DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Two boys from Sadda Kamal and Khadd abused by a man in Doberan Kallan

کلر سیداں: دوبیراں کلاں میں صدا کمال اور کھڈ کے دو لڑکوں کو ایک شخص نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،جون)—کلرسیداں میں شیطان مادر پدر آزاد،ایک ہی اوباش نوجوان نے دو مختلف واقعات میں دونوجوان لڑکوں کو اسلحہ کی نوک پر نہ صرف بدفعلی کانشانہ بنایا بلکہ ان کی ویڈیوز بھی بنائیں۔پولیس نے والدین کی درخواستوں میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔عمیر اسلم نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عابد حسین ولد محمد یعقوب سکنہ پنڈ بینسو نے اس کے 16 سالہ بھانجے محمد اسماعیل سکنہ سدہ کمال کو سکول میں پیپر ختم ہونے پر اسے دوبیرن کلاں بازار کے ایک کمرے میں لے گیا جہاں اس نے اسلحہ کی نوک پر بدفعلی کا ارتکاب کیا اور ویڈیو بھی بنائی۔ دوسرے واقعہ میں محمد اعظم سکنہ بڑجن کھڈ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ ملزم عابد حسین نے اس کے 15 سالہ بیٹے عادل حسین کیساتھ اسلحہ کی نوک پر زبردستی بدفعلی کی اور ویڈیو بھی بنائی اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا۔ کلرسیداں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, June 21) — Shocking Incidents of Child Abuse and Video Recording, In Kallar Syedan, an infamous incident of child abuse has come to light, where a single young criminal has not only subjected two young boys to heinous acts at gunpoint but also recorded videos of their ordeal. In response to the parents’ pleas, the police have registered separate cases and initiated investigations.

Umair Aslam, who reported the incident to the police, stated that the culprit, Abid Hussain, son of Muhammad Yaqoob, resident of Pind Bainso, took his 16-year-old nephew, Muhammad Ismail, of Sadda Kamal, to a room in the Doberan Kallan Bazaar after his school exam ended. There, he committed the act of abuse at gunpoint and also filmed a video of the incident. In another incident, Muhammad Azam, son of Burjan Khadd, filed a complaint stating that Abid Hussain forcibly committed an act of abuse at gunpoint against his 15-year-old son, Adil Hussain, and recorded a video as evidence, threatening to viral it on social media if anyone was informed.

The Kallar Syedan police have registered cases against the perpetrator and have initiated investigations. The gravity of these incidents has raised concerns among the local community, demanding swift action and justice for the victims. Authorities are determined to ensure the safety and protection of children in Kallar Syedan, and strict measures are expected to be taken against the perpetrator once he is apprehended.

Child abuse is a grave offense that inflicts long-lasting psychological and emotional scars on the victims. It is essential for society to remain vigilant and report any suspicious activities or incidents involving children to the authorities promptly.

ایم او آر بلدیہ کلرسیداں کی خلاف قوانین سرگرمیوں کا نوٹس لینے اور انہیں دفتری اوقات کا پابند بنانے کا مطالبہ

A demand to take notice of the legal activities against the MOR Municipal Councilors and make them bound to the office hours

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،جون)—بلدیہ کلرسیداں میں سکھا شاہی میونسپل آفیسر ریگولیشن صائمہ تحریم خود قوانین کو پاؤں تلے روندتے ہوئے،بلدیہ دفتر صبح اٹھ بجے کھل جاتا ہے مگر موصوفہ بارہ بجے دفتر تشریف لاتی ہیں اور پھر خانہ پری کے لیئے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے جرمانوں کے ساتھ افسران کی آنکھوں میں مٹی ڈالتی ہیں ان کا دفتر کلرسیداں شہر میں تجاوزات کا بانی سمجھا جاتا ہے۔ تجاوز کنندگان کی مبینہ طور پر حاصلہ افزائی کی جاتی ہے اور خانہ پری کے لیئے ایسے لوگوں کو جرمانے کیئے جاتے ہیں جو کسی ذیادتی کے مرتکب ہی نہیں ہوتے مگر شہریوں نے ایم او آر بلدیہ کلرسیداں کی خلاف قوانین سرگرمیوں کا نوٹس لینے اور انہیں دفتری اوقات کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ماربل فیکٹری سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مالک کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا

On the discovery of dengue larvae from the marble factory, a prosecution was filed against the owner and sent to the police station

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،جون)— تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے عملے کے ہمراہ کلر سیداں میں واقع ایک ماربل فیکٹری سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مالک کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا۔دریں اثناء گوجر خان روڈ پر واقع کیٹرنگ شاپ اور سکوٹ میں واقع ایک جنرل سٹور سے زائد المیعاد اشیاء برآمد ہونے پر چالان مرتب کر کے اے سی کلر سیداں کی عدالت میں بھیجوا دئیے جبکہ چوکپنڈوری میں واقع ایک چکن شاپ پر صفائی ستھرائی کے غیر معیاری انتظامات اور کباڑ خانے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھی چالان مرتب کر کے عدالت ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی شہری خضر اقبال ولد محمد خان سکنہ چپیڑ سورکھی زہریلی چیز کھانے سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل

British citizen of Pakistani origin Khizr Iqbal son of Mohammad Khan of Chapir Surkhi was transferred to Tehsil Headquarters Hospital Kallar Syedan after eating poisonous food

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،جون)—پاکستانی نژاد برطانوی شہری خضر اقبال ولد محمد خان سکنہ چپیڑ سورکھی زہریلی چیز کھانے سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل،خضر دریائے جہلم کے اس پار ڈھوک چپیڑ موضع سورکھی کا رھائشی تھا جہاں اس نے رات گئے ایک شادی میں بھی شرکت کی جہاں کسی نے اسے کوئی زہریلی چیز کھلا دی۔وہ علی الصبح برطانیہ جانے کے لیئے اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیئے نکلا تھا کہ اس کی طبیعت ذیادہ خراب ہونے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔معالجین کے مطابق اسکی طبیعت کی خرابی کوئی زہرملی چیز کھانے سے خراب ہوئی ہے اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد کلرسیداں سے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

چوہدری نثار علی خان کی سابق ناظم یوسی چہان چوہدری عمران صادق کی رھائش گاہ سنگرال آمد

Chaudhry Nisar Ali Khan arrived at the residence of Chaudhry Imran Sadiq in Sangral

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،جون)—معروف سیاستدان سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی سابق ناظم یوسی چہان چوہدری عمران صادق کی رھائش گاہ سنگرال آمد،چوہدری عمران صادق کے بھائی چوہدری جبران صادق کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری وقار علی خان بھی موجود تھے۔

دربارعالیہ میانہ تھب کے سجادہ نشین صاحبزادہ سائیں نعمت اللہ چشتی انتقال کر گئے۔

Sain Nahmat ullah Chishti, Sajjada Nashin Sahibzada of Darbar Aaliya Miana Thab passed away

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،جون)—دربارعالیہ میانہ تھب کے سجادہ نشین صاحبزادہ سائیں نعمت اللہ چشتی انتقال کر گئے۔نماز جنازہ میں سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر،محمد افضل کھوکھر،راجہ عامر مظہر،ملک نور الہی نوری کے علاؤہ راولپنڈی اسلام آباد کے سیاسی سماجی افراد اور ان کے عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button