ گرنے پائے۔قرآن اور احادیث کامحفوظ شدہ مواد اسلامی اصولوں کے مطابق یا تو زمین میں دفن کیا جائے یا پھر اسے ڈیم یا دریا میں ڈال دیا جائے۔اس بات کا فیصلہ انھوں نے ضلع میرپور میں پرنٹنگ پریس کے مالکان کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا اجلاس میں ضلع مفتی عبدالغفار سلفی،صدر شہزاد اختر بھٹی،اسد محمود مغل،،شیخ محمد یونس،محمود ارشد بھٹی،محمد اکمل اور نجیب الرحمانن بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری یاسر ریاض نے پرنٹنگ پریس مالکان کو پابند کیا کہ وہ قرآنی آیات اور احادیث شریف پر مواد عزت و تکریم کے حوالے سے اپنی مذہبی ذمہ داریاں ادا کریں گے اور اجلاس میں کیے جانے والے فیصلہ جات پر من وعن عملدرآمد کر یں گے خلاف ورزی کی صورت میں ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,14,جولائی,2023) —وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے ویژن کشمیر چوہدری شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر چوہدر ی امجد اقبال کی ہدایت پر پاسپورٹ آفس میرپور میں عوام الناس کے لیے بیٹھنے اور دیگرمعقول انتظام نہ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر نے مسلم ہینڈزانٹرنیشنل کے تعاون سے فوری طور لیڈیز اور جینٹس کی انتظار گاہ کے شیڈ،پینے کے پانی کی فراہمی اور ان کے لیے پنکھوں کا انتظامات کرنے کے لیے جگہ کا انتخاب،تخمینہ اور کرسیاں وغیرہ لگانے کا اہتمام کرلیا گیا ہے۔آئندہ دو تین دنوں کے اندر مسلم ہینڈانٹرنیشنل پاسپورٹ آفس آنے والے افراد کی انتظار گا ہ میں جملہ سہولیات مہیاء کرئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,14,جولائی,2023) —پرائس کنٹرول پر عملدرآمد اور عوامی شکایا ت پر مختلف مشروبات اور جوس تیار کر نے والوں کا اجلاس تحصیلدار عمران یوسف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پھلوں کا تازہ جوس،مشروبات اور ملک شیک کی قیمتیں مقرر کر نے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی جو تین ایام کے اندر جملہ جوس سنٹر ز سے ریٹ لے کر فراہم کرے گی۔جوس کے معیار ودیگر جملہ حفاظتی انتظامات SOPاور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بعد ان جوس سنٹرز کی ریٹ لسٹیں جاری کی جائیں گی تاکہ عوام الناس کی شکایات کا ازالہ ہو سکے اور دوکاندار حضرات بھی معقول منافع کما سکیں اس اقدام سے کوئی بھی جوس سنٹرز مالک اپنے من پسندکے ریٹ وصول نہیں کر سکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,14,جولائی,2023) —برطانیہ میں مقیم سیاسی و سماجی رہنما طارق بشیر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کرپشن کینسر کی طرح پھیل رہی ہے۔ کرپشن کا ناسور نچلی سطح تک پھیل چکا ہے۔اس وقت سرکاری ملازمین اعلیٰ افسران سے لے کر چپڑاسی تک کسی نہ کسی صورت میں کرپشن میں ملوث ہیں۔اعلیٰ افسران کو بھاری تنخواہیں او رمراعات دی جاتی ہیں اس کے باوجود ان کے پیٹ نہیں بھرتے۔ ہمارے لئے یہ بات باعث شرم ہے کہ ہمارے ملک کے ایک سابق وزیر اعظم کا نام لے کر سکولوں میں بچوں کو بتایا گیا کہ یہ پاکستان کا کرپٹ وزیر اعظم ہے۔ اب آزاد کشمیر میں بھی بیوروکریسی اور ہمارے سیاسی رہنما کھل کرکرپشن کرنے لگے ہیں۔کسی سیاستدان کو یہ خوف نہیں کہ اس سے حساب لیا جائے گا۔کیا اعلیٰ افسران کو یہ خوف نہیں کہ وہ مرنے کے بعد اللہ کو جواب دہ ہیں۔ کس دیدہ دلیری سے قومی و عوامی مفاد کے منصوبوں میں کرپشن کی جا رہی ہے۔کرپشن کا سب سے بڑا گڑھ چک ہریام پل بن چکا ہے۔جو چھ ارب سے زائد روپے خرچ کرنے کے باوجود ابھی تک نا مکمل ہے۔پچھلے مالی سال حکومت پاکستان نے جو بجٹ دیا اس میں سے نا اہل بیوروکریسی نے سات ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز لیپس کر دئیے۔بیوروکریسی اور مختلف محکمہ جات میں بیٹھے مقامی افسران نے کوئی نیا منصوبہ شروع نہ کیا اور نہ ہی جاری منصوبہ جات کی ادائیگیاں کیں۔بیوروکریسی اے سے دفاتر میں بیٹھے رہے اور اربوں روپے کے فنڈز لیپس کر گئے۔ستم ظریفی یہ ہے کہ آج تک غیر ترقیاتی بجٹ لیپس نہیں ہوا۔کبھی افسران کے ٹی اے ڈی اے سے رقم نہیں بچی۔گاڑیوں کی مینٹی نینس یا پٹرول کی مد میں رکھے گئے فنڈز نہیں بچے۔صرف ترقیاتی بجٹ ہی کیوں لیپس کر جاتا ہے۔ہم وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق سے مطالبہ کرتا ہیں کہ پچھلے مالی سال کے فنڈز واپس کئے جانے بارے تحقیقات کروائی جائیں اور جو لوگ ذمہ دار ہیں ان کو سزا دی جائے۔چک ہریام پل میں کرپشن کرنے والے اور پل کی تکمیل میں رکاوٹ بننے والے عناصر کو بھی کٹہرے میں لایا جائے۔جب تک کسی ملزم کو سزا نہیں ملے گی۔اس وقت تک کرپشن نہیں رک سکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,14,جولائی,2023) —گزشتہ روز چکسواری روڈ کا کام دوبارہ شروع ہو گیا۔ نو بجے کام شروع ہونا تھا لیکن نا گزیر وجوہات کی بناء پر کام کافی تاخیر سے شروع ہوا۔چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم روپیال اور دیگر موقع پر ہی موجود رہے۔ٹھیکیدار نے عید سے قبل چند سو میٹر روڈ بنائی تھی اور پھر نا گزیر وجوہات کی وجہ سے کام عید کے بعد بند ہی رہا۔ گزشتہ روز دوبارہ کام شروع ہواتو رات گئے چیئرمین میونسپل کمیٹی چودھری نعیم حسین روپیال،سابق میڈیا ایڈوائزر یاسر ممتاز، کونسلر میاں ثاقب عارف،کونسلر زبیر احمد ایڈووکیٹ،سردار وقار احمد،عابد بھٹی اور دیگر بھی موقع پر پہنچ گئے۔محکمہ شاہرات کے اوور سیئر خالد احمد بھی موجود تھے۔گزشتہ روز دن میں کونسلر محمد ساجد نظامی اور کونسلر رضوان لون بھی کام کی نگرانی کرتے رہے۔ بڑا مسئلہ ٹریفک کنٹرول کا تھا جس کیلئے ٹریفک پولیس کے ملازمین کی بھی خدمات حاصل کی گئیں۔چند دنوں میں سڑک مکمل ہو جائے گی۔ عوام علاقہ نے چودھری قاسم مجید اور چیئرمن چودھری نعیم حسین روپیال کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,14,جولائی,2023) — راجہ محمد زراعت خان سابق مئیر سلاؤ برطانیہ کی صاحبزادی کا گزشتہ روزنکاح ہو گیا۔ان کا نکاح راجہ محمد وقاص میرپور کے ساتھ انجام پایا۔ اس موقع پر راجہ محمد رفاقت خان کونسلر سلاؤ،راجہ محمد صداقت خان،راجہ عبدالغفور کے علاوہ سی یوجے ضلع میرپور کے صدر راجہ نثار احمد خان،سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ گلفراز خان،راجہ مروت خان،راجہ جہانگیر اختر کیانی کے علاوہ دیگر احباب بھی موجود تھے۔