DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Operation of Mirpur district administration of Azad Kashmir against non-state residents without registration in Dadyal and its surroundings

ڈڈیال و گردونواح میں آزادکشمیر کے ضلع میرپور کی انتظامیہ کا غیر ریاستی بغیر رجسٹریشن کے رہائش پذیر افراد کے خلاف آپریشن

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،جولائی,2023)—ڈڈیال و گردونواح میں آزادکشمیر کے ضلع میرپور کی انتظامیہ کا غیر ریاستی بغیر رجسٹریشن کے رہائش پذیر افراد کے خلاف آپریشن، آزادکشمیر سے بے دخلی کے بعد مظاہرین نے کلرسیداں کی حدود میں سڑک پر آمدورفت بند کر کے احتجاج شروع کردیا۔ آزادکشمیر پولیس کی جانب سے اطلاع پر کلرسیداں پولیس کے ایس ایس ایچ او ملک محمد عمر اعوان نے پولیس نفری کے ذریعے آپریشن کرکے مظاہرین سے سڑک خالی کرکے ٹریفک کی آمدورفت بحال کردی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع میرپور نے بغیر رجسٹریشن غیر سکونتی افراد کے خلاف جمعرات کے روز آپریشن کیا اس دوران کے پی کے سے تعلق رکھنے والے سو کے قریب غیر ریاستی باشندوں کو آزادکشمیر کی حدود سے باہر نکال کر ان کے دوبارہ داخلے پر پابندی عائد کردی۔ جس پر بے دخل افراد نے دریائے جہلم کی دوسرے کنارے آکر کلرسیداں کی حدود میں سڑک پر پتھر رکھ کر اسے راولپنڈی کلرسیداں سے ڈڈیال چک سواری کوٹلی آزادکشمیر کی گاڑیوں کی آمدورفت بند کردی ڈڈیال پولیس نے واقعہ سے کلرسیداں پولیس کو مطلع کیا۔جس پر ایس ایچ او کلرسیداں ملک محمد عمر اعوان نے کاروائی کے لیئے ماتحت عملے کو دھانگلی روانہ کیا جنہوں نے مظاہرین کو سڑک سے دور دھکیل دیا اور رکاوٹیں ہٹا کر کلرسیداں سے ڈڈیال شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کردی اور مظاہرین کو خبردار کیا کہ وہ فوری یہاں سے روانہ ہو جائیں ورنہ سخت کاروائی کی جائے گی۔جس پر کے پی کے سے تعلق رکھنے والے متاثرین واپس راولپنڈی کی سمت روانہ ہو گئے۔ آزادکشمیر کے مسافروں نے ایس ایچ او کلرسیداں کے ایکشن کا زبردست خیر مقدم کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 14, July, 2023)- The operation of the administration of Mirpur district of Azad Kashmir against non-state residents without registration in Dadyal and its surroundings. A protest was started by stopping the traffic on the road in the limits of Kallar Syedan by the evicted. On the information from Azad Kashmir Police, SHO of Kallar Syedan Police Malik Muhammad Umar Awan cleared the road from the protestors by conducting an operation through the police force and restored the flow of traffic. According to the details, Mirpur district conducted an operation against unregistered non-residents on Thursday, during which around a hundred non-state residents belonging to KPK were expelled from the borders of Azad Kashmir and banned from their re-entry. On which the evicted people came to the other side of the river Jhelum and placed stones on the road in the limits of Kallar Syedan and blocked the traffic of vehicles from Rawalpindi Kallar Syedan to Dadyal Chakswari Kotli Azad Kashmir. SHO Kallar Syedan Malik Muhammad Umar Awan sent subordinate staff to Dhuangali for action, who pushed the protesters away from the road and removed the barriers to restore traffic on the Kallar Syedan to Dadyal highway and warned the protesters to leave immediately. The victims belonging to KPK left back towards Rawalpindi. The passengers of Azad Kashmir have strongly welcomed the action of SHO Kallr Syedan.

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری کی زبردست کاروائی,ناکہ بندی کرکے مسروقہ بکرا برآمد کرکے کوٹ چٹھہ ڈیرہ غازی خان کے دو ملزمان گرفتار

Punjab Highway Patrol Police Chowk Pindori operation, two accused of Kot Chatta Dera Ghazi Khan were arrested with stolen goat

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،جولائی,2023)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری کی زبردست کاروائی،روات کلرسیداں روڈ پر ناکہ بندی کرکے مسروقہ بکرا برآمد کرکے کوٹ چٹھہ ڈیرہ غازی خان کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے روات پولیس کے سپرد کردیا۔ملزمان کا موررسائیکل بھی قبضے میں لے لیا گیا۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے سب انسپکٹر ناصر محمود کیانی معمول کی گشت پر تھے کہ انہوں کال موصول ہوئی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مقامی شہری راجہ جنید کا قیمتی بکرا چوری کر لیا ہے۔جس پرصر کیانی نے کلر روات روڈ پر سردار مارکیٹ میں ناکہ بندی کر لی۔اسی اثنا موٹرسائیکل ڈی جی کے 5428کو مشکوک جان کر روکا تو اس پر سوار دو آدمی ایک بکرے کو اٹھائے ہوئے تھے جس پر راجہ جنید سہیل سکنہ ددھوچھہ کو فون کر کے موقع پر بلایا گیا جس نے مسروقہ بکرے کی شناخت کرلی جس پر ملزمان شہزاد احمد اور ریاض احمد ولد جمعہ خان سکنہ چاہ کنواں والا کوٹ چٹھہ ڈیرہ غازی خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے موٹرسائیکل سمیت انہیں روات پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ادہر شہری جنید سہیل نے بکرے کی بازیابی پر پنجاب ہائی وی پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری کا شکریہ ادا کیا۔دریں اثنا انچارج چوک پنڈوری عامر علی نے ناصر محمود کیانی اور دیگر عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے ہم اس فرض سے غافل نہیں رہ سکتے۔

مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا اپنی مرضی سے گئی تھی اور اپنے من پسند لڑکے کیساتھ شادی کر لی۔

I was not abducted by anyone, I went of my own free will and married the boy of my choice, Girls statement in Court

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،جولائی,2023)—مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا اپنی مرضی سے گئی تھی اور اپنے من پسند لڑکے کیساتھ شادی کر لی۔مغویہ نے علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں کی عدالت میں اپنے وکیل کے ہمراہ نکاح نامہ پیش کر کے 164 کے تحت اپنا بیان قلم بندکروادیا۔جس کے بعد معزز جج نے مغویہ کو اس کی مرضی کے مطابق اپنے شوہرعبدالرحمان کیساتھ جانے کی اجازت دے دی۔یاد رہے کہ محمود اختر سکنہ چوکپنڈوری نے نامعلوم ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میری 18 سالہ بیٹی مسماۃ (م) 5جولائی رات سوا بارہ بجے واش روم جانے کیلئے اٹھا تو کمرے کی لائٹ جل رہی تھی اور میری بیٹی اپنے بستر پر موجود نہ تھی،گھر میں اور اپنے رشتہ داروں میں تلاش کیا مگر بیٹی کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔

نوسرباز کی کلرسیداں کے شہری کو موبائل کال

Fake abduction ransom call in Kallar Syedan

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،جولائی,2023)—نوسرباز کی کلرسیداں کے شہری کو موبائل کال،آپ کا بیٹا ہماری تحویل میں ہے اگر آپ اسے زندہ دیکھنا چاہتے ہیں تو ایک لاکھ فوری ارسال کرو ورنہ نقصان میں رہو گے۔شہری محمد یعقوب سکنہ پرانا سروہا نے اس کی منت سماجت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ غریب آدمی ہے اس کے پاس اتنی رقم ہی نہیں جس پر نوسرباز نے کہا کہ آپ کے پاس کتنی رقم ہے تو شہری نے بتایا کہ اس کے پاس صرف ایک ہزار روپے ہیں تو کال کرنے والے نے وہی ایزی پیسہ کرنے کو کہا محمد یعقوب کا بیٹا راولپنڈی گیا ہوا تھا اس کے باپ نے نوسرباز کو ایک ہزار روپے بھیجنے کے بعد راولپنڈی میں اپنے بیٹے کو کال کی تو اس نے کسی بھی واقعہ سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بخیریت ہے مگر اس وقت تک ایک لاکھ مانگنے والے نے ایک ہزار روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کروا لیئے تھے۔

سینٹ اور قومی اسمبلی کے ایوانوں نے اپنی مراعات میں اضافہ کر لیا

The Senate and the Houses of the National Assembly have increased their privileges

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،جولائی,2023)—معروف مدرس محمد عقیل چشتی نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ایام سے تخت لاہور کی تپتی سڑکوں پر مرجھائے چہروں کے ساتھ ہزاروں مرد و خواتین اساتذہ اپنے مطالبات کے لیئے احتجاج پر مجبور ہیں مگر کسی حکمران جج اشرافیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔کسی عظمی و عالیہ نے نوٹس اس لیئے نہ لیا کہ حکمرانوں نے ان کی بے شمار مراعات میں پہلے ہی بڑا اضافہ کردیا تھا۔ سینٹ اور قومی اسمبلی کے ایوانوں نے اپنی مراعات میں اضافہ کر لیا مگر جن لوگوں نے انہیں یہاں تک پہنچایا انہیں یہ بھکاری بنانے کے درپے ہیں۔ وزیر اعظم تاریخ کی بڑی کابینہ کے ساتھ اقتدار انجوائے کر رہے ہیں نگران وزیراعلی و وزرا کا رویہ ظالمانہ ہے ہماری اشرافیہ ہمارے حکمران اپنی عیاشیوں کے لیئے غریبوں کے چولھے بجھا کر کامیاب نہیں ہوسکتے۔ انہیں آج نہیں تو کل روزمحشر اس ذیادتی و ناانصافی کا حساب ضرور دینا ہو گا۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button